یہ کائنات ایک راز ہے اور اس راز میں بے شمار راز پوشیدہ ہیں یہ خدائے تعالیٰ کی دین اور عطاہے وہ کریم جس شخص کے لئے چاہے ان رازوں سے پردہ اٹھادے، ہمارے اکابرین میں بہت سے صحابہ کرامؓ و اولیا ئے عظامؒ ایسے گزرے ہیںجو روشن ضمیری اور باطنی بصیرت میں بے مثال تھے۔ پیر علی ہجویری رحمہ اللہ کی ’’کشف الاسرار‘‘اور ’’کشف المحجوب‘‘ ان ہی اسرار کی پردہ کشائی کی ایک کوشش ہے۔آپ رحمہ اللہ فرماتے ہیں میں نے اس جہاں کواِسرار ورموزِ خداوندی کاجائے ظہور پایا ہے ۔ آپ رحمہ اللہ ’’کشف الاسرار‘‘ میںفرماتے ہیں ،میرے پاس طلب رکھنے والوں کے لئے بہت سی ایسی مفید باتیں ہیں جنہیں اگر وہ اپنے علم میں لائیں تو تمام مشائخ کے سردارہوجائیں۔حضرت علامہ لاہوتی پُراِسراری صاحب دامت برکاتہم بھی اسی پُراسرار دنیا کے عظیم فرد ہیں جو گوشہ گمنامی میں رہ کر دُکھی، پریشان اور ہر طر ف سے نا اُمید لوگوںکو آیات قرآنی ، مسنون دعاوںاورمجرب وظائف کی صورت میںسکون، عافیت دینے اور پریشانیاں ٹلوانے کا ذریعہ بن رہے ہیں،آپ دامت برکاتہم ہر ماہ ’’ماہنامہ عبقری‘‘ میں جنات کے پیدائشی دوست کے نام سے ایک مضمون لکھتے ہیں۔ جس میں اُنہوں نے شاہی قلعہ میںموجود صدیوں پرانی موتی مسجد کے بارے میں انوکھاراز عوام کو بتایا۔(عبقری میں شائع ہونے والے یہ مضامین ادارہ عبقری کی جانب سے کتابی شکل جلد اول کی صورت میں شائع ہو چکے ہیں)۔
آن لائن پڑھیں
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں