بیڈ ٹی کا عمل(Bed tea)کانام سنتے ہی ذہن میں ایک تصور ابھرتاہے کہ نیند کھلتے ہی بستر پر بھاپ اڑاتا چائے کاکپ ہمارے ہونٹوں کے لمس کامنتظر ہواور قدم زمین پر بعد میں لگیں اور چائے معدےمیں منتقل پہلے ہوجائے ۔ جدید سائنس کی نظر میں اس کے فوائدہیں یانقصان ؟یہ بحث مسلسل چل رہی ہے لیکن ایک بیڈٹی(Bed tea) ایسی بھی ہے جو سراسر مفید، مضر اثرات سے پاک اور روحانی و جسمانی بیماریوں کا حیرت انگیز تریاق ہے۔ اس روحانی بیڈ ٹی(Bed tea) کا نسخہ ہمارا ایجادکردہ نہیں، بلکہ نبوی ﷺ دور کے مختلف اجزا ء کا مرکب ہے۔ لیکن عجیب بات یہ ہے کہ ہم اس نسخے کے اجزاء اور فوائد سے محروم ہوگئے ہیں اسی لئے بے شمار جسمانی، نفسیاتی اور روحانی پیچیدگیوں اور امراض میں مبتلاء ہوچکے اور ہورہے ہیں۔
اس کے اجزاء نہایت آسان ..... جو ہر امیر وغریب نہایت سہولت و آسانی سے کرسکے.....! جی ہاں....! یہ روحانی بیڈ ٹی (Bed tea)ہے جو آپ کو ناصرف فریش رکھے، بلکہ روحانی وجسمانی امراض سے بھی نجات دے، خصوصاً نفسیاتی امراض جیسے: ڈیپریشن، اینگزائٹی، ٹینشن، ہائپرٹینشن ایسے امراض سے نجات کیلئے آخری اور آزمودہ علاج ہے۔ اور کیوں نا ہو....؟ اس میں باری تعالی کی جملہ صفات کا مظہر شامل ہے۔ جی ہاں....! تمام قوتیں، تمام طاقتیں اسی خالق ارض و سماء ہی کی ہیں، یہ بیماریاں، یہ پریشانیاں اس کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں اور یہی کچھ جناب نبی کریم ﷺ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے منقول و ماثور ہے۔ جنہیں آپ آگے چل کر اس کتاب میں ملاحظہ فرمائینگے۔
اس کتاب کو ترتیب دینے کیلئے ان لوگوں کے ذاتی مشاہدا ت محرک بنے جنہوں نے بیڈ ٹی کو کیا اور بہت ہی خوب پایا ۔
مجھے امید ہے کہ روحانی بیڈ ٹی آپکے جسم وروح کیلئے حیرت انگیز ٹانک ثابت ہوگی اور آپ بھی پکا ر اٹھیں گے نبوت کےدر سے جوبھی ملا شفا بخش اور بابرکت ہی ملا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں