ماہ اگست کے سوالات
(1)میری آواز بہت زیادہ بھدی اور خراب ہے جب تھوڑا اونچی بولوں تو پھٹ جاتی ہے اور شرمندگی اٹھانی پڑتی ہے۔ دوسروں کے سامنے بولنے سے گریز کرتی ہوں۔ اسی وجہ سے اعتماد کی بہت کمی ہے۔ عبقری کو دیکھ کر امید کی کرن نظر آئی ہے کیا میں ٹھیک ہو سکتی ہوں۔ براہ مہربانی قارئین اپنا آزمودہ علاج یا ٹوٹکہ بتائیں۔(نیلم ، سکھر)
(2)محترم میں مختلف پریشانیوں کا شکار ہوں جن میں سے ایک میرے جسم کا دبلا پتلا ہونے کی پریشانی بھی ہے۔ میری عمر تقریباً 25سال ہے لیکن بظاہر میں ہڈیوں کا ایک ڈھانچہ سا ہوں۔ جسم میں قوت و طاقت کا فقدان ہے اور میرے چہرے پر بھی گوشت نہیں ہے۔ گال اندر کی طرف دھنسے ہوئے ہیں۔ (محمد قاسم احمدانی)
(3) میری عمر 23سال ہے جسمانی طاقت زیرو ہے کوئی ہمدرد ایسا آزمودہ نسخہ بتلائے کہ طاقت آجائے۔ دشمن دار ہوں۔ ایسا بن جاﺅں کہ کم از کم دو تین بندوں کو اکیلا ہی سنبھال سکوں۔ (م، ا، ج)
(4) زبان کی لکنت کیلئے مفید و مجرب روحانی اور یونانی علاج جس قاری کو معلوم ہو براہ کرم بتا دیں ۔(عبداللہ شاہ، سوات)
(5)کافی عرصہ سے جنسی/ اعصابی اور دماغی کمزوری شدید ہے۔ کافی علاج کے باوجود فائدہ نہیں ہوا۔ کوئی صاحب آسان، کم خرچ ٹوٹکہ یا نسخہ بتائیں تو میں اسکو اور اسکے سب گھروالوں کو ہمیشہ دعاﺅں میں یاد رکھوں گا۔ بڑا پریشان رہتاہوں۔ سر کے بال سفید ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ عمر اس وقت 32سال ہے۔(نعمت اللہ بھٹی،خانیوال)
(6)میری شادی کو 5سال ہو گئے ہیں شروع سالوں میں تو حمل ہی نہ ٹھہرا اب اگر امید لگتی ہے تو 3,4 ماہ کا ہو کر ضائع ہو گیا ہے۔ میرا بھی دل چاہتا ہے کہ میرے آنگن میں، گود میں کوئی پیارا سا بچہ کھیلے۔ کوئی مفید اور آزمودہ عمل یا نسخہ بتائیں اس کا اجر آپ کو اللہ ضرور دیگا ۔(ثمینہ، پشاور)
جولائی کے جوابات
(1) بہن آپ پریشان نہ ہوں میرے بھتیجے کے ساتھ بھی یہی مسئلہ تھا۔ الحمد للہ اب خوب صحت مند ہے۔ آپ نرکچور اوربل گری ہم وزن پیس کر چٹکی چٹکی دن میں چھ بار دیں چند ہی دنوں میں واضح فرق محسوس ہو گا اور جملہ شکایات بھی رفع ہو جائیں گی۔
٭بھائی آپ کوئی دوائی نہ کھائیں پنساری سے لونگ، ادرک، دارچینی 3,3 ماشہ لیں تینوں کو 3چھٹانک پانی میں اس قدر جوش دیں کہ آدھا پاﺅ رہ جائے چھان کر محفوظ کریں۔ ہر گھنٹہ بعد 1,1 چمچ بڑا نیم گرم پئیں پیتے پیتے تکلیف ختم ہو گی۔ ناک سے خوب رطوبت بہہ جاتی ہے آزمائیں یاد کریں گے۔
(2)آلو ایک چھٹانک، ادرک 4ماشہ، لہسن 3ماشہ لیں حسب ضرورت بھجیا تیار کرلیں۔ ہر قسم کے نزلہ زکام کے لئے اکسیر ہے پہلی ہی خوراک فائدہ دے گی۔ نیا نزلہ زکام دو سے 3دن میں پرانے کے لئے اور انفلوائنزا کے لئے دس دن روزانہ غذا کے ساتھ استعمال کریں اور دعاﺅں میں یاد رکھیں۔
(3) خالہ آپ پریشان نہ ہوں ایک سیر دہی لیں اسے ململ کے باریک کپڑے میں باندھ کر کسی اونچی جگہ لٹکا دیں رات کو لٹکائیں تو صبح اس دہی کو بیٹے کو کھلائیں صبح لٹکائیں تو شام کو کھانے کو دیں کپڑے میں سے اس کا تمام پانی نچڑجائے گا صرف دہی استعمال کروائیں اس سے چرس کی خواہش ختم ہو جائے گی اور صحت بھی بن جائے گی۔ 15دن مستقل استعمال کریں۔
(4) چہرے کے بالوں کیلئے دراصل ہارمونز کا علاج لازم ہے ہارمونز کے لئے آپ ریوند چینی اور میٹھا سوڈا ہموزن لیں ½ چمچ 3بار لیں 3ماہ۔ (عفیفہ ہمایوں، اسلام آباد)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 961
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں