جدید اضافہ شدہ ایڈیشن
زیرنظر کتاب’’آسان نیکیوں کے حیرت انگیز فضائل‘‘ دراصل نزہۃ المجالس جلد اول و دوم علامہ عبدالرحمٰن صفوری‘ انیس الواعظین مولانا ابوبکر بن محمدعلی القرشی کی فضائل پر مشتمل کتب کا مجموعہ فضائل ہے۔ مؤلف نے ان کتب سے تمام فضائل کو اکٹھا کرکے ایک کتابی شکل میں پیش کردیا ہے اپنی طرف سے اس میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔
مؤلف نے جید علماءکرام اورمحققین کی آراء اس کتاب کے ضمن میں اکٹھی کیں تو سب نے یہی بات فرمائی کہ فضائل میں نزہۃ المجالس اور انیس الواعظین مشہور کتابیں ہیں اور ان کے فضائل اور خاص طور پر ’’آسان نیکیوں کے حیرت انگیز فضائل‘‘ پڑھ کر اعمال کا شوق بڑھتا ہے انسان رجوع اور تعلق مع اللہ کی طرف راغب ہوتا ہے۔‘‘ اگر قارئین کو احادیث کے ضمن میں کسی بھی تحقیق و جستجو کی ضرورت ہو تو وہ مؤلف سے رجوع کرنے کی بجائے مذکورہ ماخذ کتب کی طرف رجوع کریں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں