افحسبتم اور اذان کے کرشمات
کیا آپ پریشان ہیں؟ ناامیدی آپ کا مقدرکیوں؟ آپ کی خواہشات پوری کیوں نہیں ہوتیں؟ عرصہ دراز ہوا بیماریاں آپ کا پیچھا کیوں نہیں چھوڑ رہیں؟ آپ کا ہسنتا مسکراتا گھر کیوں اجڑ رہا ہے؟ جنات آپ کے دشمن کیوں ہوگئے ہیں آپ نے تو ان کا کچھ نہیں بگاڑا تھا۔ قارئین! ایسی ایک نہیں لاکھوں کہانیاں لوگوں کے گھروں میں پل رہی ہیں۔ جس کو دیکھو دل میں دکھوں اور غم کا سمندر لیے گھوم رہا ہے۔ ایسے ایسے مالدار لوگ جن کی جائیدادیں کروڑوں نہیں اربوں میں تھیں نا جانے کس طرح گردش ایام کی لپیٹ میں آکر حوادثات زمانہ کا شکار ہوئے کہ ان کا سب کچھ لٹ گیا‘ گھر میں فاقہ تنگدستی‘ بیماری نے ڈیرے ڈال لیے۔ جس کتاب کا تعارف ہم آپ کی خدمت میں پیش کررہے ہیں زمین بوس ہوتی آرزوؤں‘ تڑپتے ارمانوں جادو جنات کے سرکش سے سرکش اثرات میں یہ کتاب اتنی کارگر ہے کہ بس۔۔۔!!! اس کی فضیلت کے بارے میں یہی کافی ہے کہ یہ اللہ پاک کا پاکیزہ کلام ہے جو نبی کریم ﷺ کی زبان سے ادا ہوا ہے۔ فرمایا: اگر کوئی شخص ان دو آیتوں کو دل کے یقین کے ساتھ پہاڑ پر بھی پڑھ لے تو وہ بھی اپنی جگہ سے ٹل جائے‘‘ (کنزالعمال) بس بات صرف اتنی ہے کہ جیسا یقین ویسی عطا…! قارئین! آپ بھی اس کتاب میں موجود اس خاص وظیفے کو آزمالیں…!!! آئیے! آپ کو اس کتاب میں موجود چند واقعات کاتعارف کروائیں…:٭امریکہ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ… جگر کیسے اپنی اصلی حالت پر آگیا…امریکی ڈاکٹر حیران پریشان… یہ دلچسپ واقعہ صفحہ نمبر 21 پر ضرور پڑھیں! ٭ کیا پاگلوں کا علاج ممکن ہے…؟ مینٹل ہسپتال کے ڈاکٹرز کے حیرت انگیز انکشافات…٭ ایک خاتون جس کے پہلے 8 بچے مرچکے تھے…! اس نے افحسبتم اور اذان والا عمل کیا اور اللہ نے اسے صحت مند اولاد دے دی… خوشیوں بھرا واقعہ صفحہ نمبر 26 پر ملاحظہ کریں۔٭ ایگزائٹی‘ ڈیپریشن‘ ٹینشن کا مارا ہوا کیمسٹری کا پروفیسر کیسے ٹھیک ہوا ضرور پڑھیں! ٭ نئے گھر میں آسیب کے اثرات سے چھٹکارا… ایک پراسرار واقعہ ٭ گھریلو بدترین حالات‘ بیروزگاری‘ قرضہ… ان مسائل چند دنوں میں چھٹکارا…افحسبتم اور اذان کے کرشمات کے بے شمار کرشمے کہ آپ انگلیاں دانتوں میں دبانے پر مجبور ہوجائیں گے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں