بندہ (حضرت حکیم صاحب )کو سالہاسال سے ایک ایسے عجیب سلسلے سے واسطہ پڑا ہوا ہے کہ وہ نہ کسی کی سمجھ میں آتا ہے اور نہ کوئی اس کا حل جانتاہے۔ وہ ہے جنات کی چوریاں۔ اگرکسی سے کہا جائے کہ جنات بھی چوریاں کرتے ہیں تو عام آدمی ہماری سمجھ اور عقل پر شک کرنے لگ جائے گا یا پھر کوئی شخص ہماری بات پر یقین نہ کرے گا۔
ایک پولیس آفیسر کی بیوی کہنے لگی: بس اب یہ ہاتھوں کے کڑے رہ گئے ہیں باقی سب کچھ جنات چوری کرکے لے گئے ہیں۔چوری کے بعد جنات گھر میں جھگڑوں کا ماحول پیداکردیتے ہیں اور کسی پر شک ڈال دیتے ہیں۔ سارا گھر آپس میں لڑتا رہتا ہے۔ حیرت کا عالم یہ ہے کہ کسی دراز، الماری یا لاکر میں رقم، سونا زیورات کی شکل میں پڑا ہوتا ہے یہ ساری چیزیں نہیں لے جائیں گے۔ اپنی مرضی کی چند چیزیں لے کر جائیں گے۔ ایک واقف کار کے گھر میرا آنکھوں دیکھا واقعہ ہے کہ قمیض کے اگلے دامن کو بلیڈ سے کاٹ دیتے پھر وہ بلیڈ گھر کے کسی فرد کی جیب میں ڈال کر جھگڑا کرادیتے۔ اس چوری کے اسباب کیا ہیں ؟
جنات کی چوریاں روکنے کا فیصلہ کن عمل ابھی آن لائن پٹرھیں
جنات کی چوریاں روکنے کا فیصلہ کن عمل ڈاؤن لوڈ کریں
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں