Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پرانی قبر کی مٹی کا انوکھا عمل! شوہر کی بے راہ روی ختم

ماہنامہ عبقری - جولائی 2019ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کی زندگی تندرستی علم و عمل کیلئے دعاگو ہوں۔ آپ کی کتاب ’’سورۂ یٰسین کے کمالات‘‘ میں نے دفتر ماہنامہ عبقری سے منگوائی۔ اس میں موجود سورۂ یٰسین کے اعمال میں نے خود بھی کیے اور دوسروں کو بھی بتائے۔ الحمدللہ ثم الحمدللہ بہت ہی کمال اور تیربہدف ہیں۔ ادھر عمل کرو اُدھر اس کا اثر نظر آجاتا ہے۔
شوہر کے غیرعورتوں سے تعلقات
میرے محلے میں ایک بیٹی جو لاہور مغل پورہ کی طرف بیاہی ہوئی ہے اس کا شوہر فون پر غیر عورتوں کو میسج کرتا تھا اور ان سے ملتا تھا‘ اس بچی نے روتے ہوئےمجھ سے اپنا مسئلہ بیان کیا‘ اور خاص طور پر آپ کا ذکر کیا کہ شیخ الوظائف نے اس مسئلہ کے حل کیلئے کوئی وظیفہ یا عمل بتایا ہے تو مجھے ضرور بتائیے تاکہ میں کروں‘ میں یتیم لڑکی ہوں‘ میرا شوہر ٹھیک ہوجائے۔میں نے اس بچی کو تسلی دی‘ میں نے ’’سورۂ یٰسین کے کرشمات‘‘ کا ایک عمل جو کہ برائیوں سے باز آنے کا ہے اس کو دیا۔ عمل یہ ہے:۔ پرانی قبر کی مٹی لے کر اس پر باوضو 12 مرتبہ سورۂ یٰسین پڑھیں پھر اس میں ایک کاغذ رکھے کہ فلاں بن فلاں (فلاں بن فلاں کامطلب ہے کہ جس کو برائی سے روکنا ہے اس کا اور اس کی والدہ کا نام لکھنا ہے) برائیوں سے باز آجائے لکھ کر وہ مٹی پھل دار درخت کی جڑ میں دفن کردیں۔ میں نے ایسا ہی کروایا تو اس نے صرف پندرہ دن بعد آکر بتایا کہ اس کا شوہر ٹھیک ہوگیا ہے۔ اس نے خود مجھ سے معافی مانگی اور تمام نمبرز اپنے فون سے ڈیلیٹ کردئیے اور آئندہ سے ایسا کام کرنے سے توبہ کی ہے۔
میاں بیوی میں اٹوٹ محبت کا عمل
اس کے بعد میں نے اس بچی کو سورۂ یٰسین شریف کا محبت والا عمل جو کہ اس طرح ہے کہ سورۂ یٰسین تلاوت کرتے ہوئے جب بھی مبین آئے تو ہر مبین پر 21 مرتبہ سورۂ والضحیٰ پڑھنے کا بھی بتایا اس نے دونوں عمل سے فائدہ پایا۔ الحمدللہ اب وہ اپنے گھر میں خوش و خرم ہے۔
اس کی بھابھی کو بھی ایسا ہی مسئلہ درپیش تھا جب اس نے دیکھا کہ اس بچی کاگھر بس گیا ہے اور وہ اب خوشحال ہے تو اس کی بھابھی اس کو لے کر آگئی‘ میں نے یہ دونوں درج بالا عمل اس کی بھابھی کو بھی بتائے‘ اس کا بھائی بھی اس کی بھابھی کے ساتھ بالکل ٹھیک ہوگیا ہے۔
عرصہ ہوا شوہر میکے چھوڑ گیا!سورۂ یٰسین پڑھی اور
اسی طرح ہماری ایک ہمسائی کی بہن کو اس کا خاوند اس کے گھر چھوڑ گیا تھا اور واپس نہیں لے کر جارہا تھا‘ وہ بے چاری بھی روتی ہوئی آئی تو میں نے اس کو سورۂ یٰسین شریف کا عمل جو کہ اندھیرے کمرے میں سات مرتبہ پڑھنے کا بتایا اور پانی کاچاروں طرف چھڑکاؤ کروایا تو اب وہ الحمدللہ اپنے گھر میں خوشحال ہے اور اس کا شوہر اس کا بہت خیال رکھتا ہے۔
دل نماز قرآن میں نہ لگتا ہو تو یہ عمل کما ل ہے!
ہمارے محلے کی ایک آنٹی بہت ضعیف ہیں‘ ان کا دل نماز ‘ قرآن میں نہیں لگتا تھا‘ میں نے ان کی مدد آپ کے دئیے ہوئے عمل سے کی‘ گیارہ مرتبہ درود شریف ‘ گیارہ مرتبہ سورۂ فاتحہ‘ گیارہ مرتبہ آیۃ الکرسی‘ گیارہ مرتبہ سورۂ اخلاص‘ گیارہ مرتبہ سورۂ فلق‘ گیارہ مرتبہ سورۂ ناس‘ گیارہ مرتبہ آیت کریمہ اور گیارہ مرتبہ درودشریف ‘ اکیس دن پابندی کےساتھ پڑھ کر پانی پر دم کرنا ہے اور اسی پانی کو پینا ہے۔ آنٹی نے یہ عمل کیا ‘ ان کو اس عمل سے شفاء ہوئی ہے ان کا دل اب نماز‘ قرآن میں لگنا شروع ہوگیا ہے‘ پہلے جو وساوس آتے تھے اب نہیں آتے۔ یہ عمل جسمانی و روحانی بیماریوں سے شفاء کیلئے بھی بہت لاجواب ہے۔ بس درج بالا طریقے سے عمل کریں اور پانی پر دم کردیں‘ پھر سارا گھر وہی پانی پیے‘ پانی کم ہو تو اس میں مزید پانی ڈال دیں‘ اس پانی سے کھانا ‘ چائے وغیرہ بنائیں۔وہ آنٹی مجھے خوشی خوشی بتانے آئیں کہ تمہارے مرشد (شیخ الوظائف) نے تمہیں بہت اچھے اعمال بتائے ہیں۔ میرا برسوں پرانا مسئلہ چند دنوں میں ہی حل ہوگیا ہے۔ اللہ تعالیٰ جزائے خیر دے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 708 reviews.