Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

نسلوں کے راز اور بوسیدہ نایاب ڈائریاں نمبر ۱۵

ماہنامہ عبقری - جنوری 2019

بالوں سے محروم ہو جائیں تیار! آزمودہ نسخہ:انڈے ایک درجن، پیاز ایک عدد، سرسوں کا تیل آدھا پائوں، جالی باریک دو فٹ، (ترکیب)انڈوں کو اُبال کر زردیاں الگ کرلیں اور اینٹوں کا چولہا بناکر اوپر جالی اس طرح سے رکھیں کہ جالی گرنے نہ پائے۔ پھر 6 زردیاں جالی کے اوپر رکھ دیں اور سرگیٹ کی ڈبی کے اندر گولڈن رنگ کا جو کاغذ ہوتا ہے اس کاغذ سے اچھی طرح ڈھانپ دیں اور اوپر ہلکے دہکے ہوئے کوئلے رکھ دیں۔ جالی کے نیچے برتن رکھ دیں اور کچھ دیر بعد تیل نکلنا شروع ہو جائے گا۔ اس طرح ہی دوسری چھ زردیوں کا تیل نکالیں۔ ایک برتن میں سرسوں کا تیل ڈالیں اور اس میں ایک چھوٹا سا پیاز کاٹ کر ڈال دیں اور اس کو چولہے پر رکھ دیں اس پیاز کو اچھی طرح فرائی کریں۔ تیل میں سے پیاز نکال دیں اور اسی تیل کو انڈوں کے تیل میں ملادیں۔ رات کو روزانہ سر پر تیل لگائیں۔ ان شاء اللہ چند دن میں ہی بال اُگنا شروع ہو جائیں گے۔
بالوں سے خشکی کا خاتمہ:ناریل یا سرسوں کے تیل میں آدھے لیموں کا رس، ایک چائے کا چمچ گلیسرین ملاکر بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح لگائیں۔ دو گھنٹے بعد یا پھر رات پھر لگا رہنے کے بعد صبح بال دھو لیں۔ تھوڑے عرصے میں ہی خشکی کا خاتمہ ہو جائے گا۔بال گرنا ہمیشہ کے لیے بند:لہسن کی چھال حسب ضرورت لے کر روغن زیتون میں جوش دے کر محفوظ کرلیں اور جب بھی نہائیں، نہانے کے بعد ہی تیل استعمال کریں۔ بال نہیں گریں گے۔
بچے کے دانتوں کے لیےسورئہ ق کی پہلی گیارہ آیات پڑھ کر پانی پر دم کرکے جس بچے کے دانت نہ نکلتے ہوں اس کو ہلانے سے دانت آسانی سے نکل آتے ہیں۔
بخار کے لیے:سورئہ الم السجدۃ (پ ۲۱) اس کو لکھ کر پینے سے پیٹ کی بیماریاں اور بخار جاتا رہتا ہے اور مزید فائدہ کہ اس کے پڑھنے والا ڈوبنے سے محفوظ رہتا ہے۔
پیٹ کے کیڑے نکالنے کے لیے:اجوائن بے حد مفید ہے اس کا طریقہ یوں ہے کہ صبح گُڑ کھا کر بعد میں اجوائن کا سفوف ہمراہ پانی استعمال کیا جائے۔
پیٹ کے امراض کے لیے آزمودہ چورن:سونف، اجوائن کوٹ کر اس میں کالا نمک ڈال دیں، اگر مناسب ہوتو لیموں خشک کریں اور اس کو بھی ڈال دیں۔ صبح و شام آدھا چمچ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
پیٹ درد کا آسان آزمودہ علاج:بچوں کے پیٹ درد کے لیے ایک گرام سفوف دھنیا پلانے سے فوراً آرام آجاتا ہے۔ آزمودہ ہے۔
پھوڑے کا علاج:اگر لہسن کی پلٹس بناکر پھوڑے پر باندھا جائے تو پھوڑا جلدی پھٹ جاتا ہے اور اس سے گندا مواد خارج ہو جاتا ہے۔
پھوڑے پھنسی کے لیے لاجواب مرہم کا نسخہ:میٹھا تیل ایک پائو، سندور دو چھٹانک، نیلا تھوتھا ایک تولہترکیب :تیل کو گرم کریں جب ابلنے لگے پھر ہرنرم کردیں اور چٹکی چٹکی سندور ڈالتے جائیں اور ہلاتے رہیں جب سب مل جائیں تو نیچے اتار کر نیلا تھوتھا جو کہ باریک پیس رکھا ہے ملا کر رکھ لیں او رغذی بناکر لگائیں۔ کاغذی تب ہی اترے گی جب مکمل آرام ہو جائے گا۔ یہی اصل کالی مرہم ہے جو نائی حضرات کے پاس ہوتی تھی۔ اب تو شادونادہی کوئی نائی ہے جس کے پاس کالی مرہم کا نسخہ ہے۔پیشاب کی کثرت ختم:کیکر کی کچی پھلیاں سائے میں خشک کرکے باریک پیس لیں۔ تین ماشہ پانی سے استعمال کریں۔ شفا ہوگی۔
پائوں پر موچ آجائے تو:اگر پائوں میں موچ آجائے تو بینگن کو قتلے قتلے کاٹ لیں، ہلکا سا گرم کرکے ذرا سا نمک لگا کر پائوں پر باندھ دیں، موچ فوراً ختم ہو جائے گی۔
پائیوریا:لہسن کے ایک حصے پانی میں 20 حصہ پانی ملاکر کلیاں کرنے سے مسوڑھوں سے پیپ نکل جائے گی اور مریض کو آرام ملے گا۔پائیوریا کے لیے:مولی کو کالی مرچ لگاکر کھانے سے شفا ہوتی ہے اور دانت مختلف بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔پھوڑے، پھنسیوں سے نجات:پھوڑے پھنسیوں پر اگر بھلبھلاتی ہوئی پیاز باندھی جائے تو وہ ان کو پکا کر جلد پھاڑ دیتی ہے اور صحت ہو جاتی ہے۔پیشاب کی جلن سے نجات:آملہ کے چھلکے کو رات کے وقت پانی میں بھگو کر صبح صرف پانی چھان کر ہمراہ گنے کا رس اور شہد لیا جائے چند ہی روز کے استعمال سے پیشاب کی جلن اور سوزاک سے نجات مل جاتی ہے۔
پائوں کے انگوٹھے کے ناخن گوشت میں دھنستے ہوں تو:اگر پائوں کے انگوٹھے کے ناخن دونوں سائیڈ سے گوشت میں دھنس گئے ہوں اور آپریشن کروانا پڑتا ہو تو ذرج ذیل استعمال شدہ نسخہ ہے: بوٹی کا نام بھنگرہ سفید پھول والی۔ ترکیب: بھنگرہ بوٹی بمع پتوں کے لے کر کچل کر پانی نکال لیں۔ ایک پیالی میں پانی ڈالیں اور اس کے آگے روئی رکھ کر پانی کو چھان لیں، بوٹی کے پانی کو روئی رکھ کر ہی پننا ہے کپڑے سے نہیں پننا۔ ایک ایک قطرہ ناخن کے دونوں سائیڈوں پر ڈالیں، ان شاء اللہ چند دن کے استعمال سے ناخن بڑھنا رُک جائیں گے اور آپریشن کی ضرورت نہ رہے گی لاجواب چیز ہے۔پائوں میں جوتے کا زخم ہو جائے تو:جامن کی گٹھلی پیس کر لگانے سے بہت جلد آرام آجاتا ہے۔پیچش سے نجات پائے:پیچش سے نجات کے لیے چھلکا انار خشک، گری آم خشک، بیل گری تینوں ہم وزن باریک پیس لیں، آدھا چمچ چائے والا ہر روزسحری و افطاری کا کھانا کھانے کے آدھے گھنٹے کے بعد شکر کے شربت سے کھانی ہے۔ پیٹ کے ہر قسم کے امراض دور ہو جائیں گے۔
پتھری دور:پتھری والے مریض کو چقندر کا اُبالا ہوا گاڑھا پانی تیس چھٹانک روزانہ ہلانے سے چند ہفتوں میں ہی پتھری نکل آتی ہے۔(ا۔ش ،اسلام آباد)
میری ڈائری اور خاندانی تجربات
اس ڈائری میں میرے اور میرے خاندانی آزمودہ راز ہیں۔ یہ تمام راز ڈائری سمیت میں قارئین عبقری کیلئے بھیج رہی ہوں۔ یقیناً قارئین اس سے بھرپور استفادہ فرمائیں گے۔کاروبار چمکانے کا نسخہ:کاغذ پر 35 بار یَااَللہُ یَارَزَّاقُ یَا وَاسِعُ لکھ کر گھر میں لٹکا دیجئے ان شاء اللہ عزوجل شیطان کا گزر نہ ہوگا اور رزق حلال میں خوب برکت ہوگی اگر دوکان میں لٹکائیں گے اور جائز کاروبار ہوا تو انشاء اللہ عزوجل خوب چمکے گا۔تلی کی بیماری سے حفاظت:فرمان حضرت سیدنا ابن جوزیؒ ہے ’’جو شخص ہمیشہ جوتا پہنتے وقت سیدھے پائوں سے اور اتارتے وقت الٹے پائوں سے پہل کرے وہ تلی کی بیماری سے محفوظ رہے گا‘‘ (حیاۃ الحیوان ج۲ص۲۸۹)زمین اور دریائی آفات سے حفاظتـ:لا الہ الا اللہ49 بار لکھ کر سفر میں ساتھ رکھنے سے گھر آنے تک زمینی اور دریائی آفات سے حفاظت رہے گی اور جس مقصد کے لیے سفر کیا ہوگا اس میں کامیابی نصیب ہوگی ۔ان شاء اللہسر درد سے منٹوں میں نجات:ایک چمچ چینی اور دو عدد بڑی الائچی کے دانے نکال کر منہ میں رکھ لیجئے اور انہیں چیونگم کی طرح چبائیے اوردس منٹ تک چوستے رہیں ان شاء اللہ تقریباً پانچ منٹ میں شدید سردرد سے نجات مل جائے گی ۔یا رب موسیٰ یا رب کلیم بسم اللہ الرحمن الرحیم کا فائدہ:مجھے اس وظیفے سے بہت کچھ ملا لیکن ایک انوکھی بات یہ ہے کہ جب میں یہ پڑھتا ہوں تو مجھے حکیم صاحب سے ملاقات کا ٹوکن مل جاتا ہے۔ مسلسل پڑھنا ہے۔کان درد سے چھٹکارا:یَاسَمِیْعُ 21 بار (اوّل و آخر 3 بار درود پاک) پڑھ کر مریض کے دونوں کانوں میں پھونک مارئیں ان شاء اللہ کان کے درد سے چھٹکارا مل جائے گی۔ذہن مضبوط ہوگا:یَاعَلِیْمُ 21 بار پڑھ کر 40 روز تک نہار منہ پئیں۔ کوئی دوسرا بھی پڑھ کر پلا سکتا ہے انشاء اللہ حافظہ روشن ہو جائے گا۔
غصہ کے لیے:اگر کسی کو غصہ آتا ہوتو وہ سورئہ آل عمران آیت نمبر134 پڑھے۔ ان شاء اللہ غصہ ختم ہو جائے گا۔
نیند نہ آتی ہوتو:اگر نیند نہ آتی ہوتو لا الہ الااللہ گیارہ بار پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیں انشاء اللہ عزوجل نیند آجائے گی۔
ہر کام میں فتح ملے:یَانَافِعُ20 بار جو کوئی کام شروع کرنے سے قبل پڑھ لے ان شاء اللہ عزوجل وہ کام اس کی مرضی کے مطابق پورا ہوگا۔کالے ہونٹوں کے لیے:اگر ہونٹ کسی بھی وجہ سے کالے ہو رہے ہوں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں روزانہ رات کو ہونٹوں پر ’’عرق گلاب‘‘ لگا کر سوئیں۔ درس کی برکات:حضرت حکیم صاحب جو ہر جمعرات بعد نماز مغرب درس ارشاد فرماتے ہیں وہ میں لائیو سنتا ہوں اور الحمد اللہ اس پر عمل پیرا بھی ہوتا ہوں اللہ تعالیٰ ہم سب کو آپ کے دروس پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے (آمین)
منہ میں اگر چھالے ہوں تو نسخہ:اگر کسی کے منہ میں چھالے نکل آئیں تو میتھی لے کر اس کے پتے پانی میں اُبال کر پینے سے منہ کے چھالے ختم ہو جاتے ہیں۔ میتھی کے پانی کےغرارے کرنے ہیں۔ پانی پینا نہیں ہے۔ میرے منہ میں چار چھالے نکلے تھے میں نے یہ عمل کیا اور اللہ تعالیٰ کے کرم و فضل سے میں ایک دن کے اندر شفایاب ہوگیا۔سورئہ قریش کھانے کے بعد پڑھنے کا فیض:کھاناکھانے کے بعد تین دفعہ سورئہ قریش پڑھنے سے پیٹ کے مسائل جس طرح کے مرضی ہوں حل ہو جاتے ہیں۔ یقین کے ساتھ نہیں یقین اعظم کے ساتھ پڑھیں جن کو کھانا ہضم نہ ہوتا ہو، کھٹی ڈکاریں، تیزابیت، معدہ کا بوجھل پن اور مزید جتنے بھی ایسے مسائل ہیں ان کے حل کے لیے کھانا کھانے کے بعد صرف 3 دفعہ سورئہ قریش پڑھیں اور اپنی آنکھوں سے مسائل حل ہوتے دیکھیں۔
اگر رات کو نیند نہ آتی ہو:اگر رات کو نیند نہ آتی ہوتو سب سے بہتر طریقہ تو یہ ہے کہ آیۃ الکرسی پڑھ کر سویا جائے۔ تین دفعہ آیۃ الکرسی اور تین دفعہ سونے کی دعا۔ یقین کے ساتھ پڑھے گے تو ان شاء اللہ نیند بھی پرسکون آئے گی اور بُرے خواب سے بھی اللہ حفاظت فرمائے گا لیکن میں اس کے علاوہ ایک اور بھی عمل کرتا ہوں ایک عبقری رسالہ کوئی سا بھی ہو اس کے اندر ایک عدد ’’تہدیدی نامہ مبارک‘‘ رکھیں اور اس کو تکیے کے نیچے رکھ کر سوجائیں میں کافی عرصہ سے کررہا ہوں اور اللہ کا کرم ہے کہ رات کو پرسکون نیند اور ڈراؤنے خوابوں سے نجات مل گئی ہے لیکن احتیاط کریں کیونکہ عبقری رسالہ اور اس کے اندر تہدیدی نامہ مبارک کی بے ادبی نہ ہو۔سورئہ الم نشرح کے فوائد:سورئہ الم نشرح کے بہت سے فوائد ہیں لیکن اگر بات کی جائے ٹریفک کی تو یہ سورۂ بڑی ہی مبارک اور ٹریفک کو کھولنے والی ہے۔ ویسے تو اللہ تعالیٰ کی پاک کتاب یعنی قرآ ن مجید سارا کا سارا رحمت ، برکت اور بہت ساری برکتوں کا حاصل ہے۔ لیکن جب بھی میں نے یہ سورۂ ٹریفک میں پڑھی ہے رب کعبہ کی قسم! ٹریفک کھلی ہے جو ٹریفک گھنٹوں سے پھسی ہوئی ہوتی ہے یہ سورۂ سکینڈوں میں کھول دیتی ہے۔ میں جب یونیورسٹی جاتا ہوں تو تقریباً بیس سے پچیس منٹ لگتے ہیں لیکن میں سارے راستے یہ پڑھتے جاتا ہوں اور 15منٹ کے اندر پہنچ جاتا ہوں یہ اس سورت کی برکت ہے ہم اگر کبھی شاپنگ کے لیے جائیں تو تب بھی ہم یہی پڑھتے ہیں۔
یا خالق یا مصور یاجمیل کا فائدہ:میرے چہرے پر بہت زیادہ دانے تھے جب میں 9th کلاس میں تھا۔ میں نے بہت سے علاج کیے۔ بہت سی مہنگی ادویات، کریمیں اور فیشل استعمال کیے لیکن ناکام رہا۔ بس بیس فیصد آرام پھر وہی حال لیکن جب میں نے عبقری میں یہ عمل پڑھا اور اللہ کے فضل سے کیا تو میں نے یہ عمل بہت لاجواب پایا۔ میرا یہی مسئلہ اللہ نے دنوں کے اندر ختم کیا اور میرے چہرے کا رنگ بھی نہایت خوبصورت ہوگیا۔ ویسے میں پیدائشی گورا ہوں لیکن موٹر بائیک پر سفر کرنے کی وجہ سے رنگ کچھ کالا ہوگیا تھا یقین جانیے اس کی برکت سے 100% فائدہ ہوا۔ ہر چیز کا علاج اللہ اور اس کے رسولﷺ کے نام میں ہے۔ہرنماز کے بعد ایک تسبیح یَاخَالِقُ یَا مُصَوِّرُ یَاجَمِیْلُ پڑھنی ہے۔
سورئہ مائدہ آیت نمبر114 کا کمال:سورئہ مائدہ کی آیت نمبر114 انتہائی باکمال چیز ہے۔ میں نے جب پڑھی اللہ کریم نے عطا کیا ہے میں نے الحمداللہ پچھلے سا ل رمضان میں افطاری کے وقت مسلسل پڑھا اور اپنی آنکھوں سے غیبی مدد دیکھی۔ رزق کی فروانی کے لیے نہایت آزمودہ ہے۔ اللہ کریم ہمیں اخلاص کے ساتھ پڑھنے کی توفیق عطا فرمائیں ۔
سورۂ مائدہ کی آیت نمبر 114 یہ ہے:۔
اَللّٰہُمَّ رَبَّنَا اَنْزِلْ عَلَیْنَا مَآئِدَۃً مِّنَ السَّمَآءِ تَکُوْنُ لَنَا عِیْدًا لِّاَوَّلِنَا وَاٰخِرِنَا وَ اٰیَۃً مِّنْکَ ۚ وَارْزُقْنَا وَاَنْتَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ
(یاسم اظہر‘ اسامہ اظہر‘ عائشہ اظہر‘ لاہور)
درس کی برکات
حضرت جی!میرے ابو اور میرے تایا جان آپ کے ہر حضرات کو تسبیح خانہ میں درس سننے آتے ہیں۔ تسبیح خانہ میں درس سننے سے ہمارے گھر میں سکون، برکت،عافیت اور اللہ تعالیٰ نے ہر قسم کے شر سے ہمیں محفوظ فرمایا ہوا ہے۔ آپ کے درس میں بہت شوق سے سنتا ہوں۔ ویسے ہم سب گھر والے خیر و عافیت سے رہتے ہیں۔ ہمیں اللہ کریم بہت عطا فرماتے ہیں کبھی کبھی اللہ اگر کوئی پریشانی دے بھی دے تو ہم ڈرتے اور گھبراتے نہیں ہیں۔ ہمارے دماغ میں سب سے پہلے عبقری میں موجود تسبیح، ذکر، اذکار آپ کے درس وغیرہ آجاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اپنے پسندیدہ لوگوں کو آزمائش تو دیتا ہے لیکن آزمائش میں تنہا نہیں چھوڑتا۔ آپ کے درس ہمیں کامیابی کی منزلیں چڑھا رہا ہے۔ آپ ہمیں ہر وقت اپنی دعائوں میں یاد رکھا کریں جب میں تسبیح خانہ آتا ہوں تو میں آپ کا چہرہ شریف دیکھ کر دعا کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ میری وہ دعا پوری فرماتے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ میں آپ کی طرح اسلامک سکالر بنوں میں بھی دوسرے ممالک میں جاکر درس دوں۔ اللہ پاک مجھے آپ جیسا بنا دے۔
ایک دفعہ میں آپ سے ملنے آیا۔ آپ نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا مطلب آپ نے مجھے پیار دیا۔ آپ یقین جانیئے حضرت جی! میرے بال نہایت خوبصورت ہوگئے، خوبصورت لفظ بھی کم ہے میں بہت خوش ہوا۔ لیکن آپ کا جب نمبر لینا ہوتا ہے تو ہمیں بہت دشواری ہوتی ہے ہمیں کبھی کبھی مل جاتا ہے۔تو لہٰذا درس کی برکت سے ہمیں بہت فائدہ ہوا ہے اور میں بہت لوگوں کو آپ کا درس، عبقری کا نام بتاتا ہوں کیا پتہ اللہ کریم قیامت کے دن ہمیں عبقری کے نام پھیلنے کا صلہ جنت عطا کردے۔
وضو کے پانی کی برکات
جب بھی میں وضو کرتا ہوں تو داڑھی میں وضو کا پانی لگ جاتا ہے میرے کمر اور گھٹنوں میں کافی درد تھا میں نے وضو کے بعد جو داڑھی میں پانی لگا رہ جاتا تھا وہ کمر اور گھٹنوں پر لگاتا شروع کردیا آپ یقین جانیے دو تین دفعہ لگانے سے آرام آگیا اور اب جہاں میرے درد ہو یہی عمل کرتا ہوں اور اللہ پاک مجھے شفا دے دیتے ہیں یہ سب اللہ تعالیٰ کا کرم اور عبقری کی برکات ہیں۔
روحانی عطر:
روحانی عطر واقعی لاجواب چیز ہے جب بھی میں نماز یا قرآن پاک پڑھتا ہوں تو میں عطر لگاتا ہوں۔ عطر لگانے سے نماز اور قرآن میں سکون ملتا ہے اور نماز میں خشوع و خضوع ملتا ہے اور جب میں اپنی تھیلی پر دم کرکے لگاتا ہوں آپ یقین جانیئے اللہ کریم اپنے در سے عطا فرماتے ہیں۔ تھیلی ہمیشہ بھری رہتی ہے۔
جوہر شفا مدینہ :
میری طبیعت اور میرے ابو، بھائی کی طبیعت ناساز تھی۔ میں نے جمعرات کو دفتر عبقری سے دوائی منگوائی اور ہر کھانے کے بعد ایک چمچ کھانا شروع کردی ابھی صرف دو دن ہی کھایا تھا کہ اللہ پاک نے کرم کیا اور ہم سب کی طبیعت بالکل ٹھیک ہوگئی یہ سب اللہ جل شانہ کی کرم نوازی اور عبقری کی دوائی جوہر شفا مدینہ کی برکت سے ہوئی۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 241 reviews.