ہرخواب خواب نہیں ہوتا اور ہر خواب حقیقت بھی نہیں ہوتا۔ خوابوں کی دنیا ایسی انوکھی دنیا ہے جو ہر امیر غریب پر کھلتی ہے اور اس کی سرحدیں لامحدود اور اس کا سفر ویزے پاسپورٹ سے بے نیاز ہوتا ہے۔ خواب کو نبوت کا چھیالیسواں حصہ کہا گیا ہے۔ اولیاء و صالحین رحمہم اللہ کے خواب بشارت اور الہامات ہوتے ہیں اور اس سے ان کی رہنمائی کی جاتی ہے۔ خوابوں کی دنیا ایسی عجیب ہے کہ زمانہ قدیم سے ہی اس کے ماہرین اس کے اسرار کھولنے کیلئے موجود رہے ہیں اور ہر دور میں انہیں اعزاز و اکرام کا مستحسن سمجھا گیا ہے۔ اس کتاب میں اسلامی اور یورپی ماہرین فن تعبیر کے تحقیقی مضامین اور آرا جمع کی گئی ہیں جو یقیناً دلچسپ ہونے کے ساتھ فکر اور سوج کی نئی راہیں کھولنے میں معاون ثابت ہوں گی۔ یہاں اس کتاب کے چند عنوانات درج ہیں:۔٭ سچ بولنے والوں کے خواب٭ خواب کی تین اقسام۔ ٭خواب میں حضورﷺ کا بنگلے میں قیام٭ حضرت علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کا خواب٭ بُرے خواب دیکھ کر پریشان نہ ہوں۔۔!٭ خواب کس طرح آتے ہیں٭ صبح کا خواب سچا ہوتا ہے٭ خواب مستقبل کی نشاندہی کا ذریعہ٭ ڈراؤنے خوابوں کی وجوہات٭ مختلف روپ تبدیل کرکے آنے والے خواب٭ خواب مسائل سے نمٹنے میں رہنما٭ درخت سے خزانہ مل گیا٭ مرحوم باپ نے گواہ کا نام بتا دیا٭ تعبیر بیان کرنے والوں کا سوال نامہ٭ خواب ہر شخص کی ضرورت٭ حج بیت اللہ خواب حقیقت بن گیا۔ ٭ خواب زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں٭ انسانوں کے چھوٹی عمر کے خواب٭ دل کی مریض خواتین اور شوہر کی جدائی٭ خواب آپ کو بیمار کرسکتے ہیں٭ دوست اور رشتہ دار کا خواب میں حصہ۔ بچوں کے ڈراؤنے خواب۔روح طبعی جسم کو چھوڑ دیتی ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں