اللہ رب العزت نے انسان کو اپنی بہترین تخلیق کہا ہے اور پھر اس کی ہر طرح کی ضرورت خواہ روحانی ہو یا جسمانی، کیلئے فطری طریقے سے رہنمائی فرمائی ہے۔ جس دور میں بھی انسان نے ان طریقوں سے استفادہ کیا تو شفاء پائی۔ مادیت کے موجودہ دور میں کہ جب انسان نے ان طریقوں اور ہدایات کو پس پشت ڈال کر سائنس کی تحقیقات پر بھروسہ کیا تو قسم قسم کی خرابیوں اور بیماریوں نے اس کی زندگی میں ڈیرہ ڈال لیا ہے۔
’ام الامراض ‘ یعنی قبض بھی ان بیماریوں میں سے ایک ہے جو مادیت کے دور کا تحفہ ہے۔ بظاہر یہ بیماری معمولی سمجھی جاتی ہے لیکن اطباء نے اسے تمام بیماریوں کی جڑ کہا ہے۔
قبض کب، کیوں اور کیسے ہوتی ہے اور اس کے اثرات کیا ہیں؟
یہ ہمارے جسم میں کن کن خرابیوں کے پیدا ہونے کا ذریعہ بنتی ہے؟ اور اس سے نجات فطری طریقوں سے کیسے ممکن ہے کہ جس سے کسی بھی طرح کے سائیڈ ایفیکٹ نہ ہوں۔
کوشش کی گئی ہے کہ اس کتاب میں ان سب باتوں کا مفصل اور شافی جواب دیا جائے تاکہ قدرتی ذرائع سے بغیر کسی سائیڈ ایفیکٹ کے اس کا علاج عوام الناس کر سکیں۔
امید ہے زیر نظر کتاب آپ کی صحت اور شفا کا ذریعہ بنے گی اور مؤلف بھی آپ کی دعائوں میں سے حصہ پائے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں