قارئین! اس کتاب سے آپ کی توجہ ان مسائل‘ پریشانیوں اور مشکلات کی طرف کر رہا ہوں۔ جو میرے خیال میں ہر گھر کا حصہ ہیں۔ شب وروز لوگو ں کی ملاقاتیں، ڈھیروں خطوط ، ٹیلی فون اور لو گو ں کے مسائل ، یہ تمام باتیں روز بروز میرے تجربے و مشاہدے اور احساس کو بڑھاتی جاتی ہیں۔ یہ مشاہدہ تجربہ، احساس اور درد اس وقت کچھ زیادہ محسوس ہو تا ہے جب کوئی درد بھری کہانی پڑھ کے یا سُن کے یقینا دل بھر آتا ہے ۔ آپ یقین کریں میں اس غم کو اپنا غم سمجھتا ہو ں ۔اور شیخ ابو الحسن خرقانی رحمہ اللہ کا یہ قو ل فوراً میر ے سامنے آجاتا ہے کہ آپ نے فرمایا ’’وہ دل اللہ تعالیٰ کی محبت سے خالی ہے جو مخلوق خداکے ساتھ شفقت ورحمت کا بر تائو نہیں کرتا اور جو شخص کسی کو خوش کرنے لیے ایک سانس بھی لے تو اس کی یہ عبادت برسوں کے نفلی نماز روزوں سے بہتر ہے۔ ‘‘اسکے بعدپریشان حال کا سو ز میرے دل کا ساز بن جاتا ہے ۔ اور میرے اندر ایک ہو ک اٹھتی ہے کہ کوئی ایسی پرُتاثیردعا یا کلام ہو جومیں قارئین کو بتا ئو ں جسے پڑھ کر ان کا درد، دُکھ ہمیشہ کیلئے دور ہو جائے ۔ میرا قلم ہمیشہ لوگوں کے دکھوں ،دردوں کا مرہم بن کر چلا ہے ۔ میں نے جب بھی لکھا ہے ۔ انشاء اللہ خیر،خیریت ہی لکھا ہے ۔ تو آج بھی اس کتابچہ میں آپ حضرات کیلئے سورہ یٰسین کے ایسے خاص اعمال جو کہ یقینا سینے کا را ز ہیں۔آ پ تک وہ امانت لو ٹا رہا ہو ں ۔ایسے اعمال جس سے لا کھوں گھر ویران سے آباد ہو گئے ۔آج ہی دفتر ماہنامہ عبقری سے حاصل کریں اور زندگی میں سکون بھرلیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں