Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پریشان اور بدحال گھرانوں کے الجھے خطوط اپنی بہن کو سمجھائیں مجھے غصہ نہیں آتا مگر دل کا مرض‘ موٹاپا اور غصہ خواب کو نظر انداز کیجئے ذہنی م

ماہنامہ عبقری - جولائی 2019ء

بھائی پر کسی نے کچھ کروادیا بیوہ خاتون سے شادی کا وعدہ
صرف دو سال کا تو فرق ہے! کالج چھوڑو! گھر کے کام دیکھو
غصے میں کسی کو قبول یا مسترد نہ کریں تیز مزاجی شوہر کے انتقال کی وجہ

 

بھائی پر کسی نے کچھ کروادیا
ہم دو بہنیں اور ایک بھائی ہے۔ آٹھویں تک وہ ٹھیک رہا لیکن اس کے بعد اس نے بغیر کسی وجہ کے کئی کئی دن غائب رہنا شروع کردیا اور اب ایک ماہ بعد گھر آیا ہے۔ امی نفسیاتی مریضہ ہیں، ابو بہت بیمار رہتے ہیں، بڑی بہن جاب کرتی ہے، جیسے تیسے گھر چل رہا ہے۔ کوئی کہتا ہے بھائی پر کسی نے کچھ کروا دیا ہے۔ ایک روز اس کے دوست نے بتایا کہ وہ نشہ کرنے لگا ہے لیکن اس نے کبھی ہم سے کوئی رقم نہیں مانگی۔ وہ تو اپنا خرچ بھی نہیں لیتا۔ بال بڑھ گئے ہیں، کپڑے میلے رہتے ہیں، کھانے پینے کا ہوش نہیں، ہم دونوں بہنیں اس کودیکھ کر رو ہی سکتی ہیں۔ ابو بتاتے ہیں ایک زمانے میں امی بھی اسی طرح گھر سے نکل جایا کرتی تھیں۔ (ع،راولپنڈی)
مشورہ: بھائی بھی نفسیاتی مریض معلوم ہوتا ہے۔ اس کو اپنے حلیے کی فکر نہیں، گھر اور باہر کا احساس نہیں، بات بھی صحیح طرح نہیں کررہا۔ یہ ساری علامات شدید ذہنی نفسیاتی مرض کو ظاہر کررہی ہیں۔ ایسے لوگوں کو ان کے حال پر نہیں چھوڑنا چاہیے۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ آپ دونوں بہنوں کے لیے اس کا خیال رکھنا، علاج کروانا، حلیہ درست کروانا بے حد مشکل کام ہے خاندان کے کسی فرد سے مدد لی جاسکتی ہے۔ دراصل شدید ذہنی مریضوں کو لوگ لاعلاج سمجھ کر ان کے حال پر چھوڑ دیتے ہیں۔ اسی طرح آپ کی والدہ معلوم ہوتی ہیں۔ جب شدید حالت بگڑی تو ان کو ان کے بھائی نے سنبھال لیا، بعد میں اس طرح خیال نہیں رکھا گیا۔ شدید ذہنی امراض کا شکار بعض لوگ بہت بہتر ہو جاتے ہیں لیکن ان کا علاج طویل عرصہ تک ہوتا ہے۔
بیوہ خاتون سے شادی کا وعدہ
گھر والے کہتے ہیں کہ تم ہمیں برادری میں بیٹھنے اور نظریں ملانے کے قابل نہیں چھوڑوگے۔ میرا قصور صرف اتنا ہے کہ اپنے ساتھ جاب کرنے والی ایک بیوہ خاتون سے شادی کا وعدہ کر بیٹھا ہوں۔ ان کے دو بچے ہیں دونوں ہوسٹل میں رہتے ہیں۔ وہ عمر میں مجھ سے کافی بڑی ہیں۔ کتنی بڑی ہیں یہ نہیں معلوم۔ کبھی کبھی میں ان کی باتوں سے گھٹن محسوس کرتا ہوں۔ یہ بھی سوچتا ہوں کہ ان کی تیز مزاجی شوہر کے انتقال کی وجہ ہوگی مگر میں ان کے سامنے مجبور ہو جاتا ہوں اور انکار نہیں کرسکتا۔ (حسن۔ملتان)
مشورہ:آپ نے گھر والوں کی ناپسندیدگی کے حوالے سے بات شروع کی مگر دراصل ناپسندیدگی آپ کی طرف سے بھی ہے۔ جس رشتے کی بنیاد گھٹن، گھبراہٹ، مجبوری پر رکھی جائے وہ کس طرح نبھایا جاسکے گا۔ اپنے قصور پر معذرت طلب کرلیں۔ ایک ساتھ مرد و خواتین کام کرتے ہیں، ان سے ذاتی معاملات پر گفتگو نہ ہی ہوتو زیادہ پرسکون ہوکر ذمہ داریاں انجام دی جاسکتی ہیں۔
صرف دو سال کا تو فرق ہے!
گھر کے حالات سے مجبور ہوکر میٹرک کرتے ہی ایک دفتر میں کمپیوٹر آپریٹر کے فرائض انجام دینے شروع کردیئے، دو سال ہوگئے میرے دوست انٹرکرکے مختلف یونیورسٹیوں کا ذکر کرتے ہیں، میں ان کے سامنے چپ رہتا ہوں کیونکہ اب وہ مجھ سے بہت آگے نکل گئے ہیں، میں ساری زندگی یہ چھوٹی سی ملازمت نہیں کرنا چاہتا مگر کام کیے بغیر گزارہ بھی نہیں۔ اگر اپنی تعلیم کے برابر لڑکوں سے دوستی رکھتا ہوں تو اس قسم کا تکلیف وہ احساس نہیں ہوتا۔ (خرم شاہ‘ لاہور)
مشورہ:آپ کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے والے لڑکے بہت آگے نہیں نکلے صرف دو سال کا فرق آیا ہے۔ آپ بھی شام کے اوقات میں پڑھنا شروع کردیں، دو سال میں انٹرکرلیں گے اس کے بعد شام کو ہی کسی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیں۔ اپنی کیرئیر پلاننگ کرتے وقت رحجان کا اندازہ بھی لگائیں۔ اگر آپ نے ایسا پیشہ اپنالیا جو ذہنی صلاحیتوں اور دلچسپی کے مطابق ہوا تو زندگی زیادہ بہتر گزرنے کی امید کی جاسکے گی کیونکہ مرضی کا کام کرتے ہوئے انسان اعصابی تنائو سے دور رہتا ہے۔
کالج چھوڑو! گھر کے کام دیکھو
میں نے اپنی خواہش پر کالج میں داخلہ لیا، اب گھر کی ذمہ داریوں کے ساتھ پڑھائی نہیں ہو پارہی۔ آئے دن مہمان آتے رہتے ہیں کبھی ایک کام کرتی ہوں وہ پورا نہیں ہوتا کہ دوسرا کام شروع کردیتی ہوں وہ بھی ادھورا رہ جاتا ہے، اس دوران کسی کا ٹیلیفون آجاتا ہے۔ باتیں کرتے کرتے گھنٹہ گزرتا ہوا پتہ نہیں چلتا۔ دوسرے دن کالج جانے کے لیے تیار ہوتی ہوں تو یونیفارم ڈھونڈناپڑتا ہے۔ امی بار بار کہتی ہیں تم اب گھر دیکھو، کوئی کام ڈھنگ سے نہیں کرتیں۔ (عائزہ‘ لاہور)
مشورہ:آپ کا ذہن منتشر ہے، ایسی حالت میں کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔ چوبیس گھنٹوں کو کاموں میں تقسیم کریں۔ ان میں نیند کے آٹھ گھنٹے ضرور رکھیں۔ گھر کے کچھ کام اپنے ذمہ لے لیں اور توجہ کے ساتھ انجام دیں۔ ایک کام ختم کرنے کے بعد دوسرا کام کریں، اس کے لیے وقت کی پاسداری ضروری ہے۔ فون پر لمبی گفتگو وقت ضائع کرنے کا سبب ہوتی ہے اپنی کتابوں اور یونیفارم پر توجہ دیں، اس طرح تعلیم کی رغبت ہوگی۔ سارے کام ایک ساتھ نہیں بلکہ ایک ایک کرکے کریں اور مکمل بھی ہوں۔
غصے میں کسی کو قبول یا مسترد نہ کریں
گزشتہ ایک سال سے دبئی میں ہوں۔ اچھی جاب ہے، کسی برائی میں نہیں۔ اب گھر والے کہیں رشتہ طے کرتے ہیں تو لڑکی والے اپنے جاننے والوں کو میری چھان بین کے لیے بھیجتے ہیں۔ کئی بار لوگ مجھ سے مختلف طرح کے سوالات کر کے جاچکے ہیں، ان سے ان کی تسلی تو ہو جاتی ہوگی مگر مجھے اچھا نہیں لگتا۔ میرے دوست کتنے رشتے بتا چکے ہیں، دل نہیں مانتا، گھر والے ہی اچھا فیصلہ کریں گے۔ لوگوں کے عجیب سوالات سے پریشان ہوکر میں خود ان لوگوں کو مسترد کردیتا ہوں۔ (جہانزیب۔دبئی)
دراصل جو لوگ آپ سے سوال کرتے ہیں وہ آپ کو جانتے نہیں، اس لیے برا نہ مانیں۔ شادی پوری زندگی کا تعلق ہوتا ہے، جب تک شناسائی نہ ہوگی لوگ اپنی بیٹی کو کس طرح آپ سے منسوب کریں گے۔ برا نہ مانیں، گفتگو آپ کے تعارف کا بہترین ذریعہ ہے، اس سے آپ کی سوچ کے معیار کا اندازہ ہوتا ہے اور آپ دوسروں کو بھی آسانی سے سمجھ سکتے ہیں۔ غصے میں آکر کسی کو قبول یا مسترد نہیں کرنا چاہیے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 748 reviews.