اللہ تعالی نے اس دنیا میں ہر چیز کسی نہ کسی مقصد کے لیے پیدا کی ہے اسی طرح سبزیاں بھی اللہ تعالی کی پیدا کردہ خاص نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے‘اللہ تعالی کی پیدا کردہ اس نعمت سے انسان نے بہت فوائد حاصل کیے۔ سبزیوں کے فوائد جاننے کے بعد یہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ انسانی صحت کے لیےسبزیاں انتہائی بے ضرر مگر بے حد مفید ہیں ۔ نہ صرف عمومی صحت کے لیے بلکہ مہلک اور لاعلاج امراض سے بچانے اور ان کے علاج میں بھی بہت مؤثر کردار ادا کرتی ہیں۔یہ ایک ایسا قدرتی تحفہ ہے جو ہمارے کچن میں تقریباً ہروقت موجود ہوتا ہے‘جس کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے اور اس کو اپنی خوراک کا لازمی حصہ بنانا چاہیے۔ایک اور بات پر بھی دھیان دینے کی ضرورت ہے کہ اللہ پاک نے ہر سبزی موسم کے اعتبار سے اور فوائد سے ہمیں عطا کی ہے۔ موسمِ گرما کی سبزیوں میں ایسے فوائد ہیں جو گرمی میں ہمیں فائدہ دیتے ہیں اور موسمِ سرما کی سبزیوں میں ایسے فوائد ہیں جو سردی میں کام آتے ہیں۔اس نعمت یعنی سبزیوں کی انسانی زندگی میں بہت اہمیت ہے اور ان مختلف سبزیوں کے اپنے اپنے فوائد ہے جن میں سے ماہنامہ عبقری میں ہر ماہ ایک سبزی کا تفصیل سے تذکرہ کیا جاتا ہے۔بہت سے قارئین کا مطالبہ تھا کہ 2006ء سے لے کر اب تک جتنے بھی سبزیوں کے فوائد ماہنامہ عبقری میں چھپ چکے ہیں ان کو ایک کتابی شکل میں شائع کیا جائے تو میری یہ کتاب ان قارئین کیلئے ایک تحفہ ہے۔اس کتاب کی چند ہیڈنگز پڑھیے: ٭کیا آپ کے کچن میں قصور ی میتھی ہے؟ ٭سستی سبزی‘ سونے کے تول۔موسم سرما کی سستی سبزی کےمہنگے فوائد۔مٹر‘ گاجر‘ میتھی اور ساگ کے معجزانہ فوائد۔سرخ پھل اور سبزیاں۔پھلوں اور سبزیوں کے فائدے ۔گاجروںکا رس نکالنے کا آسان طریقہ۔غور سے پڑھیں، گاجر کے بے شمار فائدے۔گاجرامراض دل اور ڈیپریشن کا فوری علاج مٹر کھائیے توانائی حاصل کیجئے!۔مونگرے‘ مٹر اور گوبھی سےجان بنائیں۔روزانہ ایک آلو کھائیں‘ معالجوں کو دور بھگائیں۔ کریلےسے بیماریاں دور صحت قریب۔اروی غذا بھی‘ دوا بھی‘ شفاء بھی۔بھنڈی توڑی سے ڈھیروں خالص خون بنائیں۔موسم گرما کی مفید و مزیدار سبزیاں۔لال چاول کھائیے‘ امراض بھگائیے ۔ٹماٹر صرف ہانڈی کیلئے ہی نہیں دل کیلئے بھی۔ یہ صرف چند صفحات کی ہیڈنگز ہیں۔ بالکل نیا شاہکار ابھی سے اپنی کاپی بک کروائیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں