Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

غیر مسلوں کی عبادت گاہوں کا تحفظ ان کے حقوق اور ہماری ذمہ داریاں

ابراہیم لودھی کے دور حکومت میں دوران تعمیرات ایک مند ر کو توڑنے کا مسئلہ آگیا، ہندئوتوڑنے کی اجازت نہیں دے رہے تھے۔ مسلمانوں کے بڑے مفتی صاحب سے مسئلہ پوچھنے کیلئے ان کو دربار میں طلب کیا گیا ۔مفتی صاحب نے ساری بات سننے کے بعدیہ فتویٰ دیاکہ مند ر کو ختم نہیں کیا جاسکتا ۔ یہ بات بادشاہ اور رعایا پر بہت گراں تھی ۔لیکن آپ اپنے فیصلے پر ڈٹے رہے تاریخ گواہ ہے کہ اس مند ر کو چھوڑ دیا گیا ۔
اسلام نا صرف خود سلامتی ہے بلکہ معاشرے کی سلامتی کے بھی واضح اصول رکھتاہے ۔قرآن مقدس کی آیت مبارکہ’’ جس نے ایک جان کو ختم کیا اس نے ساری انسانیت کو ختم کیا ‘‘ در حقیقت معاشرے کے ہر فرد ، ہر مسلک ، ہر مذہب ، ہر طبقے اور تمام اقوام سے ایک ان دیکھے رشتے کا خلاصہ بیان کرتی ہے ۔ اسلام کی تاریخ گواہ ہے کہ اگر کسی فرماں روا نے کسی اسلامی سلطنت میں اخلاق محمدیﷺ کو مقدم رکھا تو اس دور میں غیر مسلموں اور ان کی عبادت گاہوں کا بالکل ایسے تحفظ کیا گیا جیسے خود مسلمانوںکا اور ان کو ویسی ہی آزادی دی گئی جیسی خود مسلمانوں کو، ہر دور میںایسے روشن واقعات ہیں جن پر ناصرف اسلامی تاریخ نازاںہے بلکہ خود غیر مسلم مؤرخوں نے ان کو متاثر کن ستائشی انداز میں بیان کیا ہے ۔ ان واقعات کی روشن مثالیں اہل اللہ کے حالات ہیں:بابا فرید رحمہ اللہ کی سکھ مذہب پیروکاروں کے ساتھ رواداری اور بھائی چارگی ڈھکی چھپی نہیں اور خود سکھ مذہب کی مقد س کتابوں میں ان کا نام مذہبی پیشوا کے طور پر شامل ہے ۔ خواجہ معین الدین چشتی رحمہ اللہ کے اخلاق ،آپ کادرگزر اور انسان دوستی ایک سچی حقیقت ہے ۔حضرت خواجہ عبداللہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ پھول بنوکانٹے نہ بنو،دوست بنو اجنبی نہ بنو۔یہ سب واقعات اسلا م کی غیرمسلموں کے ساتھ رواداری کا ایک چھوٹا سا عکس ہیں ۔
     اہل اللہ کی انسا ن دوستی اس حقیقت کاثبوت ہے کہ اسلام کے سچے ماننے والے نہ صرف خود ہر مذہب کے ماننے والوں سے پرخلوص محبت کرتے تھے بلکہ ان کی محبت غیر مسلموں کو بھی محبت کی سنہری زنجیر میں باندھ لیتی تھی ۔
    موجودہ دور میں جب پورے عالم میں بد امنی کے حالات، پریشانیاں اورآپس کی دوریوں کے دکھ عام ہیں وہاں آج اس بات کی ضرورت ہے اور پہلے سے کہیں زیادہ ہے کہ اسلام کی سچی تعلیمات کو سمجھتے ہوئے انسانیت کے رشتے کو نئے سرے سے خلوص کی بنیادوں ، محبت کی اینٹوں اور اخلاق کے سیمنٹ سے تعمیر کیا جائے اوردنیا کو یہ پیغام دیا جائے کہ اسلام امن ، بھائی چارگی اور محبت کا مذہب ہے مشرق ہویامغرب ، شمال ہو یا جنوب،غریب ہو یامالدار، ان پڑھ ہو یا پڑھا لکھا ، اعلیٰ عہدیدار ہو یا غریب مزدورسب ایک دوسرے کے بھائی ہیں ۔    یہ کتاب جو مسلمانوں اور غیر مسلموں کے درمیان رواداری اور باہمی تعلق کو سامنے لانے کی ادنیٰ سی کوشش ہے ۔ اگر نفرتوں کے بھڑکتے ہوئے آلائو میں سے ایک چنگاری بھی بجھ گئی تو میں سمجھوں گا کہ میری کوشش رائیگا ں نہیں گئی ۔ آئیے اس مشن میں آپ بھی میرے ساتھی بنیںاور مرکزروحانیت و امن کے اس پیغام کو دنیا بھر میں عام کریں ۔

آن لائن پڑھیں 



مزید کتب