Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہڈیوں کی ٹی بی کا گیارہ دن میں خاتمہ

ماہنامہ عبقری - جولائی 2019ء

ڈاکٹروں نےان کی کولہے کی ہڈی آپریشن کرکے نکال دی‘ اس میں پس پڑجاتی تھی‘ اس قدر تکلیف میں تھی کہ سارا محلہ ان کی آہ و بکاہ سنتا تھا‘ اللہ تعالیٰ کا یہ نام ان کو بتایا‘ گیارہ دن کے اندر ٹانگ کا گوشت خودبخود پھٹ گیا

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ کے ناموں میں بہت تاثیر ہے ان ناموں میں سے ایک نام یَارَقِیْبُ مجھے نجانے کیوں بہت پسندہے۔ میری فطرت میں ہے کسی کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتی‘ چاہے میرے سامنے میرا دشمن ہی کیوں نہ ہو۔
میری چچی کا پانچ سالہ پرانا مسئلہ حل
میری چچی جان کےپاؤں کا انگوٹھا خراب ہوا‘ اکثر لوگوں کا ناخن اندر کی طرف مڑجاتا ہے ان کے پاؤں کا ناخن بھی اندر کی طرف مڑجاتا تھا‘ کافی عرصہ مرہم لگا کر پٹی کرواتی رہیں‘ وہ چل بھی نہیں سکتی تھیں۔ آخر ڈاکٹر نے کہا کہ آپریشن کرنا پڑے گا‘ اس کے بعد بھی کوئی گارنٹی نہیں کہ نیا ناخن سیدھا آئےگا یا نہیں۔ ایک دن میں ان سے ملنے گئی وہ کافی پریشان تھیں۔ میرے اندر سے آواز آئے کہ ان کو یارقیب بتاؤں۔ میں نے ان کو صرف 300 مرتبہ یَارَقِیْبُ اول و آخر گیارہ گیارہ بار درودشریف پڑھ کر دم کرنے کو کہا‘ مدت عمل گیارہ روز‘ ساتھ ان کو پاؤں دھونے کا بھی بتایا۔
پاؤں دھونے کا طریقہ: ایک چمچ میٹھا سوڈا نیم گرم پانی میں مکس کرکے پانی ایک جگ پانی لے لیں‘ اس سے پاؤں دن میں تین مرتبہ دھوئیں‘ اللہ تعالیٰ کے حکم سے گیارہ دن کے اندر ان کے انگوٹھے سے سکن پھٹی اور ایک ناخن کا الگ ٹکڑا باہر نکل آیا۔ پانچ سال سے خراب ناخن اللہ تعالیٰ کے نام کی برکت سے بالکل ٹھیک ہوگیا۔ میری چچی جان نے انتہائی خوشی سے فون کیا اور کہا کہ میں مٹھائی کا پورا ٹوکرا لے کر تمہارےگھر آؤں گی۔ میں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ آپ مٹھائی بچوں میں تقسیم کردیں‘ اس میں میرا کوئی کمال نہیں اللہ تعالیٰ کی ذات ہے جو بے حد کریم اور مہربانی ہے۔
محترم! میری عادت ہے کہ جب بھی کسی کو کوئی بھی عمل بتاتی ہوں تو ان کو خاص طور پر کہتی ہوں پہلے حسب توفیق صدقہ دیں یا کسی مسجد میں پیسے ڈالیں۔ کام ہوجانے پر میٹھی چیز بچوں میں لازمی بانٹ دیں۔
ہڈیوں کا کینسر 11 روز میں ختم
یارقیب کا عمل میں نے دوسری چچی جان کو بتایا ان کو ڈاکٹروں نے ہڈیوں کی ٹی بی کا کہا‘ ٹیسٹ میں بھی پازیٹو آیا‘ ڈاکٹروں نےان کی کولہے کی ہڈی آپریشن کرکے نکال دی‘ اس میں پس پڑجاتی تھی‘ اس قدر تکلیف میں تھی کہ سارا محلہ ان کی آہ و بکاہ سنتا تھا‘ اللہ تعالیٰ کا یہ نام ان کو بتایا‘ گیارہ دن کے اندر ٹانگ کا گوشت خودبخود پھٹ گیا اور اس میں سے پس کا فوارہ نکلا اور قدر لیس تھی کہ پوری بالٹی بھر گئی‘ ڈاکٹر بار بار آپریشن کرکے تھوڑا تھوڑا گوشت کا حصہ نکال دیتے تھے صفائی کے نام پر۔ اللہ کریم نے ان پر کرم کیا اور ان کی ٹی بی کی اگلی رپورٹ نیگیٹو آئی اور زخم بھی بہت جلد بھرگیا۔ اب ان کا صرف آپریشن راڈ ڈالنے کیلئے ہونا ہے کہ ان کی ٹانگ دوسری ٹانگ کے برابر ہوجائے۔ باقی اس وقت وہ بالکل صحت مند ہیں اور جھولیاں اٹھا اٹھا کر دعائیں دیتی ہیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 794 reviews.