گزشتہ سالہا سال سے زندگی کے شب و روز مطالعہ اور تحقیق میں گزر رہے ہیں ہر لمحہ ایک نئی سطر اور نیا صفحہ مطالعے سے گزرتا ہے اور چونکا دینے والے واقعات حیران اور سرگردان کردیتے ہیں۔
سوچا یہ عظیم نکات اور پارینہ اوراق قارئین کیلئے اکٹھے کردوں وہ سطریں جومیں نے بے شمار کتب عظیم سے اکٹھی کی ہیں اور وہ طرح طرح کی معلومات‘ معمولات اور حیرت انگیز چیزیں ہیں۔
انسانی مزاج میں ندسرت اور انوکھا پن ہے ہر نئی چیز اور نئے انداز کو پسند کرتا ہے عربی کا مقولہ ہے کہ کل‘جدید‘ لذیذ‘ یعنی ہر نئی چیز لذیذ ہوتی ہے لہٰذا جو معلومات آپ کی خدمت میں پیش ہیں یہ یقیناً لذیذ ہیں۔
امید ہے آپ کو یہ کتاب پرانی بھولی بسری یادوں کونئے انداز میں یاد کرائے گی۔ اس کتاب کے چند ابواب تو حیرت کدہ اور طلسم کدہ ہیں اور جنہیں پڑھ کر میں خود حیران ہوں اور انہیں پڑھ کر یقین نجانیے میری سوچیں ہی بدل گئیں۔
اس کتاب میں حضرت جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ کا ملفوظ جو انہوں نےآخری وقت میں ادا کیا تھا اس کے علاوہ کرنل سعید ہاشمی صاحب کی برصغیر کی ریاستوں کی یادیں یقیناً ایک انوکھی داستانیں ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں