بچوں کے موسمی با بدہضمی کے دست
ھوالشافی:تھوڑی سونف، تھوڑا پودینہ سوکھا یا تازہ، تھوڑی دار چینی، سبز الائچی ایک گلاس پانی میں ابالیںآدھا گلاس بچا ہوتو سارا دن تھوڑا تھوڑا وقفے وقفے سے پلاتے رہیں ایک ہی دن میں انشاء اللہ فائدہ ہو جاتا ہے۔ھوالشافی: سر میں بھی بچوں کے یا بڑوں کو کبھی زخم آجاتا ہے یا کٹ لگ جائے تو فوری طور پر سرمہ لگادیں۔ فوری طور پر خون بند ہو جائے گا۔ ھوالشافی:ننھے منے بچوں کی ناف بعض اوقات پھول جاتی ہے بچے کے زیادہ رونے سے بھی ایسا ہوتا ہے کبھی تھوڑا بہت زخم کئی دن ٹھیک نہیں ہو پاتا تو ناف میںچٹکی بھرسرمہ ڈال دیں ۔ھوالشافی: سر کے بال کم ہوں، چھدرے یا کہیں کہیں سے اُڑ گئے ہوں تو تیل زیتون میں ذرا سا روغن کلونجی اور سرمہ ملاکر سر میں لگاتے رہیں‘ رات کو سر پر رومال باندھ دیں چوبیس گھنٹے لگا رہےاگلے روز نہا لیں یا صرف بال دھوئیں۔ دوبارہ تیل، سرمہ لگائیں ایسا کئی روز کرنے سے بال آنے لگیں گے۔سانس میں کھڑکھڑاہٹ:نزلہ، کھانسی، ہلکی پھلکی کبھی کبھی ہلکا بلغم سانس میں رہا کرتا ہے۔ سانس میں کھڑکھڑاہٹ سی محسوس ہوا کرتی ہے۔ ایسے میں مصری اور سیاہ مرچ ہموزن لیکر سفوف کریں‘ دن بھر میں کسی بھی وقت ایک ایک چٹکی کھالیا کریں اگر مرچ کچھ تیز محسوس ہوتو مصری تھوڑی سی مزید شامل کرلیں۔ فوراً پانی نہ پئیں۔
بچوں کی جسمانی اور ذہنی توانائی:بھنے جنوں میں بھی بہت فوائد ہیں بھنے چنے لیکر کنکر پتھر صاف کرلیں چھلکے نہ اتاریں اس میں لگ بھگ اتنی ہی کشمش صاف کرکے ملادیں اور بچوں کو پڑھائی کے دوران کھانے کو دیں ہلکی بھوک میں بچوں کو ٹافیوں اور فضول چیزوں کے بجائے یہی کھانے کو دیں۔(عظمیٰ خان، بہاولپور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں