محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! سردیوں کے موسم میں ہمارے خاندانی نسخہ جات حاضر ہیں۔گُڑ کا حلوہ گرم گرم نزلہ زکام میں انتہائی مفید ہے۔ موسم سرما میں ہمارے گھر تو ہر دوسرے دن بنتا ہے۔ سردیوں میں(آتی جاتی سردی) نزلہ زکام گھیر لیتا ہے‘ مچھلی کے کیپسول دو عدد صبح یا شام پانی سے کھائیں۔ احتیاط: کھاتے وقت دودھ نہ پئیں۔ دیگر فوائد: گرم‘ طاقت‘ قبض کشا ہوتے ہیں۔ کھانسی جان نہ چھوڑ رہی ہو تو ایک نمک کی چھوٹی سی ڈلی لے کر اسے چولہے پر رکھیں‘ جب وہ سرخ انگارے کی طرح ہوجائے اسے آدھ گلاس پانی میں ڈال دیں‘ مکس ہونے پر پی لیں‘ یہ ٹوٹکہ صبح ، دوپہر ، شام نیم گرم پئیں۔ ان شاء اللہ کھانسی دو سے تین روز میں ہی ختم ہوجائے گی۔ نزلہ‘ زکام کی حالت میں چنے گرم گرم بھنوا کر ململ کے دوپٹے میں لپیٹ لیں اور سونگھیں پھر تھوڑےسے چنے تناول فرمائیں‘ دو تین روز صبح و شام کھائیں۔ پرہیز: ٹھنڈا پانی نہ پئیں۔ انتہائی لاجواب اور طاقت ورچیز ہے۔ اگر چائے/ قہوہ میں دو یا تین عدد لونگ ڈال دیں گے پھر چند منٹ بعد اسے پکا کر نوش فرمائیں۔ دانت درد رفو چکر ہوجائے گا۔(ج ، کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں