انسان جب دنیا کی سیڑھی پر قدم رکھتا ہے تو اپنے کیے کچھ عادت لاتا ہے وہ عادت بد ہو یا اچھی لیکن پھر معاشرے میں مزید اثر لیتا ہے اگر راہنمائی اچھی مل جائے تو اچھی عادات ورنہ تو معاشرہ میں تشدد کا نشانہ بنتا ہے۔ سرکار مدینہ امام الانبیاء نے جو تعلیم دی اگر اس کو لے کر چلیں تو یقینا بلندی ہی بلندی ہو گی ایک بزرگ نے فرمایا کہ سارا سال ہر وقت کامل ایمان اور کامل اخلاق اللہ تعالیٰ سے مانگتے رہیں اور ہمارا اسلام بھی ہمیشہ اخلاق اور حوصلہ کا اعلیٰ سبق دیتا ہیا ور یہی چیز مومن مطلوب ہے زیر نظر کتاب کے متعلق کوشش ہو گئی کہ یہ معاشرے کیلئے نشان راہ بنے اور تسخیر کے بڑے بڑے عملوں میں اعلیٰ عمل ہو اس کتاب میں تیاری کے دوران صدری منفوظات کو خاص حصہ دیا ہے انشاء اللہ اللہ کے ہاں امید ہے کہ ہماری اسلامی ترقی اور معاشرے کی اصلاح کا ذریعہ بن جائے۔ انسان کے اندر کوئی نہ کوئی اچھی عادت ہوتی ہے اس پر شکر گزار ہونا چاہیے اور اگر بری عادت ہو تو اس پر پریشانی اتنی نہ کریں کہ زندگی سے مایوس ہو جائیں اور خودکشی تک نوبت آ جاتی بلکہ ٹھنڈے دماغ سے آدمی سوچ سمجھ کر اس کی حل تلاش کریں اور اس کتاب سے راہنمائی حاصل کریں یقین کئی دوست ملے جنہوں نے اقرار کیا کہ آپ کی کتاب پڑھ کر ہمیں بہت فوائد حاصل ہوئے آپ بھی سچی طلب سے یہ کتاب پڑھیں اور فائدہ ضرور حاصل کریں اب ہم کچھ روحانی بیماریاں اور ان کا سدباب اور اکابر کی نصیحت کا چیدہ چیدہ تذکرہ کرتے ہیں۔ سب سے پہلے گناہوں کی بنیادی جڑ کی طرف ہم غور کرتے ہیں وہ کیا ہے زیادہ کھانا پیٹ بھر کر کھانے کی ہوس بہت سارے گناہوں کی جڑ ہے۔ اس کے نقصانات اور تقلیل طعام کے فوائد۔ تقلیل طعام کم کھانا اس کے فوائد دل کی صفائی اور بصیرت میں روشنی حاصل ہوتی ہے زیادہ کھانے سے پیٹ بھر لینے سے ہلاوت پیدا ہوتی ہے اور دل کی آنکھیں اندھی ہو جاتی ہیں ذکاوت حس جاتی رہتی ہے تو معرفت الٰہی ہرگز حاصل نہیں ہو سکتی کم کھانے میں دل رفیق ہو جاتا ہے اور مناجات عبادات میں مزہ آتا ہے بہت کچھ تفصیل کے ساتھ ملاحظہ فرمائیں۔ سالکوں کو ترک لزائز کی ضرورت مزید تفصیل کے ساتھ ملاحظہ فرمائیں کثرت دوسری اہم بات جس کو ہم معمولی سمجھ کر توجہ نہیں کرتے بلکہ اس کا روحانی دنیا میں بڑا دخل ہے کیا ہم کثرت کلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد فرمایا کہ (جو شخص اپنی زبان اور شرم گاہ کی حفاظت کا کفیل ہو گیا) کیا فرمایا جس کی وجہ سے جنت کی ضمانت کا وعدہ فرما رہے ہیں ملاحظہ فرمائیں۔
ہنسی مذاق کا جھوٹ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جھوٹ بولنا مسلمان کی شان میں اور ایمان جھوٹ ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتے جھوٹ سے دل ٹیڑھا ہو جاتا ہے پھر خواب بھی سچے نظر نہیں آتے ہیں مزید تفصیل ملاحظہ فرمائیں کیا عزت مرتبہ کیلئے یاحال و جاہ کیلئے جھوٹ بول سکتے ہیں ملاحظہ فرمائیں ضرورت پر تعریف کے ساتھ انسان میں تکبر پیدا ہوتا ہے اس کا علاج دیکھیں آج کل تقریباً ہر بندہ ہائی بلڈپریشر کا مریض ہے اور غصہ بھی آتا ہے اس غصہ کی حالت میں کیا جائے اس کا علاج بہت ہی بہترین انداز قارئین پڑھیے جدید دور کی عام بیماری حسد ہے اس کی دو قسمیں ایک جائز اور ایک ناجائز اس کا علمی علاج تفصیل کے ساتھ دیکھیں۔
ایک ایسی مہلک مرض ہے حق تعالیٰ فرماتا ہے جو لوگ اللہ کی دی ہوئی نعمت میں بخل کرتے ہیں وہ اس کو اپنے حق میں بہتر نہ سمجھیں یہ ان کے لیے نہایت برُا ہے کیونکہ جس میں بخل کریں گے اس کا طوق بنا کر اس کے گلے میں ڈال دیا جائے گا اس کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیا ارشاد فرمایا دیکھیں کتاب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ بکریوں کے گلے میں دو بھیڑیے آ پڑیں تو وہ اتنا نقصان نہ کریں کہ جتنا مال و جاہ کی محبت دیندار مسلمان کے دین کا نقصان کرتی ہے جب ہمارے آقا مدنی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو پھر کس چیز کی کمی ہے اس کی مکمل تفصیل کئی صفحات پر مبنی جب جاہ کا سب اول دوسرا سبب ملاحظہ فرمائیں رسول مقبولﷺنے فرمایا جس کے قلب میں رائی کے دانہ کے برابر تکبر ہو گا وہ جنت میں نہ جائے گا اس موذی مرض سے نجات کیسے حاصل کریں گے ملاحظہ فرمائیں تقویٰ سے تکبر پیدا ہونے علاج عالم کسی گناہگار کو دیکھیں کیا کریں اور جاہل فاسق کو دیکھیں کہ کیا کریں بہت قیمتی باتیں جو پڑھنے سے آپ کو گارنٹی سے فائدہ دیں ملاحظہ فرمائیں شیطان نے چار ہزار برس اللہ تعالیٰ کی عبادت کا انجام کیا ہوا اس لیے خود پسندی پر گناہ کی زیادتی، حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا اھل فقراء کو بیان کیا تھا ملاحظہ فرمائیں غیب پر ایمان و یقین حاصل کرنے کا طریقہ دنیا کی محبت کا آخری لاجواب علاج ملاحظہ فرمائیں ہر انسان جب اس اخلاق محمودہ کے ساتھ مزین و آراستہ کرنے کا بیان اور اس کے دس اصول ہر انسان کی خواہش ہے کہ میرا رب مجھ سے راضی ہو جائے اور خوش ہو جائے تو ص۸۸ پر ایسا گر جس کے اپنانے سے واقعتاً رب کریم خوش ہوتا ہے۔
خواہشات نفسانی اور اس کا علاج مثلاً غضب بھی ہوای کا فرد ہے حسن پرستی اور اس کا علاج، عشق مجازی سے بچنے کیلئے ترکیب ملاحظہ فرمائیں۔
شیخ واسطی علیہ الرحمتہ نے بدنظری کے بارے اور حضرت سفیان ثوری، حضرت دائود علیہ السلام کی نعمت مولانا رومی کا فرمان حضرت خواجہ صاحب کا اشعار کی صورت میں نصیحت ضرور دیکھیں ایک بیماری اتنی سخت ہے کہ مردہ گوشت کھانے مترادف ہے وہ کیا ہے اس کی تفصیل اور علاج ملاحظہ فرمائیں پوری تفصیل کے ساتھ عارف باللہ کا سیدی مرشدی کے ہاں غیبت کا تذکرہ اور حضرت کا علاج بتلانا بہت زبردست آپ کو پڑھ کر خوشی ہو گی اور اس سے فائدہ بھی ہو گا۔ تجسس اور اس کا قرآنی علاج کسی کا سراغ مت لگائو اس کے بارے میں قرآن و حدیث سے وضاحت اور اکابرین کی طرف سے پورا علاج ملاحظہ فرمائیں۔
اللہ تعالیٰ نے بدگمانی سے منع فرمایا اس کے نقصانات سے آگاہی کیلئے ضروری پڑھیے۔ کیا آپ کو اس کی وجہ سے پریشانی ہے تو ملاحظہ فرمائیں اس کا سبب کیا ہے بدگمانی اگر کرنی ہے تو ایک چیز سے جس کا فائدہ بہت زیادہ ہو گا ضرور ملاحظہ فرمائیں اپنے شیخ سے کبھی بدگمانی نہ کریں بدگمانی میں عورتیں بہت زیادہ مبتلا ہیں اس کا علاج خود پڑھیے اور علاج کریں کہیں ایسا نہ ہو کہ موت کا فرشتہ پہنچ جائے اور وقت ختم ہو جائے اس سے ان روحانی بیماریوں سے نجات حاصل کر کے ہمیشہ کیلئے ابدی سکون حاصل کریں ان کے ساتھ ہر معاملہ میں نیت کو ٹٹولا جائے یہ کیسے ہو گا ملاحظہ تفصیل کے ساتھ کتاب پڑھیں۔
٭٭٭٭٭
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں