26-09-2010کو مرکز روحانیت وامن (تسبیح خانہ ) میں روحانیت ، عملیا ت و طب کی پہلی کلاس منعقد ہوئی ،جس میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں احباب نے شرکت کی ۔اس کلا س میں حضرت حکیم صاحب مدظلہ کی طرف سے ادارہ عبقری کی بخل شکنی کی روایت کو بر قرار کھتے ہوئے ،ایسے صدری رازوں سے پر دہ اٹھایا گیا، جو آپ کو بہت کم ہی اور کتابوں میں مل سکیں۔ اور وہ بنیادی باتیں عام اجازت کے ساتھ بیان کی گئیں ہیں۔جو کہ سالہا سال بھی ان راستوں میں چلنے والوں کو حاصل نہیں ہوتیں۔
پڑھئے۔۔۔! اور عمل کیجئے۔۔۔!اس کتاب کو پڑھ لینے کے بعدنہ صر ف آپ عامل بنیں گے بلکہ عامل کامل بن جائینگے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں