عبقری کا مقبول عام سلسلہ ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ ایک حیرت انگیز‘ سچی اور منفرد آپ بیتی لیکن آسان جناتی و لاہوتی وظائف کی وجہ سے قارئین کے ہاں سب سے زیادہ پسندیدہ ترین سلسلے کا درجہ حاصل کرچکی ہے۔ قارئین کے ہاں پہلی جلد کی بے پناہ مقبولیت کے اور دوسری جلد کےبے پناہ اور مسلسل اصرار پر اب دوسری جلد شائع کی جارہی ہے۔اس جلد میں کیا ہیں چند عنوان ملاحظہ فرمائیں:۔٭ بوڑھے جن کی انوکھی نصیحت٭چھوٹی سی آیت میں بڑے بڑے خزانے٭تعویذات اور حروف کی دنیا٭شہنشاہ شاہ جہان کا حیرت انگیز واقعہ٭سمندر کے بے شمار خزانوں کی سیر٭ولایت کا اعلیٰ تاج چاہنے والے پڑھیں٭تابعی جن نے دیاہر مشکل کا حل٭تنگی رزق کا آسان ترین حل٭بیٹوں کے خواہشمند ضرور توجہ کریں!٭ہمیشہ کامیابی کا راز٭دفن خزانہ نکالنے کا انوکھا راز٭املاک کی حفاظت کا راز٭جنات کا رمضان٭انسانی شکل میں جن عامل٭لاہور شہر کے نیچے ایک اور آباد شہر٭علامہ لاہوتی کا قارئین سے وعدہ٭چڑیا گھرکا شیر میرا دیوانہ ہوگیا٭قبر دوحصوںمیں کھل گئی٭آیۃ الکری ‘ سورۂ اخلاص اور قبرستان٭بیوہ کی اپنے شوہر سے ملاقات٭367سال پرانے مُردے سے دلچسپ ملاقات٭شاہ جنات سے ملا وظیفہ خاص٭ اصحاب کہف کا استخارہ٭ حضرت علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کی سجدہ گاہ اور ولایت٭روحانیت کا سمندر موتی مسجد سے ملا٭شریرجنات سے حفاظت کا خاص الخاص عمل٭جننی اور انسان کا عشق اور شادی ٭یہ لفظ لکھو جن تمہارے پاس٭میں آخری انسان ہوں!!!٭مردے کا زندہ انسانوں کو پیغام٭جننی کاواقعہ پڑھیے اور چونک جائیے٭رزق میں وسعت اور برکت کا عجیب ٹوٹکہ٭اللہ کو پانے کا گُر٭جنت‘ فرشتوں‘ جنات کوکھلی آنکھوں سے دیکھیں٭تین اسماء سے لوگوں کے دل پڑھیں٭امام بخاری ؒسے براہ راست احادیث پوچھیے٭ناجائز مقدمات فوری ختم۔۔۔۔۔ خاص بات یہ کہ قرآن و حدیث کی روشنی میں اولیاء اللہ‘ سلف صالحین اور بزرگان دین کا جناتی اور لاہوتی دنیا سے تعلق اور حقیقت مزید تفصیل کے ساتھ ثابت کی گئی ہے۔ حضرت خضر علیہ السلام کی کئی اکابرین امت سے ملاقات اور وظیفہ جات کے احوال بھی لکھے گئے ہیں۔ سائنس اور پیراسائیکالوجی جناتی دنیا کے بارے میں کیا حقائق بیان کرتی ہے پہلی جلد کی طرح اس کتاب میں بھی مزید تفصیل کے ساتھ پڑھنے کو ملیں گے۔ غرض یہ کتاب صرف ایک کہانی نہیں بلکہ زندگی کی پراسرار حقیقتوں میں سے ایک حقیقت کا اظہار ہے اس کا ثبوت وہ ہزاروں خطوط ہیں جو پہلی جلد کے بعد ہمیں ملیں اورجنہوں نے اس سلسلے میں دئیے گئے لاہوتی وظائف سے فیض پایا اور گھریلو مشکلات‘ جادو جنات‘ شادیوں میں رکاوٹ اور پرسکون زندگی پائی۔ قارئین! یہ دلچسپ حیرت انگیز‘ وظائف اور عملیات سے بھرپور سلسلہ جاری ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں