اعمال کی پاداش میں آنے والی پریشانیوں اور مصیبتوں کے بعد شکوہ شکایت اور مایوسی کے واقعات بکثرت لوگوں سے سننے کو ملتے ہیں ۔ابھی کل ہی کی بات ہے کہ ایک صاحب سے بات ہوئی جو عرصہ دراز سے سخت ترین ناکامیوںاورجنات کی دشمنیوں کا شکار تھے اور مایوسی یہاں تک بڑھ چکی تھی کہ مجھے کہنے لگے: اب میں نے مختلف عاملوں سے مشورہ کیا ہے وہ کہتے ہیں کہ تم پر مسلط ہونے والے شیاطین اور جنات سخت ترین کالے جادو کے زور پر مسلط کیے گئے ہیں اور ان سے بچائو کیلئے تمہیں کالے جادو ہی کا سہارا لینا پڑے گا ۔ ان کے تقدیر پر مسلسل شکوہ شکایت کے کلمات مجھے یہ سوچنے پر مجبور کررہے تھے کہ آج ہم نبویﷺ اعمال سے کتنے دور جاگرے ہیں شاید بلکہ یقیناً ہم اس دور میں جی رہے ہیں جس کے بارے میں فرمایا گیا کہ صبح کو ایک شخص مسلمان ہوگا اور شام کو اسکا جنازہ کافروں میں اٹھایا جارہاہوگا۔ قارئین ! میری لاکھوں ملاقاتوں میں سے یہ صرف ایک واقعہ کا انتخاب ہے جو ہوا اور ہوگیا...مگر کیا ہمیں کوئی احساس نہیں دے گیا...؟کیوں نہیں...!تو آئیے...! نبوی تعلیمات سے دو ایسے الفاظ کا انتخاب کرتےہیں جو آپ کو دکھوں کے الا ؤ سے نکال کر سُکھ و عافیت کی زندگی عطا کرتے ہیں۔آپ حیران ہونگے کہ یہ کیا الفاظ ہیں بلکہ سچ پوچھئے تو اسم اعظم ہیں ۔ جن کا پڑھنے والا کبھی ناکام ونامراد نہیں ہوتا،ایسے شخص سے دشمنی کرنے والا کبھی غالب نہیں آتا ، سخت ترین جادو جنات کیلئےیہ الفاظ ننگی تلوار ہیں جنہیں یقین کی نیام میں محفو ظ رکھیں۔ ہمیشہ شادمانی اور کامرانی آپ کا مقدر ہےگی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں