اسلام علیکم! حکیم صاحب آپ کا رسالہ ہمارے گھر والوں کیلئے کسی خزانے سے کم نہیں۔ ہم سب گھر والے ہر مہینے بڑی بے چینی اور بے صبری سے ”عبقری“ رسالے کا انتظار کرتے ہیں۔ ہماری معلومات خاص طور پر روحانی معلومات میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ عبقری سے پہلے میں ”خواتین ڈائجسٹ، کرن اور شعاع“ جیسے رسالے بہت شوق سے پڑھتی تھی لیکن اب بالکل ہی ان رسالوں کی طرف میرا دل مائل نہیں رہا۔ حکیم صاحب !عبقری رسالے میں ہی میں نے پڑھا تھا کہ بارش کا پانی لیکر اس پر سورة فاتحہ اور آخری تینوں قل شریف 70بار پڑھیں۔ فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق جسم کے ہر حصے حتیٰ کہ گوشت اور ہڈیوں سے بیماری ختم ہو جاتی ہے۔ میں نے یہ پانی دم کیا اور خود بھی استعمال کیا اور ایک ٹیچر اور اپنی چھوٹی خالہ جو کہ تقریباً 12یا 14سال سے بیمار تھیں، ان کو بھی دیا۔انہیں دس، گیارہ سال سے گنٹھیا کا درد تھا بعد میں تقریباً 3سال سے پر اسٹیٹ گلینڈز یعنی پیشاب کا مسئلہ تھا اور ایک دفعہ ان کا آپریشن بھی ہوا۔ آپریشن پر ایک لاکھ لاگت آئی۔ ان کے مالی حالات بھی ٹھیک نہیں تھے لیکن آپریشن کا بھی کوئی اثر نہ ہوا اور ان کی حالت بدستور ویسی ہی رہی۔ میں نے انہیں رسالے میں سے بارش کے پانی کا پڑھ کر بتایا اور ان کو بارش کا پانی بھی پلایا تو انہوں نے پورے یقین کے ساتھ پانی پینا شروع کر دیا۔ انہوں نے تقریباً 6دن پانی پیا اور چھٹے دن وہ اپنے گھر چلی گئیں تو سات دن پورے کرنے کیلئے میں نے انہیں بوتل میں پانی دے دیا۔ خالہ نے سات دن پورے کرکے پھر کچھ دنوں بعد وہ پانی مزید سات دن پیا اور اسی پانی میں دوسرا پانی ملایا اور میرے خالو کو بھی دیا جن کے سر اور کانوں میں درد تھا تو خالو کو بہت فرق پڑا اور خالہ کو بھی بہت افاقہ ہوا اور تکلیف کم ہو گئی۔ اس کے بعد وزیر آباد میں سرکاری ہسپتال سے ان کا آپریشن ہوا اور ان کے اندر سے 3رسولیاں نکلیں۔ اب میری خالہ بالکل ٹھیک ہیں اور وہ یہی کہتی ہیں کہ آپریشن اور رسولیاںتو ایک بہانہ ہیں اصل شفاءمجھے بارش کے پانی کی وجہ سے ملی ہے کیونکہ وہ ساری ساری رات روتے ہوئے اور غسل خانے کے چکر لگاتے ہی گزار دیتی تھیں۔ اب ماشاءاللہ رات کو پیشاب کرتی ہیں اور پھر دن کو صبح اٹھ کر کرتی ہیں۔ واقعی اگر اللہ پر بھروسہ رکھ کر اس پانی کو استعمال کیا جائے تو شفا ءیقینی ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 962
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں