دل کی باتیں
راہ سلوک میں چلنے والے سالکین و کاملین اور حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی دامت برکاتہم العالیہ سے تعلق رکھنے والے مخلصین کا عرصہ دراز سے اصرار تھا کہ اپنے سلسلہ عالیہ قادریہ کا مختصر لیکن جامع تعارف شائع کیا جائے تاکہ سالکین کی رہنمائی ہو سکے۔ بارہا کے اصرار اور وقت کی ضرورت پر یہ مختصر کتابچہ تحریر کیا، اس کتابچہ میں اللہ تعالیٰ کا تعلق اور معرفت کی منزل یعنی تصوف حاصل کرنے اور اس کی تکمیل کیلئے مرشد سے بیعت ہونے اور جلد از جلد اپنی منزل حاصل کرنے کیلئے قرآن و حدیث اور اکابرین کی تعلیمات کا جو خلاصہ حضرت جی نے اپنے مرشد حضرت خواجہ سید محمد عبداللہ ہجویری رحمہ اللہ کی جوتیوں میں بیٹھنے سے حاصل ہوا اس کو نہایت ہی مختصر انداز میں آپ کی خدمت میں پیش کر دیا۔ میری خواہش اور دلی چاہت ہے کہ سلسلے سے وابستہ احباب اس کا کم از کم دس بار ضرور مطالعہ فرمائیں، ہر مطالعہ آپ کو ایک نئی راہ اور معرفت کی نئی منزل دے گا۔
یکے از خدّام
ڈاؤن لوڈ کریں , آن لائن پٹرھیں
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں