Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بلی تڑپی اور بیٹی لنگڑی ہو گئی (انجینئر نوید اختر، سرائے عالمگیر)

ماہنامہ عبقری - اگست 2009ء

میری شادی خاندان سے باہر ہوئی۔ میری اور میری اہلیہ دونوں کے خاندان کی طرف سے بہت مخالفت ہوئی اور بہت سے لوگوں نے اس شادی میں سازشیں کیں کہ یہ شادی نہ ہو سکے مگر اللہ کی مرضی یہی تھی کہ یہ شادی ہو جائے۔ شادی کے بعد اندر خانے سازشیں چلتی رہیں کہ ان دونوںکو ایک دوسرے سے متنفر کر دیا جائے۔ جب کوئی بات سامنے آتی تو ہم دونوں بیٹھ کر اس کی تحقیق کر لیتے اور ایک دوسرے سے پوچھ کر بات واضح کر لیتے کہ یہ کوئی سازش ہے۔ ساتھ ہی ہم دونوں نے یہ فیصلہ کیا کہ ہم نے کسی سے بدلہ نہیں لینا بلکہ سازشیں کرنے والوں سے اچھے طریقے سے ملاقات جاری رکھنی ہے اور ان کو یہ محسوس نہیں ہونے دینا کہ ہمیں سب پتہ ہے ۔ وقت گزرتا گیا اور لوگ سازشیں کر تے کرتے تھک گئے اور ہم ان سے برابر ملتے رہے ا ن کو ہر طرح سے عزت دیتے رہے۔ ان میں سے ایک مالی لحاظ سے کمزور بھی تھے ہم ان کی کبھی کبھی مالی امداد بھی کر دیتے۔ ان کے بچوںکوبہت پیار دیتے۔ محض اڑھائی تین سال میں ہی سارا منظر بدل گیا۔ وہی لوگ جو سازشیں کرتے تھے اب ہمیں رشک کی نگاہوں سے دیکھتے ہیں۔ ہماری بہت عزت کرتے ہیں اور اب دوسرے لوگوں کے سامنے ہماری تعریف کرتے ہیں۔ ہم نے ان سے نہ کبھی کچھ مانگا اور نہ کسی چیز کی امید رکھی اور حدیث پاک میں واقعی اس حقیقت کو بیان فرما دیا گیا کہ ” مومن کی عزت لوگوں سے استغنا ءہے“ اللہ ہم سب کو آپس کی محبت نصیب فرمائے اور اس محبت میں اخلاص سے بڑی اہم چیزکوئی نہیں ہے۔ ہمارے ایک جاننے والے ریٹائرڈ پروفیسر ہیں ان کی اہلیہ بھی کالج پروفیسر ہیں دونوں عبقری کے مستقل قاری ہیں۔ ایک دفعہ ان کے گھرجانا ہوا تو رسالے کی تعریف کی اور کہنے لگے کہ میں نے اپنی ستر سالہ زندگی میں آج تک یہ نہیں دیکھا کہ کوئی طبیب اپنا نسخہ دوسروں کو دے دے۔ بلکہ ساری زندگی طبیب اپنے نسخوں کو چھپا کر رکھتے ہیں۔ میں حکیم صاحب سے ملا تو نہیں ہوں مگر ان کی اس سخاوت کو دیکھ کر میرا دل ان کا گرویدہ ہو گیا ہے۔ عبقری کی وجہ سے لگتا ہے کہ پورا معالجہ ہی اٹھ کر ہمارے گھر میں آ گیا ہے۔ ہمیں کسی ڈاکٹر کے پاس جانے کی نوبت نہیں آتی۔ اب گھر ایک دوا خانے کی طرح ہے۔ جونہی کوئی مسئلہ ہوا ہم عبقری کی جلد نکال لیتے ہیں اور موزوں حل کسی نہ کسی طرح مل ہی جاتا ہے۔ عبقری میں زندگی کے عبرت انگیز واقعات پڑھ کر زندگی کو بہت حد تک بدلنا شروع کر دیا ہے۔ عام رسالوں میں تحریر کردہ جھوٹے واقعات اور کہانیوں کی نسبت سچے واقعات دل پربہت اثر کرتے ہیں۔ جب ہر ماہ کا تازہ شمارہ ہاتھ میں آتا ہے تو پہلی فرصت میں رسالہ لے کر بیٹھ جاتا ہوں اور پڑھنا شروع کر دیتا ہوں اور ایک ہی نشست میں ساراشمارہ ختم کر دیتا ہوں کہ پڑھتے ہوئے اسے چھوڑنے کو جی ہی نہیں چاہتا اور نہ صرف نیا رسالہ بلکہ پرانے رسالے بھی پڑھتے ہوئے اکتاہٹ نہیں ہوتی۔ عبرت ناک انجام یہ سرائے عالمگیر شہر کا واقعہ ہے ‘ ایک متوسط گھرانے کی عورت جس کا نام پروین تھا، نے چوزے پالے ہوئے تھے۔ یہ چوزے مرغی کے ساتھ گھر کے صحن میں تھے۔ پروین چھت پر تھی ‘ ایک بلی چوزوں کو دیکھ کر چھت سے صحن میں گئی اور ایک چوزے کو پکڑ لیا‘ اس عورت نے اس بلی کو دیکھ لیا۔ چھڑی لے کر اپنے بیٹے کے ساتھ اس بلی کی طرف بھاگی۔ بلی نے ڈر سے چوزے کو منہ سے چھوڑ دیا اور راہِ فرار ڈھونڈنے لگی۔ ماں بیٹے دونوں نے اس کو مارا۔ اس کی ٹانگ پر لگی اور بلی لنگڑانے لگی۔ بلی لنگڑاتے ہوئے تھوڑا آرام لینے کےلئے رک کر بیٹھتی تو دونوں مل کر اسے چھڑیوں سے مارتے بلی کسی طرح گھر سے نکلنے میں کامیاب ہو گئی اور گھر کے باہر ایک تالاب پر گئی۔ پروین بھی اس کے پیچھے بھاگی۔ بلی نے تالاب سے پانی پینے کےلئے سر جھکایا تو اس عورت نے اس کے سر پر ایسی ضرب لگائی کہ بلی پانی نہ پی سکی اور ایک دردناک چیخ کے ساتھ ہی گر کر تڑپنے لگی اور تڑپ تڑپ کر مر گئی۔ پڑوس کی عورتوں نے بہت لعن طعن کیاکہ تم نے بہت ظلم کیا مگر وہ اس کو مارنے کی کامیابی پر خوش تھی۔ اللہ کسی جانور کی بد دعا بھی رد نہیں کرتا اور مظلوم کی بددعا توبہت جلدی اثر کرتی ہے۔ پروین کی ایک بیٹی کچھ دنوں بعد چھت سے گری اور اس کی ایک ٹانگ ضائع ہو گئی۔ بہت پیسہ خرچ کرنے کے بعد ٹانگ کچھ درست ہوئی مگر چھوٹی رہ گئی۔ کچھ عرصہ کے بعد پروین کے ہاں ایک بیٹی ہوئی جس کا سربہت بڑا تھا اور آنکھیں بہت چھوٹی چھوٹی سی تھیں۔ اس کے سینے اور کمر میں پیدائشی طور پر کینسر کا پھوڑا تھا۔ علاج کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکی اور فوت ہو گئی۔ اس کے بعد پروین کے ہاں ایک لڑکا ہوا جس کے دونوں پاﺅں ٹیڑھے تھے۔ پروین اس بچے کو لیکر بہت جگہ پھری، بہت علاج کروائے، بہت پیسہ خرچ کیا مگر بچے کے پاﺅں ٹیڑھے ہی رہے۔ ہر حالت میں ہمیں رحم کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے اور مظلوم کی آہ سے بچنا تو انتہائی ضروری امر ہے ۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 960 reviews.