رمضان الکریم کی مبارک ساعتیں۔۔۔! نور کی بارشیں۔۔۔! اعمال صالحہ کی بہاریں اور سعادت کے دن رحمتوں کی راتیں۔۔۔! سب سے بڑھ کر رحمانی و روحانی زنجیروں میں جکڑے سرکش شیاطین و جنات کی چیختی‘ چنگھاڑتی آہیں۔۔۔! جی ہاں۔۔۔! ایک ایسے ہی موقع پر ادارہ عبقری کی نئی شاندار پیشکش’’ رمضان المبارک کے روحانی و جسمانی ٹوٹکے‘‘اس کتاب میں بیک وقت مؤلف دامت برکاتہم العالی نے کئی اہم موضوعات کو یکجا کیا ہے جس میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے سے پوری طرح فائدہ اٹھانے کے طریقے اور عبادات کے تذکرے کے ساتھ ساتھ۔۔۔ اس ماہ مبارکہ کے فضائل بھی بیان کیے ہیں تاکہ روزہ دار مکمل اخلاص قلبی کے ساتھ اس ماہ مبارکہ سے بھرپور فائدہ اٹھاسکے۔ ماہ مقدسہ کی مقبول اور پرنورگھڑیوں کے‘ اولیاء اور خواص سے منقول بہت سے ایسے مجرب اعمال بھی ذکر کیے ہیں جو معاشی بندشوں‘ گھریلو الجھنوں‘ شادی و اولاد کی بندشوں‘ بیرون ملک سفر کی حسرت‘ لاعلاج بیماریوں‘ حاسدین اور دشمنوں کے شر سے خائف لوگوں‘ جنات کی شرارتوں اور کالے جادو سے تڑپتے سلگتے گھرانوں کیلئے نہ صرف اکسیراعظم ہے بلکہ برس ہا برس سے سینکڑوں لوگوں کے مجرب و آزمودہ بھی ہیں اور صرف یہی نہیں بلکہ مقام ولایت کے متلاشی اور اللہ تعالیٰ کے قرب کی خواہش رکھنے والوں کیلئے اولیاءکرامؒ اور رجال الغیب سے منقول ایسے اعمال اور ایسی عبادات کا بھی تذکرہ ہے کہ جس کے ذریعے ۤپ روح کی دنیا کے سکندر اعظم بن جائیں۔۔۔!کتاب ابھی ختم نہیں ہوئی۔۔۔! جسمانی ٹوٹکوں کا تذکرہ بھی مو?لف دامت برکاتہم العالیہ نے بخوب کیا ہے۔ روزہ کی سائنسی و عقلی انکشافات‘ روزہ میں پیاس نہ لگے۔۔۔! کیا واقعی ایسا ہوسکتا ہے؟؟؟ پڑھیے! مؤلف کا تہلکہ خیز طبی کالم۔۔۔! ایک ایسا نسخہ جو بلامبالغہ ہزاروں نے آزمایا۔۔۔! آپ کی سہولت کیلئے اس کتاب کا حصہ بنادی گئی ہے جی اب آسان روزہ آپ بھی رکھ سکتے ہیں۔۔۔!شوگر‘ کولیسٹرول‘ ہائی بلڈپریشر اور ایسی کئی طویل العلاج اور لاعلاج بیماریوں کا خاتمہ۔۔۔! وہ کیسے؟ جی ہاں یہ روزہ نہیں بلکہ ہمارے لیے رب العزت کا فٹنس اور صحت کے لیے بخشا گیا گرانقدر تحفہ ہے۔ڈاکٹر حیران ہوگئے ہیں۔ ماہرین صحت پریشان ہوگئے ہیں۔ وہ ڈاکٹرز جو کہا کرتے تھے کہ روزہ نہ رکھیں اب باقاعدہ روزہ رکھواتے ہیں۔۔۔رمضان المبارک میں جہاں نیکیوں کی لوٹ سیل لگی ہوئی ہوتی ہے وہاں چھوٹی نیکیوں اور مختصر اعمال کے صلہ میں جنت میں عمل سے لیکر کروڑوں اربوں نیکیاں کیسے کمائی جائیں۔۔۔! یہ سب اس کتاب میں پڑھیں۔۔۔!چند اہم عنوان ملاحظہ ہوں:۔ ٭سعادت کے دن‘ عبادت کی راتیں ٭ رحمت کی موسلادھار بارش ٭ رمضان مشقت اور انعام ٭پڑھیں نفل اور پائیں فرض ٭ ہر حاجت کے لیے آزمودہ لیلۃ القدر کا عمل ٭ 3سیکنڈ میں چودہ کروڑ نیکیاں۔۔۔! ٭سترہزار فرشتوں کی دعا ٭ اولیاء اللہ کا رمضان ٭ برکت والی تھیلی کا عمل ٭روزے کے فضائل اور مزدوری ٭ جادو بندش کا توڑ ٭مال و عیال میں برکت کے اعمال ٭دیگر خصوصی روحانی و جسمانی تحفے۔۔۔اگر آپ یہ چاہتے ہیں۔۔۔!کہ رمضان المبارک کا ایک ایک پل اور ہر ہر لمحہ کو قیمتی بنالیں۔۔۔! اس بابرکت ماہ کی سعادتوں کے ساتھ ساتھ رزق و کاروبار کی بندشوں کو ختم اور جادو جنات کے حملوں سے نجات مل جائے۔۔۔! تو یہ کتاب آپ کیلئے یقیناً مددگار ثابت ہوگی۔۔۔! انشاء اللہ
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں