Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مردانہ جراثیم کی کمی کا مؤثر علاج / بھائی کی شادی ہے مگر!!! / جادو نہیں‘آپ کامعدہ خراب ہے / گندم کی کٹائی کا موسم اور الرجی

ماہنامہ عبقری - مارچ 2019

معدہ بہت خراب ہے! محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا معدہ بہت خراب رہتاہے‘ کچھ بھی کھالوں ہضم نہیں ہوتا‘ میں کچھ بھی نہیں کھاسکتی‘ پرہیز کرکر کے میں اتنی کمزور ہوگئی ہوں کہ مجھے ہروقت چکر آتے رہتے ہیں‘ آپ بتائیں کہ کسی نے کوئی جادو ہے یا کسی نے تعویذ کروائے ہیں؟ آخر کیا وجہ ہے؟ (ام فرحان‘ لاہور)
مشورہ:بہن! نہ جادو ہے نہ کسی نے کوئی تعویذ کروائے ہیں صرف آپ کا معدہ خراب ہے۔ آپ عبقری دواخانہ کا ’’معدہ کا السر کورس‘‘ اور ’’فٹنس فولاد ٹانک‘‘ چند مہینے مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ ان شاء اللہ آپ کے درج بالا مسائل جلد حل ہونا شروع ہوجائیں گے۔شرط یہ ہے کہ سادہ غذائیں اپنائیں‘ بیکری اور برائلر سے جتنا بچ سکتی ہیں بچیں‘ دیرسے ہضم ہونےوالی اشیاء ‘ تلی اور مرچ مصالحے والی اشیاء سے مکمل پرہیز رکھیں۔ تازہ پھل اورسبزیاں استعمال کریں۔ پھر دیکھیں آپ کا جادو یا تعویذ کیسے ختم ہوتے ہیں۔
جسم سے ہروقت بدبو آتی ہے: میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے جسم سے ہروقت بدبو آتی ہے‘ نہانے کے بعد تھوڑی دیر بعد ویسے ہی بدبو آنے لگتی ہے جبکہ میں سردی ہویا گرمی روز نہاتی ہوں‘ ،میری عمر 21 سال ہے‘ میں بہت پریشان ہوں‘ اس بیماری سے نجات کا کوئی نسخہ بتادیں‘ میرا نام شائع مت کیجئے گا۔ (پوشیدہ‘لیہ)
مشورہ:آپ جب بھی نہائیں تو پہلے نہانے والے پانی میں چند پتے نیم اور نمک ڈال کر ابال لیں۔ پھر اس پانی سے نہائیں۔اس کے علاوہ روزانہ صبح و شام کم از کم پچاس ملی لیٹرعرق گلاب پی لیا کریں یا دو سے تین چمچ ہر کھانے کے بعد گلقند کے کھالیا کریں۔مزید عبقری دواخانہ کی ’’خون صفاء‘‘ گولیاں چند ہفتے چند مہینے لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کریں۔سارا دن میں کم از کم پانچ تسبیح کوئی بھی درودشریف انتہائی عقیدت اور بادب ہوکر پڑھیں۔ ان شاء اللہ آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
بھائی کی شادی ہے مگر:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے بھائی کی عمر تقریباً 25 سال ہے‘ تقریباً بچپن میں جب اس کی عمر صرف 6 ماہ تھی جس کی وجہ سے یہ اب تک مکمل ٹھیک نہیں ہوسکا۔ چڑچڑا رہتا ہے‘ اکثر گھر والوں سے لڑپڑتا ہے‘ اب ہم نے اس کی شادی کرنی ہے‘ اس نے مجھے بتایا ہے کہ اسے بہت زیادہ مردانہ کمزوری ہے‘ کسی کی بیٹی کی زندگی کا مسئلہ ہے‘ اسے کوئی نسخہ یا دوائی بتادیں تاکہ کسی کی زندگی برباد نہ ہوجائے۔ (ق، کوٹ ادو)
مشورہ:آپ عبقری دواخانہ کا ’’عروسی سہاگ کورس‘‘ اپنے بھائی کو استعمال کروائیں۔ اس کے علاوہ دودھ، مکھن، گوشت، تازہ پھلوں کا استعمال زیادہ کروائیں۔ انہیں روزانہ نماز فجر کے بعد واک پر لے جائیں اور انہیں کہیں کہ پرفضا مقام پر ہلکی پھلکی ورزش لازمی کریں۔ ہوسکے تو کم ازکم تین سے پانچ کلومیٹر تیز چلیں یا دوڑیں۔ ان شاء اللہ شادی تک ان کے جملہ مسائل حل ہوجائیں گے۔
مردانہ جراثیم کی کمی کا علاج: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری شادی 2006ء کو ہوئی اور آج تک اولاد نہ ہوسکی‘ شادی کے ایک سال بعد ہم دونوں میاں بیوی نے ڈاکٹر سے رجوع کیا اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میری بیوی بالکل ٹھیک ہے جبکہ میرے مردانہ جراثیم انتہائی کم ہیں‘ بہت مشہور جگہوں سے علاج کروایا‘ مگر کچھ فرق نہ پڑا‘ انگریزی دوا کھانے سے بواسیر کا شکار ہوچکا ہوں‘ حکیمی اور ہومیو پیتھک بھی کھائی ہے مگر آج شادی کو تقریباً تیرہ سال ہوچکے ہیں مگر کچھ فرق نہیں پڑرہا۔ میری عمر 38 سال ہوچکی ہے‘ اولاد کی وجہ سے بہت ہی زیادہ پریشان رہتا ہوں‘ میں ڈیپریشن کا مریض بن گیا ہوں‘ پوری رات نیند نہیں آتی۔ کوئی اچھا سا نسخہ تجویز کردیں اور ساتھ وظیفہ بھی عنایت فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا کرے۔ میں عبقری رسالہ بہت ہی شوق سے پڑھتا ہوں!
مشورہ: محترم! آپ عبقری دواخانہ کا ’’بے اولادی کورس‘‘ لکھی گئی ترکیب کے مطابق چند ہفتے چند مہینے مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ ان شاء اللہ ایک کورس کے استعمال کے بعد آپ اپنا ٹیسٹ کروائیں آپ کے جراثیم بڑھ جائیں گے۔
گرمی ہی گرمی: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری عمر 18 سال ہے‘ میرے اندر بہت زیادہ گرمی رہتی ہے جس کی وجہ سے میرے سینے میں جلن ہوتی ہےا ور پیشاب بھی پیلا آتا ہے۔میرےمنہ میں دانے بھی بہت بنتے ہیں‘ میں نے بہت ڈاکٹروں سے ادویات لیں ہیں مگر منہ پر کوئی فرق نہیںپڑتا۔
(ii)بڑی بہن کا مسئلہ: مزید میری بڑی بہن‘ شادی شدہ ہے اس کے معدہ میں ہروقت جلن رہتی ہے اور خوراک ہضم نہیں ہوتی‘ جس کی وجہ سے سر میں بہت زیادہ درد رہتا ہے اور چکر بھی آتے ہیں‘ موٹاپا دن بدن بڑھتا جارہا ہے‘سستی رہتی ہے‘ اس کی دو بچیاں بھی ہیں اور اسے بھوک بھی نہیں لگتی۔(عمر‘ ساہیوال)
مشورہ:محترم جسم کی گرمی اور معدہ کی خرابی کیلئے آپ عبقری دواخانہ کی ٹھنڈی مراد ‘ جوہرشفاء مدینہ اور ہاضم خاص لیں۔ ان تمام ادویہ کو مکس کرلیں اور دن میں کم از کم چھ سے آٹھ مرتبہ تازہ پانی سے کھائیں۔ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کے بعد ان شاء اللہ آپ کے معدہ ‘ گرمی اور منہ کے چھالوں کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ آپ اپنی بہن کو بھی درج بالا ادویات درج بالا طریقے سے ہی استعمال کروائیں جن بچیوں کو بھوک نہیں لگتی ان کو عبقری دواخانہ کا’’ فٹنس فولاد ٹانک‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کروائیں۔
گندم کی کٹائی کا موسم اور الرجی: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا ایک بھانجا ہے اس کو چھوٹی عمر سے ہی سانس وغیرہ کا مسئلہ ہے‘ ہم نے کافی اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کو دکھایا ہے مگر جب گندم وغیرہ کی کٹائی کا موسم آتا ہے تو اس کی طبیعت مزید خراب ہوجاتی ہے۔ اس کا سانس لینا مشکل ہوجاتا ہے۔ اس کی عمر اب 15 سال ہے۔ (ع، س)
مشورہ: بھائی آپ عبقری دواخانہ کا بنفشی قہوہ اور شفائے حیرت سیرپ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کروائیں۔ اس کے ساتھ عبقری دواخانہ کی ’’جوہرشفاء مدینہ‘‘ ایک چٹکی دن میں پانچ سے سات مرتبہ استعمال کروائیں۔مزید روزانہ رات کو اس کی ناک کے دونوں نتھنوں میں خالص گائے کا دیسی گھی قابل برداشت حالت میں گرم کرکے ایک ایک قطرہ ڈال دیا جائے۔ ان شاء اللہ اس کے تمام طبی مسائل حل ہوجائیں گے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 369 reviews.