اگر غور کیاجائے تو دین ِاسلام نے ہر عمل اورہر نعمت کی قدر و اہمیت کو اُجاگر کیا ہے اور جو لوگ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کی قدر کرتے ہیںتو منزلیں خود آگے بڑھ کر اُن کے قد م چومتی ہیںاور کامیابیاںو کامرانیاں اُن کا مقدر بن جاتی ہیں چاہے وہ قدر دانی جان ومال کی ہو ،یاوقت واعمال کی ہو۔۔۔!
یہی وجہ تھی کہ تمام انبیاء علیھم السلام ،صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین، اوراکابِرائولیا رحمہم اللہ تعالیٰ۔۔۔ اپنے جان،مال، وقت اوراعمال کی بھی حفاظت کرتے تھے ،اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ کا غیبی نظام ان کے ساتھ ہو گیا تھااور ہوائیںوفضائیںاور مخلوقات اللہ پاک نے ان کے تابع کردی تھیںاور وہ دونوں جہانوںمیںہمیشہ ہمیشہ کے لئے کامیاب ہوگئے۔سدایا د رکھئے گا اللہ والو۔۔۔۔!جس کو مِلا ہے محض قدر کرنے سے مِلا ہے اور جس سے چِھنا بے قدری سے چِھنا ہے۔اسی طرح وضوء کا عمل بھی اللہ تعالیٰ کی بڑی عظیم نعمت ہے۔وضو اتنی برکتوں اور رحمتوں کاخزانہ ہے جو حد و شما ر سے باہر ہیںآپ ذراسوچیںتو سہی۔۔۔۔۔! وضو ء سے دنیاو آخر ت میں بہت بڑی بڑی کامیابیاں ملیں گی مثلاً{1} نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ وضوء کرنے سے اللہ پاک گناہوں کو معاف کرتا ہے اور آخر ت کے بڑے مرتبے دیتا ہے اور اس سے بد ن کے تمام گناہ نکل جاتے ہیں۔{2}وضوء کا پا نی جن اعضا ء پر پڑتا ہے وہ اعضاء قیامت کے دن نہایت ہی چمکد ار اور روشن ہوںگے ۔{3}وضوء کرنے کی وجہ سے ہی نبی کریم ﷺ قیا مت کے دن اپنی امت کوپہچانیں گے ۔{4}با وضوء رہنے سے انسان شیطان کے شر سے محفوظ رہتا ہے ۔{5}باوضوء مرنے والے کی موت شہا د ت کی موت ہے۔(صحیح مسلم) {6}با وضوء سونے والے کے لیے ایک فرشتہ ساری رات مغفرت کی دعاکرتارہتاہے۔(صحیح مسلم){7}جو شخص وضوء کرتے وقت یہ دعا پڑھتاہے اسکے لیے مغفرت کا ایک پرچہ لکھ کر اسپر مہر لگا کر قیا مت کے دن تک رکھ دیا جاتا ہے ۔ اور یہ مہر قیامت تک نہ توڑی جائے گی۔
سُبْحَا نَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِ کَ اَسْتَغْفِرُ کَ وَاَتُوْ بُ اِلَیْکَ (حصن حصین )
ارے اللہ والو ! جب وضوء پر آخر ت کی جو کہ ہمیشہ ہمیشہ کی نہ ختم ہونے والی زندگی ہے، اُس زندگی میں اتنی بڑی بڑی کامیابیاں مل رہی ہیں تو کیا ہماری اِس دنیاکی یہ چھو ٹی چھوٹی بیماریاں ختم نہیں ہوسکتیں؟؟.....ہر وقت باوضوء رہنا مستحب ہے۔اللہ پاک ہم سب کو اعما ل پرکامل یقین عطافرمائے۔
وضوء کے بغیر ہم نمازجیسی اہم عبادت جو کہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کا بڑا ذریعہ ہے اس سے محروم رہ جاتے ہیںاور مالکُ الملک کی وہ عظیم الشان کتاب (قران مجید)جس میںدنیا کی کامیابی کے اُصول اور اس کے ساتھ ساتھ آخرت کی بھی ہمیشہ ہمیشہ کی کامیابی کے اُصول اور قیامت میں پیش آنے والے معاملات کی سچی باتیں موجود ہیںاِس پُرھدایت کتاب کو بھی ہم وضوء کے بغیر ہاتھ نہیں لگا سکتے نہ ہی اس سے مستفیدہوسکتے ہیں۔در اصل یہ وضوء کُنجی ہے دنیا وآخرت میں کامیاب ہونے کی ۔ہر چیز کی اہمیت اس کی نسبت کی وجہ سے ہوتی ہے ۔ جس طرح اینٹ کی کوئی خاص اہمیت نہیں ہے مگر جب وہی اینٹ بیت اللہ کے ساتھ جڑی اور اس کی نسبت بیت اللہ کے سا تھ ہوئی تو اس کا مقام کہاں سے کہاں چلاگیا۔اسی طرح کا غذ کی بذاتِ خود کچھ خاص اہمیت نہیں ہے لیکن جب یہی کاغذقرآ ن مجید میں استعمال ہواتو اس کو غِلافوں میں سجایا گیا آنکھوں سے لگایا گیا۔۔۔۔،پانی تو خودایک بہت بڑی نعمت ہے اورجب اس کی نسبت وضوء کے ساتھ ہوئی تو اس کی قدرومنزلت کو اللہ پاک نے مزید بلند کر دیااوراللہ پاک نے ہر طرح کی شفاء اورنفسیاتی،ذہنی اُلجھنوں،ٹینشن،اینگزائٹی روحانی بیماریوںحتیٰ کہ نافرمانی اوربداخلاقی کاعلاج بھی سو فیصداس کے اندر رکھاہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں