Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اگر بتی کے دھویں سے شفاء یابی کا انوکھا چٹکلہ

ماہنامہ عبقری - مارچ 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ میرا پسندیدہ شمارہ ہے‘ بے شمار ٹوٹکے ملتے ہیں‘ نسخہ جات سے مستفید ہوتا ہوں‘ وظائف سے پریشانیوں سے چھٹکارا پاتا ہوں۔ لاتعداد لوگوں کو وظائف‘ نسخہ اور عبقری ٹوٹکے بتائے آج پرسکون زندگی گزار رہے‘ بعض نسخہ جات تو لوگ عبقری کے نسخہ جات مجھ سے لیکر باقاعدہ بیچ رہے اور ٹھیک ٹھاک منافع کمارہے ہیں اور کامیاب حکیم بن چکے ہیں۔ کچھ اپنے آزمودہ تجربات پیش کررہا ہوں:۔میرے سر میں ایک مرتبہ شدید درد ہوا علاج کروایا مگر افاقہ نہ ہوا عارضی فائدہ ہوتا میں بہت پریشان تھا میں نے جنوری کے خاص نمبر میں ایک نسخہ پڑھا تھا جو مرض سمجھ نہ آتا ہو اس میں آنکھ بند کرکے استعمال کریں میں نے وہ نسخہ بنایا وہ اس طرح سے ہے ۔ ھوالشافی: چینی ایک پائو، میٹھا سوڈا 50 گرام اور ست پودینہ 12 گرام۔ میں نے یہ نسخہ تیار کرکے سونگھا تو معلوم ہوا کہ نزلہ جو کہ رکا ہوا تھا اس کی وجہ سے سر میں درد ہورہا تھا سونگھنے سے دوائی نے ٹھاہ کرکے درد کو پکڑا اور سر کے درد سے نجات ملی اور پیلے رنگ کی رطوبت خارج ہوگئی اور مجھ کواللہ تعالیٰ نے شفاء فرمائی۔
موہکوں کے لیے
میرے پاس ایک ٹوٹکہ ہے موہکوں کے لیے جو میں پڑھنے والوں کی نذر کرتا ہوں ۔ موہکے جو عموماً گردن اور ڈاڑھی میں نکل آتے ہیں بدنما لگتے ہیں ٹوٹکہ یہ ہے کہ ان کو اگربتی کا دھواں دیا جائے۔ دھواں اس طرح دیا جائے اگربتی کی گرمی محسوس نہ ہو یعنی تھوڑے دور سے دیا جائے اگر بتی کا دھواں اتنے فاصلے سے دیا جائے جتنا آپ برداشت کرسکیں یعنی تقریباً پانچ یا چھ انچ کے فاصلے سے صرف دو منٹ کے عمل سے موہکے سکڑ کر چھوٹے ہو جائیں گے اس کو پکڑ کر جڑ سمیت باہر نکال دیں اور اس جگہ پائوڈر وغیرہ لگادیں اگربتی کا دھواں دینے سے موہکے کی جڑیں کمزور ہو جاتی ہیں۔ ایک مرتبہ میری ڈاڑھی میں موہکے نکل آئے تھے میں نے اگربتی استعمال کی اور نکال پھینکے۔ ایک دوست کے ہاتھ پر موہکا تھا میں نے اس کو بتایا تو ایک منٹ کے بعد اس نے نکال دیا یعنی ایک منٹ اگربتی کا دھواں دیا اور موہکا جڑ سمیت نکال دیا۔
سفوف جلن معدہ
یہ ایک مطب کا چلتا ہوا نسخہ ہے جو کہ دو پشتوں سے چل رہا ہے جو بھی استعمال کرتا ہے بڑا فائدہ ہوتا ہے۔ جگر معدہ کی گرمی، مثانے کی گرمی اور دیگر ہر قسم کی گرمی کے لیے استعمال کریں میں نے ایک عامل کو یہ نسخہ دیا وہ اس کو کامیابی سے استعمال کررہا ہے وہ معدے سے لے کر یرقان تک اس نسخہ کو استعمال کررہا ہے میں نے کہا کوئی اور نسخہ بھی استعمال کرلیا کرو اس نے کہا کہ اور ہے ہی کچھ نہیں ہمارے پاس۔ اس عامل نے مجھ سے کہا کہ اس دوائی کے ٹھیک ٹھاک پیسے لیا کرو کم پیسے میں یہ دوائی نہ دیا کرو۔ نسخہ کچھ اس طرح سے ہے۔ھوالشافی: دھنیا خشک 50 گرام، سونف 50 گرام، الائچی سبز 20 گرام، زیرہ سفید 20گرام، ست پودینہ 3 گرام اور میٹھا سوڈا 20 گرام ڈالیں۔ چینی یا مصری تمام ادویات کے ہموزن ڈالیں۔ جگر اور مثانے کی گرمی کے لیے خالی پیٹ استعمال کریں اور دیگر امراض کے لیے کھانا کھانے کے بعد استعمال کریں۔ (اقبال احمد، کوٹ رادھاکشن)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 281 reviews.