خطبات عبقری جلد4
’’غنیتہ الطالبین ‘‘ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کی مشہور عالم تصنیف ہے۔ اس سے صدیوں سے لاکھوں لوگون نے فیض پا یا اور پارہے ہیں، نہ صرف عام افراد بلکہ راہ سلوک کے ہزاروں راہیوں نے اس کتاب سے شریعت وطریقت کی منزل پائی ۔ در حقیقت یہ ان بیانات کا مجوعہ ہے جو حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ مخلوق خدا کی ہدایت کیلئے دیا کرے تھے اور ان مفلوظات وار شادات کو تحریری صورت میں ڈال کر ’’غنیتہ الطالبین ‘‘ کا نام دیا گیا۔جب کسی صاحب نسبت کو نسبت ملتی ہے تو اس کا مطمح نظر مخلوق خدا کی ہدایت،فلاح ،پریشانیوں سے نجات اور ان کے دکھوں کا مداوا کرنا بن جاتا ہے۔ میرے بیا نات جنہیں
’’ خطبات عبقری‘‘ کا نام دیا گیا ہے یہ اپنے موضوع کی چوتھی کا وش ہے ۔ بندے کی کوشش ہوتی ہے کہ اعمال کے زریعے مخلوق خدا کے ہر طبقے اور ہر فرد کو اس کیرم ذات کے قریب کردیا جائے جو دیتے ہوئے قابلیت نہیں دیکھتا اور نہ پلٹ آنے والے کو پچھلی یا د دلاتا ہے اگر ان مواعظ کے ذریعے بندے کے ساتھ ساتھ عوام الناس کا دل دل بھی اعمال کے ذریعے سنبھل جائے ، سدھر جائے اور محبت الٰہی میں ڈوب جائے تو یقیناً دنیا و آخر ت کی کامیابی مل جائے گی کیونکہ ہمارا مطلوب و مقصود بھی رضائے الٰہی ہے اور اللہ کرے میری اس بات میں سچائی ہو۔ فقیر کی کوشش ہوتی ہے کہ ہر درس میں روحانی جسمانہ بیماریوں کیلئے کوئی آسان سا پیکج پیش کیا جائے اور ہر آنے والا کوئی پیغام لے کر نائے اور معاشرے مین امن وسکون پھیلانے والا بن جائے ۔
اللہ اس کوشش کواپنی شان جکے مطابق قبول بھی فرمائیں اور رشدوہدایت کا ذریعہ بناتے ہوئے اخلاص وللہیت عطا فرمائے اور اس کتاب کی تیاری میں جس شخص نے جس طرح بھی حصہ لیا اور اپنا وقت لگایا اللہ اپنے خزانوں سے ان کو جزائے خیر عطا فرمائے اور دنیا وآخرت کی پریشانیا ں دور ہوجانے کا ذریعہ بنائے اور جنت میں اپنے نیک بندوں کی رفاقت نصیب فرمائے۔(آمین)چند صفحات کی جھلکیاں ملاحظہ ہوں۔٭دیدارِ مصطفیٰ ﷺ٭ پیار نرمی اور دعا سے مدد٭ لاعلاج مریض کو شفاء کیسے ملی؟٭جسم کا نور اور خوشبوں٭اللہ کی شانی کریمی٭کثرتِ سلام کی برکات٭اذان ایک بہترین وظیفہ ٭لاعلاج امراض کے لئے عمل۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں