Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اللہ الصمد اور درود تنجینا کے آزمودہ عمل (ڈاکٹر غزالہ خالد‘ لاہور)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2012

 

اَللّٰہُ الصَّمَدکے کمالات

حضرت مولانا مفتی عبدالحمید رحمة اللہ علیہ کے صاحبزادے کی اچانک اورجوانی کی وفات سے ان کے شاگرد احباب کے علاوہ ان کے والد محترم شدید صدمے سے دوچار ہوئے جبکہ ان کے چاروں بچے بہت چھوٹے تھے‘ بچوں کی صحت اور تربیت کے متعلق مفتی صاحب بہت پریشان تھے۔قاری رشید صاحب میرے بھائی کے استاد محترم تھے ہمارے اور ان کے گھروالوں کے آپس میں تعلقات تھے۔

مفتی عبدالحمید صاحب بڑھاپے اور بیماری میں اپنے چھوٹے بیٹے قاری عبدالوحید کے ساتھ بیت اللہ تشریف لے گئے اور اللہ تعالیٰ سے رو رو کر اپنے پوتے پوتیوں کیلئے دعائیں کیں اور پاکستان آکر ذکر اذکار اور وظائف کا خصوصی اہتمام کیا جن میں میں اور میری والدہ شریک ہوئی تھیں۔ اَللّٰہُ الصَّمَد کا وظیفہ شروع کیا۔ 5 عورتیں اور 5 مرد حضرات ہوتے اور روزانہ ایک لاکھ ہوتا‘ دس دن میں مکمل کرتے‘ لاکھوں کی تعداد میں یہ وظیفہ پڑھا۔ پھر اللہ تعالیٰ نے اپنے نام کی برکت سے ان کے دل کی دعا قبول کی اور بچوں کی زندگی نکھرتی اور سنورتی چلی گئی۔بڑا بیٹا ماشاءاللہ حافظ عالم بنا‘ دونوں بیٹیاں بھی حافظہ عالمہ‘ خوشحال گھرانوں میں نیک سگھڑ‘ سعادت مند‘ بیویاں اور بہوئیں ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے مفتی صاحب کی دعائوں اور وظائف کو قبول کیا۔ یہ اتنی بڑی تبدیلی ایک معجزہ تھی۔

 

بلڈکینسر سے یقینی نجات ملی

قاری یونس صاحب میرے بھائی کے دوست اور لاہور صدر میں ایک مسجد میں خطیب اور امام ہیں۔ ڈیڑھ سال قبل ان کے جوان سال بھائی کو بلڈکینسر ہوگیا۔ مرض آخری سٹیج پر تھا۔ لاہور اور اسلام آباد کے تمام بڑے ہسپتالوں نے انہیں لاعلاج قراردے دیا۔ مگر قاری صاحب نے ہمت نہیں ہاری‘ بڑے بڑے علماءکرام کی خدمت میں اپنے بھائی کو لے کر جاتے دعا کرواتے‘ دم کراتے۔ نیک اللہ والوں کی دعائوں سے مختلف دیسی علاج کرواتے ہوئے کچھ افاقہ ہوا پھر ڈاکٹرز سے رجوع کیا۔ ڈاکٹرز نے 20 لاکھ آپریشن کا مانگا۔ قاری صاحب انتہائی درویش صفت اور سفید پوش انسان تھے‘ اتنا پیسہ ان کے بس سے باہر تھا۔ مگر ہر لمحہ انہوں نے اللہ ہی سے مانگا‘ بالکل بھکاری بن کر۔ اللہ تعالیٰ نے غیب سے ان کی مدد کی اور پھر کامیاب آپریشن اور کامیاب علاج کے بعد آج الحمدللہ وہ صحت مند ہیں اور یہ ساری کرامات اللہ الصمد وظیفے کی ہیں۔ انہوں نے سوا کروڑ دفعہ یہ وظیفہ پڑھا۔ میں اس واقعہ کی چشم دید گواہ ہوں۔

 

 درود تنجینا کے کمالات

میری دوست شیرزادی بشارت نے انہیں یہ وظیفہ بیٹے کیلئے دیا اور اللہ تعالیٰ نے انہیں بیٹے کی نعمت سے نوازا۔ چودہ سال میں میرے سامنے انہوں نے جس جس عورت کو بھی یہ وظیفہ پڑھنے کیلئے دیا اللہ نے سب کو بیٹوں سے نوازا۔ یہ درود تنجینا کا عمل ہے۔ حمل کے دن اوپر ہوں‘ پریگینسی ٹیسٹ کروانے کے آدھ گھنٹے کے بعد بھی پڑھائی شروع کروادیں۔ پانچ خواتین مقررہ ٹائم میں تین دن تک روزانہ ایک ہزار مرتبہ پڑھیں جو خواتین پہلے دن پڑھیں گی وہ متواتر پابندی سے تین دن پڑھیں گی۔

 

درود تنجینا سے عزت بچ گئی

میری والدہ کے چچا زاد بھائی پر بینک غبن کیس بن گیا۔ ان کے بچنے کی کوئی صورت نظر نہیں آرہی تھی۔ بینک منیجر جو ملوث تھا وہ بھاگ گیا۔ انتہائی پریشان کن حالات تھے۔ گھر کے بڑوں‘ بچوں نے نہایت توجہ اور فکر سے درود تنجینا ہزاروں کی تعداد میں پڑھا اور اللہ تعالیٰ نے عزت کے ساتھ بغیر رسوائی کے اس کیس سے نجات دلادی۔

 

درود تنجینا سے ویزہ لگ گیا

میرے چھوٹے چچا جنہوں نے انگلینڈ میں ہی شادی کی اور ایک بیٹے کے باپ بنے تو ان کا ویزہ ایکسپائر ہوگیا۔ گورنمنٹ نے پاکستان واپس بھیج دیا‘ ان کی اہلیہ نے اپیل کی مگر نامنظور ہوگئی‘ میرا آنکھوں دیکھا حال ہے کہ انہوں نے اللہ کے در کا بھکاری بن کر صبح‘ دوپہر‘ شام بس ایک ہی دھن میں درود تنجینا پڑھا اور ان کا ویزہ لگ گیا۔ انگلینڈ میں اب بھی انہیں کوئی مشکل نوکری کی طرف سے یا بچوں کے مسائل ہوں تو وہ فوراً درود تنجینا کا اہتمام کرتے اور کرواتے ہیں اور تمام مسائل حل ہوجاتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 682 reviews.