محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے آپ کا رسالہ پچھلے چار ماہ پہلے پڑھا اور اسے خرید کر گھر لےآیا رسالہ پڑھا تو دل کو بہت سکون ملا‘ خاص طور پر جنات کا پیدائشی دوست میرا پسندیدہ سلسلہ ہے‘ اللہ آپ کو اس وسیلے سے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے‘ کیونکہ آپ پریشان اور غموں میں گرے ہوئے لوگوں کی مدد کررہے ہیں‘ میں آج سے اس رسالے کا مستقل قاری ہوں۔ عبقری کے ٹوٹکہ سیکشن کیلئے ایک عدد اپناآزمودہ ٹوٹکہ لکھ رہا ہوں۔ جو لوگ چاہتے ہیں کہ ان کے سر کے بالوں میں جوئیں نہ ہوں اگرہوں بھی گئیں ہیں تو آپ تختی کی مٹی(جسے گاچی بھی کہتے ہیں) لے کردن میں سر میں تین مرتبہ لگائیں‘ انشاءاللہ جوئیں اندھی ہوکر نکل جائیں گی اور سر پر کنگھی کریں۔ میر ا آزمودہ ہے‘ مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں۔ (محمد مہدی غوری‘ بھکر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں