Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نسلوں کے راز اور بوسیدہ نایاب ڈائریاں نمبر ۵

ماہنامہ عبقری - جنوری 2019

جب فائل گم ہوگئی:امی کی ہارٹ والے ڈاکٹر کی فائل گم گئی ہر طرف ڈھونڈ لی نہیں ملی‘ ڈاکٹر کے کلینک پر بھی پتا کروایا وہ کہتے نہیں یہاں نہیں ہے وہ فائل تھی بھی بہت ضروری پھر میں نے اور امی جی نے یہی متلاشی وظیفہ پڑھنا شروع کیا تو کلینک سے کمپائوڈر کافون آیا کہ آپ کی فائل ایک میڈیکل ریپ لے گئے تھے غلطی سے تو وہ آج واپس دے گئے ہیں آپ لے جائیں۔میری بہن جس سکول میں پڑھاتی ہے اس سکول کی ہیڈمسٹریس نے گزشتہ دنوں اسے بتایا کہ ان کے گھر کی چابیاں اور لاکرز کی چابیاں ان کے چھوٹے بیٹے نے بازار میں کہیں گرا دی ہیں۔ان کے بہت اہم کاغذات لاکرز میں پڑے جو ان کو فوری چاہیے تھے‘ ہر طرف چابیاں تلاش کرلیں لیکن کہیں نہیں ملی بازار کی سڑکیں تک چھان لیں لیکن نہیں ملیں‘ میری بہن نے انہیں یَارَبِّ مُوسیٰ ’یَارَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِوالا وظیفہ بتایا اور کہا سارا دن سارے گھر والے کھلا پڑھیں۔انہوں نے یہی متلاشی وظیفہ پڑھنا شروع کیا اور اس کے پڑھنے کی برکت ایسی ہوئی کہ اگلے دن رکشے والا آیا جس میں بیٹھ کر ان کا بیٹا گھر آیا تھا‘ وہ رکشے والا کہنے لگا یہ چابیاں رکشہ میں سے ملی ہیں کہیں آپ کی تو نہیں؟ یقین کی اصل بات ہے۔ وہ رکشہ مسلسل تین دن چلتا رہا لیکن پھر بھی اس کے اندر وہ چابیاں محفوظ رہیں اور جب رکشہ والے نےدوران صفائی دیکھیں تو اسے سب سے پہلے اسی گھر کا خیال آیا۔یہ سب اللہ تعالیٰ کے نام کی برکت ہے۔پرندوں کو ہدیہ کرنے والاسورۂ اخلاص کا عمل: میری ایک ساتھی ٹیچر کے بیٹے کی ٹیچر کا بہت زبردست ایکسیڈنٹ ہو ا کہ گاڑی نہر میں جاگری ان کی حالت بہت نازک تھی ‘ڈاکٹرز بہت پریشان تھے زندہ رہنے کے بہت کم چانسزتھے۔ میں نے اور میری ساتھی کو لیگ نے سورۃ اخلاص والا عمل پڑھ کرمچھلیوں اور پرندوں کو ہدیہ کرکے ان کو دعا کرنے کو کہا۔ اللہ اتنا کریم کہ اس نے ہماری سن لی اور ان ٹیچرز کی جان بچ گئی۔ اب میں کسی بھی بہت مشکل میں ہوں تو یا کوئی بہت بڑی پریشانی ہو یا شیخ الوظائف سے ملاقات کے لیے ٹائم ہی کیوں نہ لینا ہو میں سورۃ اخلاص والا عمل پڑھ کر پرندوں کو ہدیہ کرتی ہوں اور اللہ کی رحمت ہو جاتی ہے۔ ایک بار ہمارے سکول میں ایک بچہ جھولے پر سے گرا اور اس کا سر پھٹ گیا ‘والدین نے جب اپنے بچے کا سنا تو وہ بہت غصے میں آگئے اور پریشانی کی وجہ سے رو رو کر ان کی حالت بری ہوگئی‘ ہم سب ٹیچرز نے اسی وقت سورۂ ٔاخلاص والا عمل پڑھ کر بچے اور ان کے والدین کو ہدیہ کرنا شروع کیا اور تھوڑی ہی دیر میں وہ بچہ بالکل ٹھیک ہوگیا اور والدین کا غصہ بھی دور ہوگیا۔یا نافع پڑھتے جائیے اللہ بہتری کرے گا:میرے بہنوئی نے گھر بنانے کے لیے زمین خریدنی تھی‘ میری بڑی بہن نے ان کو کہا کہ آپ سارے راستے یَانَافِعُ پڑھتے جائیے گا‘ اللہ تعالیٰ بہتری کرے گا‘ میرے بہنوئی سارے راستے یَانَافِعُ پڑھتے گئے ماشاء اللہ سے بہنوئی کو نہ صرف مناسب قیمت میں پوش ایریا میں پلاٹ ملا بلکہ اضافی جگہ بھی ملی جس میں میری بہنوئی کو تقریباً 30 لاکھ روپے کا منافع ہوا مطلب کہ یَانَافع یعنی واقعی نفع دینے والا ثابت ہوا۔ ہم جب بھی بازار جاتے ہیں کوئی کپڑا خریدنے یا کوئی بھی چیز خریدنے تو مسلسل یانافع ہی پڑھتے ہیں اس سے یہ فائدہ ہو تاکہ ایک تو چیز بہت مناسب قیمت میں مل جاتی ہے دوسرا کسی بھی قسم کی فضول خرچی سے بچ جاتے ہیں۔بہن کے شوہر کیسے نیک ہوئے؟ ضرور پڑھیے!میری بڑی بہن (غ) کے شوہر بینک میں ملازمت کرتے ہیں۔ عرصے پہلے ان کو ناجائز طریقے سے پیسہ کمانے کی عادت پڑ گئی کہ اور گھر میں بہت پیسہ آنا شروع ہوگیا ساتھ ہی ساتھ گھر میں بیماری میں بھی اضافہ ہونے لگا اور لڑائی جھگڑے بڑھنے لگے۔ باجی مشترکہ فیملی میں رہتی ہیں۔ باجی اس صورتحال سے اس قدر پریشان تھی کہ میرے بچوں کے رزق میں حرام شامل ہورہا ہے ۔ وہ شیخ الوظائف کے پاس ملاقات کے لیے آئی تو آپ نے ان کو کالے کپڑے والا عمل دیا اور انڈوں کا صدقہ دینے کا کہا۔ اس عمل کے کرنے سے اللہ نے اتنی رحمت کی پہلے تو بھائی کو عمرہ کرنے کی سعادت حاصل ہوئی پھر وہ ساری ساری رات روتے اور توبہ کرتے تھے اور اللہ کریم سے دعا کرتے کہ میری اس رزق سے جان چھڑوا دے اور اللہ نے رحمت کی بھائی نے اپنی ٹرانسفر دوسری برانچ میں کرالی جہاں ایسے رزق کی امید نہ تھی اور پھر اللہ تعالی کی رحمت سے ان کے آپس کے تعلقات میں بھی بہت بہتری ہوئی ۔ اب باجی کے شوہر پانچ وقت کے نمازی ہیں رات کو ایک بجے تہجد کے لیے اٹھ جاتے ہیں اور صبح تک جاگ کر عبادت کرتے ہیں۔ میری ساتھی کولیگ(ث) کی والدہ کو اچانک ڈاکٹر نے کہا کہ آپ کو شوگر ہوگئی ہے ۔ سب نے پورے یقین کے ساتھ 2 انمول خزانے پڑھنے شروع کیے۔ سچے دل سے دعا کی اور جب رپورٹس کروائیں تو شوگر نام کی کوئی چیز نہیں تھی چھ مہینے والا ٹیسٹ بھی کرایا لیکن اس میں بھی شوگر بالکل ٹھیک تھی۔
عبقری دواخانہ کےکراماتی تیل کے فائدہ:میری ساتھی (ح)کی خالہ کو ٹانگ میں اتنی تکلیف رہتی تھی کہ لنگڑا کر چلنا شروع کردیا تھا۔ ان کا نام ساری فیملی میں لنگڑی مشہور ہوگیا تھا (ح)نے اپنی خالہ سے کہا کہ میں آپ کو ایک تیل بھیجتی ہوں آپ روزانہ اس کی مالش شروع کریں ان شاء اللہ اللہ تعالیٰ ضرور فرق ڈالے گا۔ (ح) کی خالہ نے کراماتی تیل کی مالش شروع کی ایک ہفتے بعد ہی انہوں نے بالکل صحیح چلنا شروع کردیا وہ خود اتنی حیران رہ گئی کہ ان کی تکلیف بالکل ختم ہوگئی اور وہ بالکل صحیح چلنا شروع ہوگئی اب (ح) کی خالہ ہدیتاً لوگوں کو کراماتی تیل دیتی ہیں اور اللہ تعالیٰ سب پر اپنا کرم کردیتا ہے۔(ح) کی بڑی بہن (ہ)بہت زیادہ ماڈرن تھیں‘ دین سے تعلق نمازوں تک تھا‘ وہ بھی باقاعدگی نہیں تھی‘ ان کے شوہر تو بس جمعے کی نماز پڑھتے تھے اور جب سے (ہ)باجی عبقری سے جڑی اور اعمال کرنے شروع کیےحٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ اذان والا عمل، سورئہ قریش، سورئہ توبہ کی آخری آیات) جب سے پڑھنی شروع کی ہے ان کی زندگی ہی بدل گئی‘ حجاب کرنا شروع کردیا ہے‘ نمازوں کی پابندی شوہر نے سنت طریقے پر ڈاڑھی رکھ لی ہے اور نماز بھی اب باقاعدگی سے پڑھتے ہیں گھر میں بھی بہت بہتری ہوئی ہے۔
میرے سکول کی ایک اور ٹیچر کے والد صاحب کے گزشتہ پچھلے بارہ سال سے ڈائیلائسز ہورہے ہیں اور ان کی حالت بہت خراب رہتی ہے۔ اس ٹیچر کا نام (ن)ہے اور یہ قرآن کی حافظہ بھی ہے۔ والد صاحب کی بیماری کی وجہ سے ان کے روزگار کا سلسلہ بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ روزانہ پہلے سکول آتی ہے پیدل اور پھر شام کو مختلف گھروں میں جاکر قرآن کی تعلیم دیتی ہے۔ میں نے(ن) کوحٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ پڑھنے کو کہا اس کے والد صاحب کے ہفتے میں چار بار ڈائیلائسز ہورہے تھےحٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَپڑھنے کی برکت ایسی ہوئی کہ یہ ڈائیلائسز کم ہوکر ہفتے میں تین بار ہونا شروع ہوگئی اسی طرح (ن) کے رزق میں بھی اضافہ ہوا۔ (ن) کی ایک بہن کی شادی ہوئی تھی اس کا شوہر کچھ بھی نہیں کرتا تھا اور روز بہن کو مارکر گھر سے نکال دیتا تھا گھریلو جھگڑے عروج پر تھے۔(ن) نے بہن کی نیت کرکےحٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَپڑھنا شروع کیا اور اللہ کا ایسا کرم ہوا کہ بہنوئی نے کام بھی کرنا شروع کردیا اور گھریلو جھگڑے بھی بالکل ختم ہوگئے۔ (ن) اتنی شکرگزار ہے شیخ الوظائف کو بہت دعائیں دیتی ہے۔
میری چھوٹی بہن (ع) جب ایم بی اے کررہی تھی تو ایک اسائنمنٹ جمع نہیں ہورہی تھی۔ بار بار ٹھیک کراتی لیکن فرق نہیں پڑتا تھا‘وہ ہر بار ریجیکٹ کردیتے تھے۔ پھر(ع) نے بسم اللہ والا تعویذ بناکر اس نیت سے کھایا تو اگلے ہی روز اسائنمنٹ منظور ہوگئی۔ میری بڑی بہن (ط) کا نکاح آج سے سات سال پہلے اپنی سے بڑی عمر کے آدمی سے ہوا‘ جن سے ہوا تھا ان کی پہلی بیوی انتقال کرچکی تھی اور دو بچے بھی تھے‘ وہ گزشتہ کئی سالوں سے امریکہ میں مقیم تھے‘ نکاح کے فوراً بعد ہی وہ واپس امریکہ چلے گئے اور کہا کہ کاغذات بنوانے شروع کردیئے ہیں۔ آہستہ آہستہ میری بہن (ط) کے شوہر نے ان سے بات کرنا کم کردی جب بھی کال کرتی میری بہن ہی کرتی وہ بہت کم رابطہ رکھتے تھے اور جب بھی بہن نے کاغذات کا پوچھنا وہ ٹال دیتے تھے۔ پاکستان میں بھی سسرال والےمیری بہن کو نہیں پوچھتے تھے بس نام کا رشتہ تھا۔ کوئی خرچہ وغیرہ بھی نہیں دیتے‘ میری والدہ کی پریشانی دن بدن بڑھتی جارہی تھی میری والدہ اور اکلوتے بھائی نے بھی بہنوئی سے بات کی کہ آپ کب (ط) کو امریکہ بلا رہے ہیں لیکن کوئی تسلی بخش جواب آتا تھا نہ ہی خود واپس آتے تھے۔پھر پانچ سالوں کے بعد جب وہ پاکستان آئے تو سب خاندان والوں نے ان پر رخصتی کے لیے دبائو بڑھانا شروع کیا تب بھی وہ اس طرف نہیں آتے تھے۔ اور (ط) سے کہتے تھے کہ میں تمہارے قابل نہیں ہوں تم میرے ساتھ کبھی خوش نہیں رہ پائو گی تم مجھ سے طلاق لے لو لیکن (ط) کا کہناتھا پانچ سال کا رشتہ ہے‘ وہ اس بات کے لیے ذہنی طور پر بالکل تیار نہیں ۔ پریشانی کی وجہ سے (ط) کی ذہنی حالت بھی خراب ہوتی رہی تو وہ شدید ڈپریشن میں جارہی تھی اسے لگتا تھا جیسے وہ بند گلی میں داخل ہوگئی اور نکلنے کا کوئی راستہ نہ ہو ہم سب گھر والے بھی بہت پریشان تھے کہ اب یہ کیوں واپس نہیں بلا رہے اب تو رخصتی ہو جانی چاہیے۔ پھر 25 اگست کو اچانک یہ خبر آئی کہ (ط) کے شوہر شکیل احمد نے اپنے دونوں بچوں سمیت خود کو گولی مار لی ہے۔وہ وقت ہم سب گھر والوں کے لیے قیامت سے کم نہ تھا۔ (ط) کا چہرہ دیکھ کر سمجھ نہیں آتی تھی کہ اللہ تعالیٰ کی اس میں کیا بہتری ہوسکتی لیکن اس وقت تک ہم عبقری سے بھی جڑ چکے تھے اور مسلسل شیخ الوظائف کے بتائے ہوئے اعمال کررہے تھے شایدیہی ایک سکون کی جگہ تھی جس نے ہمیں رب کی رضا پر راضی کردیا۔ لیکن یہ معمہ آج تک حل نہ ہوسکا کہ شکیل بھائی نے خودکشی کیوں کی اور ساتھ میں اپنے دو معصوم بچوں کو بھی مار ڈالا۔ اس کے بعد (ط) کا میری والدہ اور ہم سب گھر والوں نے بھرپور ساتھ دیا لیکن غم ایسا تھا جو کچھ عرصے بعد(ط) کا کلیجہ کاٹنے لگتا تھا اور وہ ڈیپریشن میں چلی جاتی کہ آخر میرا کیا قصور ؟ میرے ساتھ ایسا کیوں ہوا؟ پریشان ہم بھی تھے کہ اتنی اچھی اور ساری زندگی قربانی دینے والی بہن کے ساتھ یہ کیا ہوا۔ (ط) مسلسل روتی رہتی تھی اندر ہی اندر گھٹتی رہتی تھی کئی بار خودکشی کی کوشش کی طرف بھی سوچا لیکن اللہ کا شکر کے اس نے حرام موت سے بچائے رکھا۔
یہ کوئی اللہ کی خاص رحمت تھی کہ اس غم کے سالوں میںعبقری کا ساتھ نصیب ہوااور میری کوشش ہوتی تھی کہ(ط) کی شیخ الوظائف سے ملاقات ہوجائے اور آپ کے بتائے ہوئے اعمال کرتی رہے۔ پھر وہ گھڑی بھی آئی جب (ط) کی شیخ الوظائف سے ملاقات ہوگئی۔ اس ملاقات نے (ط) کی زندگی کو ایک اور رخ دے دیا وہ ہر مہینے شیخ الوظائف سے ملاقات کے لیے ٹائم لینا شروع ہوگئی اور پچھلے مہینے کی ملاقات میں اس نے ایک سوال کیا کہ حضرت! میںبھی شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن میرے لیے 60سال کی عمر سے اوپر کے رشتے آتے ہیں کیا میرے لیے ایسے ہی رشتے آئیں گے ؟کیا مجھے ادھر ہی شادی کرلینی چاہیے؟ پتا نہیں وہ کون سا قبولیت کا لمحہ تھا کہ شیخ الوظائف نے (ط) کو دعا دی کہ کیوں پریشان ہوتی ہو‘ دیکھنا تمہاری عمر کے ہی رشتے آئیں گے اور وہ تم کو بہت عزت سے لے کر بھی جائیں گے کہ تم اپنے سارے غم بھول جائو گی اور لگتا ہے کہ آپ کی کہی ہوئی ایک ایک بات بلکہ ساری باتیں پوری ہورہی ہیں۔پچھلے دنوں (ط) کے لیے ایک رشتہ آیا اور اس اتوار کو دوسری ہی میٹنگ میں اس کی بات بھی پکی ہوگئی ہے۔ بظاہر ان لوگوں نے (ط) کا رشتہ بہت عزت سے مانگا ہے اور لڑکا بھی (ط) سے صرف ڈیڑھ سال بڑا ہے جی یہ ضرور ہے کہ دوسری شادی ہے ان کی پہلی بیوی تین سال پہلے انتقال کرچکی ہے لیکن ان کے گھر والے اس بات پر (ط) کے انتہائی شکر گزار ہیں کہ (ط)نے بن ماں کے بچوں کے سر پر ہاتھ رکھنے کا سوچا ہے وہ کہتے ہیں اس بات کا دین ہم کبھی نہیں دے سکتے۔ رمضان سے پہلے (ط) کی شادی ہے۔ مجھے پتا ہے کہ یہ میری بوڑھی ماں کی پریشانی میں مانگی ہوئی دعائیں اور شیخ الوظائف کی دعائوں کا ہی نتیجہ ہے ۔ دعا کریں کہ میری والدہ کا دل (ط) کے لیے ہمیشہ ٹھنڈا رہے اور (ط) کو بھی اللہ اتنی آسانیاں دے اور آسانیاں تقسیم کرنے والا بنائے۔ (ط) پر اللہ تعالیٰ نے جو کرم اور رحمت کی اس کے لیے میری والدہ اور ہم سب آپ کے لیے تسبیح خانے اور آپ کی نسلوں کے لیے ہمیشہ کے لیے مقروض ہیں اور دل سے آپ کے لیے اور سارے نظام کے لیے دعائیں نکلتی ہیں اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔ (آمین)۔ جو ٹوٹکہ بتا رہی ہوں وہ میری دوست (ن) کے بھائی نے اپنی بہن کو بتایا اور بہت زیادہ کارآمد ہے۔ اس لیے اپنی ڈائری میں لکھ رہی ہوں۔اس ٹوٹکہ کو میں نے خود پر بھی آزمایا ہے کہ اگر کسی کا ایکسیڈنٹ ہو جائے اور چوٹ اندرونی ہو‘ سوجن بھی ہوتو اس کے لیے پنساری کی دکان سے ’’لال پھٹکڑی‘‘ (سفید نہیں لینی) لے کر اسے توے کے اوپر کھل کرکے پیس لیں۔اس کے بعد بہت تھوڑی سی مقدار کو کیپسول میں بھرایک کیپسول صبح اور ایک شام کو اگر نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کی جائے تو مریض صحت یاب ہو جاتا ہے اور سوجن بھی ختم ہو جاتی ہے۔صرف دو سے تین دن استعمال کرنے سے کافی فرق محسوس ہوتا ہے۔
دانتوں کے لیے: یہ میری والدہ کا ٹوٹکہ ہے بہت عرصہ پہلے ان کو بھی کسی نے بتایا تھا یہ ٹوٹکہ انتہائی مفید ہے اور دانتوں کی ہر طرح کی تکلیف کیلئے لاجواب ہے بلکہ اسے پیسٹ کی جگہ پر روزانہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ میرے ماموںنے یہ استعمال کیا تو وہ کہتے دانتوں کی سکیننگ کی بھی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔ نسخہ یہ کہ دواخانے سے ’’لوٹا سجی‘‘ اور پھٹکڑی کو ہم وزن لے لیں۔ پھٹکڑی کو توے پر کھل کرلینا ہے۔ پھر دونوں چیزوں کو ہاون دستے یا گرائنڈر میں پیس لینا ہے اور پائوڈر بنا لینا ہے اس پائوڈر کو پیسٹ کی جگہ استعمال کریں دانتوں کی ہر تکلیف کے لیے بہت مؤثر ہے۔
اس طرح ایک اور ٹوٹکہ میری والدہ بچپن سے ہمیں بہت زیادہ استعمال کراتی تھی۔ ٹوٹکہ یہ ہے کہ ’’سہاگہ‘‘ لے کر اسے توے کے اوپر پکا کرکھل کرلینا ہے پھر اسے چھان کر رکھ لیں اس سہاگے کو ایک چمچ شہد میں بالکل ککھ کے برابر ڈال کر نومولود بچوں کو دیں صرف ہفتے میں دو سے تین بار اس سے میری والدہ کے بقول بچہ بہت پھولتا ہے اور اس کی چھاتی بھی بالکل ٹھیک رہتی ہے۔ میں تو بچپن میں اپنے منہ کے چھالوں کے لیے استعمال کرتی تھی تو دو منٹ میں چھالے بالکل غائب ہو جاتے تھے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 220 reviews.