اعمال سے حاصل ہونے والے نفعوں کے واقعات و مشاہدات اس لیے بتائے جاتے ہیں، تاکہ ہمیں اعمال سے ہونے کا یقین آجائے اور لوگوں سے اعمال کے نفعے معلوم کرنااوران کے مشاہدات معلوم کرنااور دوسرے لوگوں کے سامنے ان واقعات و مشاہدات کااظہارکروانایہ حضورﷺ،صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور اولیاء کرام رحمہم اللہ سے منقول ہے۔ ’’حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ، فر ماتے ہیں ایک مرتبہ جزیرہ عرب میں ایک چرواہا اپنی بکریاں چرارہا تھاکہ اچانک وہاں ایک بھیڑیاآگیا اور اپنی پچھلی ٹانگوں پر بیٹھ گیااور چرواہے سے کہنے لگا:کیا تو خُدا سے نہیں ڈرتا ۔۔۔؟کہ تو میرے اور اس رزق یعنی(بکریوں) کے درمیا ن حائل ہو گیا ہے ،جو اللہ نے میرے لئے عطا فرما یا تھا۔بھیڑیے کی بات سن کر چرواہا بہت حیران ہوا اور سوچنے لگاکہ بھیڑیا تو مجھ سے انسانوں کی طرح بات کررہا ہے اس پر اس بھیڑیے نے کہا:کیا میں تجھے اس سے بھی حیران کن اور عُمدہ بات بتائوں۔۔؟کہ اللہ کے آخری نبی محمدﷺ یثرب میں مبعوث ہو گئے ہیں اور لوگوں کو آسمان کی باتیں بتارہے ہیں۔آنحضرتﷺ کے متعلق بھیڑیے کی یہ باتیں چرواہے کے دل میں گھر کر گئیں،اُس نے سرورکونینﷺکی خدمت حاضر ہو نے کاپکا اِرادہ کرلیااور بھیڑیے سے مخاطب ہوکر کہنے لگا: اگر میں جاتا ہوں توان بکریوں کی حفاظت کون کرے گا۔۔۔۔؟ بھیڑیا کہنے لگا : جب تک تم واپس نہیںآجاتے میں ان کی حفاظت کروں گا۔ چرواہے نے سرورِکونین ﷺکی خدمت میںحاضر ہوکرسارا واقعہ سنایا۔ آپ ﷺ نے فرمایا :یہ چرواہا سچ کہتا ہے’’قیامت اُس وقت نہیں آئے گی جب تک وحشی جانور انسانوں کے ساتھ بات نہ کرنے لگیں ‘‘پھرسرور کونینﷺ نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کوجمع ہونے کا حکم فرمایااسکے بعد سرورِکونینﷺ نے چرواہے کو کہا کہ اپنا(محیّرالعقول)واقعہ سب کے سامنے بیان کرو۔‘‘ (خصوصیات اسمِ محمد،ملخصاً)حیرت انگیز غیبی مدد کے اظہار کا صرف یہ ایک واقعہ ہی نہیں ہے بلکہ اس کے علاوہ بھی ایسے سینکڑوں واقعات تاریخ میں موجود ہیں۔ ’’اذان اورافحسبتم ‘‘پر ادارہ عبقری کی ۱۹۴صفحات کی کتاب کا پہلا ایڈیشن5000 کی تعدا د میںشائع ہوا اور ہاتھوں ہاتھوں ایک مہینے کے اندرہی ختم ہونے کے قریب ہوگیاعوام و خواص میں اس کتاب کوخوب پذیرائی حاصل ہوئی لوگوں کے اس ذوق کومدنظر رکھتے ہوئے آپ بیتے سچے واقعات پر دوسری کاوش ’’روحانی غسل کے کرشمات ‘‘پرمشتمل مختصر کتابچہ آپکی خدمت میںپیش ہے اس کے علاوہ ’’روحانی غسل‘‘ پر ناقابل یقین،سچے،حیرت انگیزآپ بیتے واقعات ادارہ عبقری کی شائع کردہ کتب ’’مجالسِ مجذوبی جلداول‘‘ اور’’جلد ثانی‘‘ میں ملاحظہ فرمائیں۔’’روحانی غسل‘‘اولیائے کرام کا ایک ایسا مجرب شفابخش کا نسخہ ہے جو یقیناً آپ کوچونکا کرحیرت میں ڈال دے گااور آپ بِلا اختیار یہ کہنے پرمجبور ہوجائیں گے کہ اب تک ہم اس’’ روحانی غسل‘‘ سے کیوں محروم و غافل رہے۔
آن لائن پڑھیں
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں