محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم تمام خاندان والے عبقری رسالہ بہت شوق و ذوق سے پڑھتے ہیں۔ نامعلوم کیا وجہ تھی میں جب سے اپنے سسرال آئی میرے گھر میں شروع دن سے سکون نام کی چیز نہ تھی‘ ہر کوئی چڑچڑے پن کا شکار‘ روزانہ کسی نہ کسی کی لڑائی ہوتی اور بہت شدید ہوتی‘ میری بھی روزانہ طبیعت خراب رہتی‘ جسم میں ہروقت ہلکا ہلکا درد رہتا‘ میرے شوہر کئی کئی دن تک بالکل نارمل رہتے اور کبھی کبھی اچانک سے شدید غصے میں آجاتے‘ تمام خاندان کے سامنے مجھے بےعزت کردیتے‘ گالیاں دینا عام سی بات تھی۔ مگر اب الحمدللہ! میرے گھر میں بھی سکون آگیا ہے‘ مجھے ایک مولانا صاحب نے ایک وظیفہ بتایا کہ روزانہ یَاجَامِعُ 1061 مرتبہ اول و آخر گیارہ مرتبہ درودشریف کے ساتھ پڑھو۔ الحمدللہ! وظیفہ جاری ہے اور برکتیں رحمتیں اور عافیتیں بھی جاری و ساری ہیں۔ (ا۔م۔م‘ چکوال)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں