بندہ کے پاس دوران مطب ایسے حیرت انگیز حالات سننے کو ملتے ہیں جن کا تذکرہ باعث شرم اور داستان ندامت ہے ان میں اکثر نوجوان نسل یہ داستانیں بیان کرتی ہیں۔ آخر اس کی وجہ کیا ہے کہ نوجوان نسل مایوس ہے اپنے کام سے اپنے جسم سے حتیٰ کہ ماں اورباپ سے۔ اس کی وجہ دراصل ان کی ضروریات تو پوری ہورہی ہیں اور خواہشات کی تکمیل نہیں ہورہی ان کی تکمیل ان کے نفس کو اندر ہی اندر مطمئن کرتی ہے۔ تو اپنے آپ کوپرسکون محسوس کرتے ہیں۔ لیکن جب ان کی خواہشات کی تکمیل نہیں ہوتی تو یہی لوگ بے چین اور سراپا احتجاج بن جاتے ہیں۔ زیرنظر کتاب دراصل ان خواہشات کا علاج ہے مومن کی خواہشات دراصل پوری ہی جنت میں ہوں گی دنیا صرف ضروریات کی جگہ ہے نہ کہ خواہشات کی۔ لہذا تہذیب جدید نے خواہشات کی دنیا سے ہمیں اتنا متعارف کرایا کہ ہم جنت اور اللہ تعالیٰ کے انعامات کو بھول بیٹھے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں