مثالی حافظہ اور آزمودہ نبویؐ عمل
زندگی کی گزرتی شامیںاور بیتے واقعات ہر شخص کو بہت تجربات دے جاتے ہیں‘ انہی تجربات سے ایک ایسا عمل آج میں آپ حضرات کی نذر کرتا ہوں جو آپ کے حافظے کو مثالی اور لاجواب حافظہ بنادے گا ۔یہ عمل کیا ہے۔۔۔؟ ہزاروں اولیائے کرام کی زندگی کا آزمودہ مسنون عمل ہے جس نے یہ کیا ‘ بے مثال حافظہ پایا جو نہ کرپایا وہ ہمیشہ پچھتاتا رہا۔ میرے پاس بہت سے ایسے لوگ آئے جو دنیا بھر کے علاج کروانے کے باوجود اور مہنگے سےمہنگے ٹانک استعمال کرنے کے باوجود حافظہ کے بارے میں شاکی تھے۔ یقین جانیے! جس کو بھی یہ عمل کروایا اور اس نے توجہ اوردھیان سے کیا اس کو سو نہیں بلکہ ایک سو دس فیصد فائدہ ہوا‘ ان واقعات میں سے چند واقعات آپ کی نذرکرتا ہوں‘ وگرنہ اس عمل کی افادیت کیلئے تو کتابوں کی کتابیں بھی ناکافی ہیں کیونکہ یہ ایک نبوی ؐ عمل جو ہے اور آج اس عمل کو 1400 سال سے اہل اللہ آزماتے آئے ہیں‘ ظاہر ہے ان کی زندگی کے کتنے تجربات و مشاہدات ہوں گے!!!!۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں