میرے شوہر کو ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے فالج ہوگیا۔ جمعہ کا دن تھا اور میرے شوہر روزے سے تھے۔ دائیں طرف والی سائیڈ نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ میں نے پھر بارش کا پانی دم کرکے پلانا شروع کردیا۔ اس کے ساتھ شہد سنت سمجھ کر، حاجت کے نفل، صدقہ اور دوائی میں جاری رکھی۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کی جان مال، عزت میں اضافہ فرمائے اور مخلوق خدا آپ سے فائدہ حاصل کرتی رہے۔ پچھلے رمضان میں دو دفعہ انتھک کوشش کرکے تسبیح خانہ گئی (اپنے بچوں اور شوہرسمیت) ۔ بڑا سکون ملا۔ عبقری کی کئی سالوں سے قاری ہوں آج تک اس میں شائع شدہ وظائف سے فائدہ حاصل کرتی ہی ہوں۔ عبقری پڑھنے سے بھی پہلے( یاد نہیں کبھی وظائف کی) کتاب میں بارش کے پانی پر دم کرکے استعمال کرنے کا پڑھا اس پر عمل کیا اور سو فیصد مفید پایا۔
جگرکے مریض بارش کا پانی استعمال کریں
آج سے اٹھارہ سال قبل میرے شوہر کے پتے میں پتھریاں تشخیص ہوئیں۔ ان کے آپریشن کے لیے انہیں آپریشن تھیڑ لے جایا گیا تو یرقان نکل آیا اور ڈاکٹرز نےدوسرے ٹیسٹ لکھ دیئے۔ ٹیسٹ کروائے تو کالا یرقان نکل آیا اس کے بعد میں نے بارش کے پانی پر دم کیا یعنی 70دفعہ آیت الکرسی، 70دفعہ سورئہ فاتحہ، 70دفعہ سورئہ الاخلاص، 70دفعہ سورئہ الفلق، 70دفعہ سورئہ الناس پڑھ کر دم کیا اور سات دن نہار منہ پانی استعمال کروایا ساتھ ہی بچوں کو بھی دیا۔ اس کے بعد آج تک میرے شوہر کا ٹیسٹ کروانے پر پازیٹو تو آتا ہے مگر جگر کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔
فالج کے مریض کی شفاء یابی اور بارش کا پانی
اس کے بعد 2013 میں میرے شوہر کو ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے فالج ہوگیا۔ جمعہ کا دن تھا اور میرے شوہر روزے سے تھے۔ دائیں طرف والی سائیڈ نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ میں نے پھر بارش کا پانی دم کرکے پلانا شروع کردیا۔ اس کے ساتھ شہد سنت سمجھ کر، حاجت کے نفل، صدقہ اور دوائی بھی جاری رکھی۔ اللہ کے کرم سے اور سب کی دعائوں سے میرے شوہر کو شفا ملی اور تقریباً ڈیڑھ ماہ میں انہوں نے اپنی دائیں سائیڈ پر وزن ڈالنا شروع کردیا۔ اپنے میاں جی کا ہر کام میں خود کرتی تھی۔ واش روم لے کر جانا، نہلانا، کھانا پلانا، کپڑے بدلنا غرض ہر کام اس کے بعد تقریباً تین ماہ بعد یہ خود چلنے لگے بغیر کسی سہارے کے اپنے سب کام بھی خود کرنے لگے۔ آج یہ اپنی ڈیوٹی پر بھی جاتے ہیں اور کوئی بہت ہی غور کرے تو جان پاتا ہے کہ کوئی مسئلہ ہے۔ اللہ پاک کی ذات عالی پر یقین رکھتے ہوئے اور لوگوں کو بھی بارش کا پانی دم کرکے دیا اور اللہ پاک نے سب کو شفاء دی۔(مسز شکیل، گوجرانوالہ)
جلد از جلد بیروزگاری کا خاتمہ چاہیے تو یہ پڑھیں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری نوکری کا مسئلہ تھا‘ بہت پریشانی تھی‘ لاکھ کوشش کرنے کے باوجود بھی نوکری نہیں ملتی تھی۔ میں نے آپ کے درس میں سنا تھا کہ آپ کے مرشد پاک رحمۃ اللہ علیہ نے ایک عمل بتایا تھا کہ قرآن پاک کی ہر سطر پر نَسْتَغْفِرُکَ وَنَتُوْبُ اِلَیْہِ پڑھتے جائیں اور انگلی پھیرتے جائیں ۔ پریشانی کا تصور کرکے پڑھنے سے بڑے سے بڑا مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔ جتنا جلد اور جتنے زیادہ قرآن پاک اس طریقے سے پڑھیں گے اتنا زیادہ جلد کام بنتا ہے۔ میں نے تو صرف ڈیڑھ مرتبہ ہی پڑھا تھا کہ میرا مسئلہ حل ہوگیا۔ (م۔س، میاں چنوں)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں