محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس خواتین کے پوشیدہ امراض کا لاجواب آزمودہ حل ہے جو میں قارئین عبقری کیلئے خاص طورپر شائع کروا رہی ہوں۔
ھوالشافی: کاٹھی سپاری ایک پاؤ‘ تیلی سپاری ایک پاؤ‘ سنگھاڑے ایک پاؤ‘ آس کند چھٹانک‘ نشاستہ ایک کلو‘ شکر ایک کلو‘ گھی دیسی تین پاؤ۔ ترکیب : سپاریاں اور سنگھاڑے کو باہم پیس لیں۔ نشاستہ کو گھی میں بھون کر رکھ لیں۔ پھرشکر میں پانی ملا کر شیرہ بنالیں۔ نشاستہ اور پسی ہوئی تمام اشیاء ملالیں۔ اچھی طرح چمچ چلا کریکجان کرلیں اور اتار لیں۔ طریقہ استعمال: صبح نہار منہ سردیوںمیں دودھ کے ساتھ‘ گرمیوں میں شربت انجبار کے ساتھ استعمال کریں۔ تین ماہ تک لگاتار کھائیں۔ ناغہ بالکل نہ کریں۔ ایک کپ بھرا ہوا کھائیں‘ خشک دوا ہے دودھ خوب پئیں۔ لیکوریا کا نام و نشان ختم ہوجائے گا۔ بے اولاد کو اولاد نصیب ہوگی۔ انشاء اللہ۔ جاتے جاتے قارئین ایک بہترین آزمودہ اور لاجواب ٹوٹکہ بھی لیتےجائیں۔ اگر کسی کو بھڑ کاٹ لےتو فوراً مٹی کاتیل ڈنگ والی جگہ پر لگا دیں درد ختم ہوجائے گا اور سوجن بھی نہیں ہوگی۔ (محمدفاران ارشد بھٹی ‘ مظفرگڑھ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں