پیشہ ور عاملوں سے لٹے اورمتنفر حضرات کے لئے آخری امید ٭جو حضرات قرآن و سنت کے مطابق اپنے روحانی مسائل کا حل چاہتے ہیں ٭جو گھر میں رہ کر گھریلو روحانی الجھنوں کوختم کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے تمام خواتین و حضرات کے لئیایک اہم پیشکش ایسے لوگ جو حاسدین سے تنگ ہیں، جادو اور جادوگروں سے ڈسے ہوئے ہیں، جنات نے ان کی زندگی برباد کردی ہے، کاروباری رکاوٹ اورروز بروز زوال، رشتوں کی بندش، بیرونِ ملک جانے میں رکاوٹ، گھریلو جھگڑے آپس کی ناچاقی، اولاد کی نافرمانی اورغم، مسلسل بیماریاں اورپریشانیاں، ہرکام الٹا ہونا اور رکاوٹ، زندگی کے ہرموڑ پر مایوسی و ناامیدی کاسامنا، تعویذات کے اثرات، سحر و آسیب، اولاد کانہ ہونا، جادو ٹونا، کالے اور شیطانی جادو کے زور کو ختم کرنا،ان تمام مسائل کا حل ان دوکتابوں میں ہے۔ سب سے دلچسپ اور اہم بات یہ ہے کہ ہر غیر شرعی کام، شرک اور بدعت کے عمل کا توڑ ان کتابوں میں ہے اورکوئی غیر شرعی عمل ان میں نہیں ہے۔مؤلف کتاب جناب حکیم محمد طارق محمود عبقری مجذوبی چغتائی صاحب نے پیش لفظ میں کیا کمال لکھا ہے:’’وہ شخص غم کی داستان سنا رہا تھا کہ ستر تولے سونا اور دو گاڑیاں میری اس تکلیف میں فروخت ہوکر عاملوں کے ہاتھوں چلی گئی ہیں میں نے پاکستان میں جہاں بھی کسی کا نام سنا وہاں گیا لیکن افاقہ نہیں ہوا کسی نے تعویذ، کسی نے جنات کسی نے کالا جادو وغیرہ بتایا۔قارئین یہ ایک نہیں ایسی بے شمار داستانیں میرے مشاہدہ میں روز آتی ہیں اور ہر شخص پریشان ہے کسی پر جادو، کسی پر جنات اور گھر بھر میں مسائل ہی مسائل تو کسی پر آفت کوئی رزق کے لئے کوئی اولاد کے لئے اور کوئی پڑوسی سے پریشان ہے۔خواہش ہے کہ ایسے آزمودہ تجربہ شدہ آسان اور قرآن و سنت سے ثابت وظائف پیش کروں کہ خواتین اور ایسے لوگ جو کسی عاکل کے پاس نہ جاسکتے ہوں یا نہ جانا چاہتے ہوں ان کے مسائل حل ہوجائیں۔زیرِ نظر کتاب کا ایک ایک وظیفہ نہایت آزمودہ، تجربہ شدہ اور اکسیر ہے ہاں شرط یہ ہے کہ اگر کامل اعتماد، کامل توجہ، کامل دھیان اور کامل خشوع ہوگا تو ممکن فائدہ ہوگا ورنہ نہیں ہوگا۔لہٰذا میری گزارش ہے کہ آپ اعتقادِ کامل اور مستقل مزاجی کے ساتھ یہ وظائف پڑھیں۔ تقویٰ، رزق حلال، سچ اور خلوتوں کی پاکیزگی ان کے کمالات کو اور بڑھادے گی۔ توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ ساتھ ارسال فرمائیں۔ ‘‘آپ کے سامنے تمام کتاب کیسے پیش کرسکتے ہیں! صرف ان کے عنوانات پیشِ خدمت ہیں۔ آپ صرف عنوانات پڑھ کر ان کتابوں کی اہمیت کا اندازہ لگائیں:٭نام کی اہمیت۔ ٭اسماء الحسنیٰ کے فائدے۔ ٭جادو اور شیطانی اثرات سے بچنے کے لئے۔ ٭کشائش رزق کے عملیات۔ ٭سید الاستغفار کے کلمات۔ ٭قسمت سنوارنے کا ایک خاص عمل۔ ٭قرض کی ادائیگی کے کلمات۔ ٭میاں بیوی میں ناچاقی۔ ٭دعائے حاجات۔ ٭نمازِ حاجت۔ ٭بچوں کو بلائوں سے محفوظ رکھنے کے لئے۔ ٭بچی پر سسرال میں ظلم۔ ٭سحر و آسیب سے بچنا۔ ٭شادی میں رکاوٹ۔ ٭گھریلو حالات میں بہتری۔ ٭تمام مسئلوں کا حل۔ ٭تنہائی، بیماری اور اولاد کی نافرمانی۔ ٭اولادِ نرینہ کے لئے۔ ٭نظر لگ جائے۔ ٭رشتوں کی بندش۔ ٭بے خوابی کے علاج۔ ٭پڑھائی میں دل نہ لگنا۔ ٭گھر میں برکت کے لئے۔ ٭بندش دوکان۔ ٭علاماتِ جادو۔ ٭سر درد آنکھوں کی بینائی۔ ٭شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کی وصیت۔ ٭سورہ مزمل کے عمل۔ عمل سورہ یٰسین۔ ٭رجعت سے بچنے کے لئے۔ ٭وستن غیب۔ ٭زیارتِ رسول اکرمﷺ اور حصولِ مقصد۔ ٭غائب ہونے کا عمل۔ ٭ حزت البحر۔ ٭اسم اﷲ کا ذکر۔ ٭سورہ کوثر کا عمل۔ ٭آیۃ الکرسی۔ ٭اسمائے رحمۃ للعالمینﷺ۔ ٭شیطانی اثرات اور جادو پلٹانے کے عملیات۔ ٭فوائد و خواص حروفِ تہجی۔ ٭بابا فرید شکر گنجؒ کے وظائف۔ ٭حضرت مجدد الف ثانیؒ کے وظائف۔ ٭برائے جملہ امراض۔ صحت کے لئے عملیات۔ ٭حل المشکلات۔ ٭ اور بھی بہت کچھ۔٭٭٭٭٭
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں