اس میں کیا ہے؟ مشورہ ہے وقت تسلی سے نکال کر پڑھیں کیونکہ آپ سے یہ توقع ہے کہ اس کو پسند کرینگے اور دوسروں تک پھلائیں گے۔ انسان نسیان سے خالی نہیں اور نسیان کے معنی ہیں بھول جانا٭ یہ دراصل دنیا کی لذتوں اور عیش عشرت میں اللہ تعالیٰ کو اور اللہ تعالیٰ کے احکامات کو بھول کر ایک ایسی زندگی گزارنا ہے جس زندگی میں ایمان٭ تقویٰ٭ طہارت اور اللہ تعالیٰ کا تعلق بالکل ختم ہو جاتا ہے اور پھر ایسا شخص نفس کی پیروی کی طرف مائل ہو کر زندگی کو ایک ایسے راستے کی طرف گامزن کرتا ہے٭ جو بظاہر روشن٭ چمکدار اور پرکشش ہوتا ہے لیکن انجام کے اعتبار سے نہایت بدترین اور خوفناک ہوتا ہے۔آخر کب-؟ یا تو اس دنیا سے دل بھر جاتا ہے یا پھر ایسا وقت آتا ہے کہ جس میں انسان اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹ آتا ہے۔ اس کتاب کی پیش کش کا بس مقصود یہی ہے کہ بندہ اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹ آئے اور رب کو اپنا حقیقی مالک مان لے اور سابقہ زندگی سے تائب ہو کر نئی زندگی گزارنے لگ جائے۔ ’’توبہ کے کمالات‘‘ دراصل لوٹ کرآنے والوں کیلئے نشان منزل کا درس اور ایک سبق ہے۔آئیے! ہم اس زندگی کی طرف پلٹ آئیں جس زندگی سے ہمیں ایمان اور ایمان سے چین و سکون اور راحت نصیب ہو۔یہ راحت صرف اور صرف توبہ میں ہے اور توبہ کا کمال ہی راحت اور سکون ہے۔توبہ کیا ہے؟ ایک با برکت فیصلہ --- جہالت زدہ زندگی سے منہ موڑ کر ہدایت یافتہ زندگی سے واپسی اور عدل و انصاف٭ تقویٰ اور نیکی کی شاہراہ پر چلنے کا فیصلہ --- تاریخ کے سینے میں ایسے لاکھوں واقعات محفوظ ہیں جن میں افراد کی زندگیوں میں انقلاب آنے٭ ان کیلئے گمراہی کے راستے بند ہونے اور رشد و ہدایت کے چراغوں کے روشن ہونے کی تفصیلات موجود ہیں۔ توبہ کے یہ واقعات بجائے خود ہدایت کی روشنی عام کر رہے ہیں۔اس کتاب میں کیا ہے؟ چند جھلکیاں۔٭ توبہ کے سچے واقعات: احساس توبہ کا ایک واقعہ٭ توبہ کا عبرتناک واقعہ٭ عیش پرستہ سے توبہ کا واقعہ٭ اللہ کی نافرمانی سے توبہ٭ توبہ کا ایک دلچسپ واقعہ٭ شوہر کی نافرمانی پر احساس توبہ٭ اللہ کے حضور مغفرت مانگنے کا واقعہ٭ عرش کا سایہ توبہ میں ہے٭ حضرت سید احمد رفاعی کا ایک واقعہ٭ ہارون الرشید کے زمانہ میں توبہ کا ایک واقعہ٭ ہارون الرشید کے زمانہ میں توبہ کا ایک واقعہ٭ قصہ ایک شہزادے کی توبہ کا٭ حضرت مالک بن دینارؒ سے ایک نوجوان کی التجا٭ توبہ کا باعث عبرت واقعہ٭ ذکر واستغفار کی جزاء کا قصہ٭ تین ڈاکوؤں کا واقعہ٭ نیک بندوں کے بارے میں بدگمانی پر توبہ٭ بار بار توبہ کا ایک واقعہ٭ بنی اسرائیل کے ایک شخص کی توبہ کا واقعہ ٭ بچے کے بچپن کا نصیحت آموز واقعہ ٭ بادشاہی چھوڑ فقیری میں نام پیدا کر ٭ ابوسلیمان دارانی ؒ کی توبہ کا واقعہ٭ توبہ۔ توبہ کا مطلب٭ حضرت علیؓ کا قول٭ توبہ دراصل گناہ چھوڑنے کا وعدہ ہے٭ اقسام توبہ: دل کی توبہ٭ زبان کی توبہ٭ آنکھ کی توبہ٭ کان کی توبہ ٭ہاتھ کی توبہ ٭پاؤں کی توبہ ٭نفس کی توبہ٭ سچی توبہ: سچی توبہ کا مطلب ٭ ندامت کی تفصیل٭ ندامت کی وجوہات٭ ندامت٭ قرب الٰہی اور رحمتوں کی ضامن ہے٭ مصائب کا سبب ہمارے گناہ ہیں٭ سچی توبہ کی شرائط: قرار گناہ٭ گناہوں سے باز آنا٭ گناہ نہ کرنے کا ارادہ٭ گناہوں کا تدارک۔ .
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں