زیربحث کتاب دراصل مریضوں کے اور معالج کے تجربات کا بیش قیمت مجموعہ ہے آج جس کے پاس ایک نسخہ ہے وہ اسے اپنے گناہوں کی طرح چھپاتا ہے لیکن یہ تمام واقعات تجربات اور مشاہدات سے بھرے ہوئے ہیں۔ اگر آپ کے پڑھنے سے یا خود آزمانے سے کسی ایک مریض کو فائدہ ہوگیا توفقیرکی آخرت کا انشاء اللہ سرمایہ ہوگا۔ اس طرح اس کتاب میں معالجین کیلئے بھی سبق اور توجہ طلب امور ہیں جنہیں پڑھ کر معالجین حضرات اپنے مریضوں کا بہتر سے بہتر علاج کرسکتے ہیں۔ امید ہے قارئین کو یہ کتاب پسند آئے گی اور تعداد مریضوںکیلئے شفا کا ذریعہ بنے گی۔آج ہی اپنی کاپی بک کروائیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں