ایک دن اچانک مجھے سالن بنانا پڑگیا‘ میں بہت پریشان ہوئی کیونکہ میں نے کبھی سالن بنایا ہی نہیں تھا‘ پتہ نہیں کیسی کیسی باتیں سننا پڑیں گی‘ بھائی کیا کہیں گے‘ ابو تو غصہ کے ویسے ہی بہت تیز ہیں وہ اچھی خاصی ڈانٹ پلادیں گے۔ سب کہیں گے یہ کیا بنایا ہے؟ سارا سالن ضائع کردیا۔ خیر میں نے اول وآخر سات مرتبہ درودابراہیمی پڑھا اور درمیان میں سات مرتبہ حروف تہجی پڑھا اور کھانا بنانے کے دوران تین مرتبہ یہ عمل کرکے کھانے پر دم کردیا‘ جب کھانا سب کو ڈرتے ڈرتے ڈال کردیا تو میں ہر کسی کے چہرے کی طرف دیکھ رہی تھی کہ کون کیا کہتا ہے؟ مگر کھانے کے بعد سب نے تعریف کی اور خاص کر ابو نے (جن کا مجھے سب سے زیادہ ڈر تھا کہ وہ غصہ ہوں گے) کہا کہ واہ بھئی کھانا تو تم نے بہت لذیذ بنایا ہے اور ساتھ ایک سو روپے کا کڑکتا نوٹ نکال کر میری ہتھیلی پر رکھ دیا۔ مجھے بہت زیادہ خوشی ہوئی کہ صرف اس عمل کی برکت سے اللہ رب العزت نے کھانے میں اتنی شاندار لذت ڈال دی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں