یہ تب کی بات ہے جب میں کافی چھوٹی تھی اس وقت میں پانچویں کلاس میں تھی۔ میرے ابو اور امی کے درمیان جھگڑا رہتا۔ میری دادی بھی ہر وقت ہم پر غصہ کرتی۔ ہم سب بہن بھائی خوفزدہ رہتے ان دنوں ہمارے ابو کے جاننے والے ایک رشتہ دار ہمارے گھر تشریف لائے وہ کافی نورانی شکل کے مالک تھے اور ہر وقت عبادت کرتے رہتے تھے۔ انہوں نے ہمارے گھر کے حالات دیکھے تو ایک عمل کیا جو آج تک میرے ذہن میں محفوظ ہے کیونکہ اس کے بعد ہمارے حالات بہتری کی طرف گامزن ہوئے۔ امی اور ابو بھی مسکراتے نظر آئے۔ انہوں نے بتایا کہ آپ کے گھر پر جادو اور آسیب کے اثرات ہیں اور انہوں نے جو عمل کیا وہ مندرجہ ذیل ہے: چار عدد کیلیں لیں ہر کیل پر 25 مرتبہ سورئہ الطارق کی آیت نمبر15,16,17 پڑھ کر دم کریں اور متاثرہ کمرے یا دوکان کے چاروں کونوں میں گاڑ دیں اللہ تعالیٰ کا خصوصی کرم ہوگا۔گھر والوں نے ایسا ہی کیا تھا۔ ابو کے رشتہ دار نے گھر میں سب کو نماز کی پابندی کی بھی تلقین کی جس کی وجہ سے ہمارے گھر کے حالات اللہ کے فضل و کرم سے بہت بہتر ہوگئے۔کچھ آزمودہ ٹوٹکے بھی لیجئے!
پٹھوں کے درد کیلئے
ادرک پیس کر تیل میں ملا کر مالش کرنے سے پٹھوں کے درد ٹھیک ہوتے ہیں۔
دانت موتی جیسے
دانت کو اگر موتیوں جیسے شفاف کرنے ہوںتو لیموں کے چھلکے سکھا کر پیس لیں اور ان میں نمک ملاکر رکھ لیں اور اس سفوف سے دانت صاف کریں۔
شوگر ‘ بلڈپشرکنٹرول! قد بھی بڑھائیے!
جَودو حصے، سفید چنے یا کالے چنے ایک حصہ، گندم کا ایک حصہ اس میں کلونجی اور زیرہ تھوڑا تھوڑا ملاکر پیس لیں اور زیتون کے تیل سے روٹی بناکر شوگر اور بلڈپریشر کے مریض کو کھلائیں۔ اس نسخے سے بچوں کے قد میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ قد لمبا کرنے کیلئے ستو بہترین ہیں۔ شکر ملاکر استعمال کریں۔ یہ نسخہ جات انتہائی مفید ہیں انہیں معمولی ہرگز نہ جانیے۔ آزمودہ اور مجرب ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں