Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

نکاح میں رکاوٹ کا تجربہ شدہ وظیفہ

ماہنامہ عبقری - اگست 2009ء

کان درد کا خاتمہ جس شخص کے کان میں درد ہو اور کسی علاج سے فائدہ نہ ہورہا وہ شخص خود یا دوسرا کوئی شخص باوضو ہو کر اکیس مرتبہ اس آیت کو پڑھ کر پانی پر دم کرے تین قطرے پانی کے کان میں ٹپکائے، انشاءاللہ فوراً درد جاتا رہے گا۔ آیت شریف یہ ہے۔ تَبٰرَکَ الَّذِی نَزَّلَ الفُرقَانَ عَلٰی عَبدِہ لِیَکُونَ لِلعَالَمِینَ نَذِیرَاo نِالَّذِی لَہ مُلکُ السَّمٰوٰتِ وَالاَرضِ وَلَم یَتَّخِذ وَلَدًا وَّلَم یَکُن لَّہ شَرِیک فِی المُلکِ وَ خَلَقَ کُلَّ شَیئٍ فَقَدَّرَہ تَقدِیرًاo (الفرقان:1,2) آیت مذکورہ کو صبح اور مغرب کی نماز کے بعد سات سات مرتبہ روزانہ پڑھنا ایمان کو شرک اور کفر سے پاک کردیتا ہے اور ہمیشہ پڑھنے والے کاخاتمہ بالخیر ہو گا۔ پرسکون نیند جس مریض کو رات کو نیند نہ آتی ہو‘ وہ مریض خودیا دوسراشخص پانچ سو مرتبہ اس آیت کو پڑھ کر پانی پر دم کرکے مریض کو پلائے اور سات دن برابر اس عمل کو کرے آیت یہ ہے: وَ ہُوَ الَّذِی جَعَلَ لَکُمُ اللَّیلَ لِبَاسًا وَّ النَّومَ سُبَاتاً وَّ جَعَل النَّہَارَ نُشُورًا(الفرقان:47) باران رحمت اگر بارش نہ ہوتی ہو تو عرق گلاب میں زعفران حل کرکے اس آیت کو لکھیں‘ پھر اسے جنگلی کبوتر کے گلے میں دھاگے سے باندھیں‘ انشاءاللہ سات روز کے عرصہ میں بارانِِ رحمت نازل ہو گی۔ آیت شریف یہ ہے: وَ ہُوَ الَّذِی اَرسَلَ الرِّیٰحَ بُشرًام بَینَ یَدَی رَحمَتِہ ج وَ اَنزَلنَا مِنَ السَّمَآئِ مَآئً طَہُورًاo لِّنُحیِ ےَ بِہ بَلدَةً مَّیتًا وَّ نُسقِیَہ‘ مِمَّا خَلَقنَآ اَنعَاماً وَّ اَنَاسِیَّ کَثِیرًاo (الفرقان:48,49) درد سے شفاءیابی اگر کسی کے بدن میں خواہ کسی جگہ درد ہو، اس دردکے سلب کرنے کیلئے یہ آیت کریمہ نہایت مجرب ہے اور سلب کرنے کی ترکیب یہ ہے کہ جس جگہ درد ہو‘ درد کی جگہ خود مریض اپنے ہاتھ سے دباکر پکڑے اور تین مرتبہ اس آیت کو پڑھ کر دم کرے پھر دوبارہ درد کے مقام کو پکڑ کر پانچ مرتبہ آیت کو پڑھ کر دم کرے پھر ہاتھ ہٹا لے، پھر تیسری دفعہ میں سات مرتبہ پڑھ کر دم کرے چوتھی دفعہ پھر گیارہ مرتبہ‘ پانچویں دفعہ میں اکیس مرتبہ دم کیا جائے۔ انشاءاللہ تعالیٰ بالضرور درد جاتا رہے گا۔ آیت شریف یہ ہے: اَلَمتَرَ اِلٰی زبِّکَ کَیفَ مَدَّالظِّلَّ وَلَوشَآئَ لَجَعَلَہ سَاکِنًا ثُمَّ جَعَلنَا الشَّمسَ عَلَیہ دَلِیلاًo ثُمَّ قَبَضنٰہُ اِلَینَا قَبضاً یَّسِیراًo (الفرقان:45,46)مگر یہ عمل ہمیشہ سورج نکلنے کے بعد کیا جائے۔ نکاح میں رکاوٹ جس شخص کے بیٹی یا بیٹے کا کہیں عقد نہ ہوتا ہو وہ شخص اس مراد کو پورا کرنے کیلئے ایک ہزار مرتبہ اکیس روز تک اس آیت کو پڑھے انشاءاللہ تعالیٰ مراد حاصل ہو گی۔ آیت یہ ہے: وَ ہُوَ الَّذِی خَلَقَ مِنَ المَآئِ بَشَرًا فَجَعَلَہ نَسَبًا وَّ صِہرًا وَکَانَ رَبُّکَ قَدِیرًاo(الفرقان:54) اولاد اور بیوی کی نافرمانی اگر کسی شخص کی بیوی یا اولاد نافرمان ہو اور وہ انہیں تابعدار کرنا چاہے‘ وہ اکیس روز تک عشاءکی نماز کے بعد پانچ سو پانچ دفعہ اس آیت کو پڑھے آیت یہ ہے رَبَّنَا ہَب لَنَا مِن اَزوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ اَعیُنٍ وَّ اجعَلنَا لِلمُتَّقِینَ اِمَامًاo(الفرقان:74)
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 956 reviews.