Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اڑتی جادوئی ہانڈی کے وار سے کیسے بچا؟

ماہنامہ عبقری - اپریل 2017ء

قارئین!عبقری میں چھپے یا کسی بھی عمل‘ وظیفے کے کرنے سے آپ کو جادو جنات سے چھٹکارا ملا ہو یا آپ پر کیا گیا جادو ٹونہ ہوا ہو تو وہ مکمل عمل اور اس کی مکمل روداد تفصیل کے ساتھ دفتر ماہنامہ عبقری میں بھیجئے۔آپ کا یہ عمل لاکھوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا اور آپ کیلئے صدقہ جاریہ ہوگا۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ بہت معیاری ہے‘ اللہ پاک سے اور دین اسلام سے مخلوق کا تعلق مضبوط بنارہا ہے‘ محترم علامہ لاہوتی پراسراری صاحب سے لاکھوں قارئین کی طرح میری بھی ملنے کی خواہش ہے؟ نہ جانے کب پوری ہوگی؟ انشاء اللہ آپ کی دعاؤں سے یہ بھی پوری ہوگی۔ درج ذیل تحریر کے ذریعے پہلی بار آپ کی عبقری محفل میں شریک ہورہا ہوں امید ہے میری تحریر سے قارئین عبقری کو بھرپور فائدہ ہوگا۔ قارئین عبقری! مجھ پر کسی نےانتہائی سخت کالاجادو کیا تھا‘ جسے عرف عام میں ہانڈی بھیجنا بھی کہتے ہیں‘ مگر مجھے اس وقت ان چیزوں کا علم نہیں تھا کہ یہ ہانڈی کیا ہوتی ہے؟ اور میرے اوپر کیوں آئی مگر الحمدللہ مجھے اللہ نے اپنے کلام پاک کی برکت سے اس جادوئی ہانڈی سے محفوظ رکھا۔ قارئین! کلمہ طیبہ اللہ عزوجل کی وحدانیت‘ عظمت کا اقرار اور ہمارے پیارے نبی حبیب خدا رحمۃ اللعالمین ﷺ کا آخری نبی یعنی خاتم النبین پر ایمان آسان الفاظ میں یہ بات یوں کہی جاسکتی ہے کہ اللہ پاک کے احکامات کو اُس کے نبی محترم ﷺ کے طریقوں کے مطابق پورا کرنے کا نام دین ہے‘ یہی اصل کامیابی ہے‘ آخرت و دنیا کی جو کام اللہ پاک کے بابرکت نام اور آپ ﷺ پر درود پاک پڑھ کر شروع کیا جائے وہ نہ صرف بابرکت ہوتا ہے بلکہ پایہ تکمیل تک بخیروعافیت انجام پاتا ہے۔ محترم قارئین! یہ واقعہ کئی سال پہلے کا ہے ایک مرتبہ رات کو میں اکیلا سورہا تھا کہ اچانک تیز گرمی اور تپش سے میری آنکھ کھل گئی‘ میری عادت ہے کہ رات کو کلمہ طیبہ‘ دوسرا‘ تیسرا‘ چوتھا کلمہ درود شریف‘ مسنون دعائیں پڑھ کرسوتا ہوں‘ ایک رات میں نے کُھلی آنکھوں سے دیکھا کہ ایک ہانڈی ہے جس سے اُبلنے کی آواز آرہی ہیں اور ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے اس کے اندر کوئی چیزیں کھول رہی ہوں‘ جیسے بہت تیز گرم پانی کھولتا ہے‘ کھولتے پانی کی آواز سن کر میری آنکھ کھل گئی‘ یقیناً اللہ پاک کو میری حفاظت منظور تھی میں نے کلمہ طیبہ‘ آیۃ الکرسی پڑھی تو وہ اوپر اٹھ کر اونچی ہوگئی اورنظروں سے غائب ہوگئی دوبارہ میری آنکھ لگ گئی‘ پھر تپش اور گرمی سے
آنکھ کھلی تو دیکھا کہ وہ ہانڈی مجھ سے تقریباً ڈیڑھ میٹر بلند ہے میں نے پھر کلمہ طیبہ اور آیۃ الکرسی‘ درود پاک کا مسلسل ورد کیا تو وہ دوبارہ اوپر جاکر نظروں سےاوجھل ہوگئی‘ میں دوبارہ نیند کی وادی میں چلا گیا‘ ایک مرتبہ پھر تیسری بار میری آنکھیں کھلی تو کھلی کی کھلی رہ گئیں وہی ہانڈی میرے لیٹے ہوئے جسم سے تقریباً دو فٹ اوپر تھی کہ میں اس کے نیچے جلنے والی موٹی لکڑیوں کی سفید راکھ دیکھ رہا تھا میں نے لیٹے لیٹے لرزتے ہونٹوں کے ساتھ کلمہ طیبہ، آیۃ الکرسی اور مسنون دعائیں کے علاوہ تلاوت قرآن پاک بھی شروع کردی جونہی وہ ہانڈی اوپر جاکر غائب ہوئی تو میں چارپائی سے اٹھ چکا تھا‘رات ڈیڑھ دو بجے کا وقت تھا‘ وضو کیا رب کے حضور سر جھکا دیا اور شکر ادا کیا کہ نہ جانے یہ کیسی مصیبت تھی جو مجھ پرآرہی تھی اللہ پاک نے نجات عطا فرمائی۔ صبح اٹھ کر مختلف علماء کرام‘ عاملین کے پاس گیا‘ سب نے یہی بتایا کہ کسی نے انتہائی سخت کالے جادو والے عامل سے آپ پر قاتلانہ حملہ کروایا اور اس حملہ سے 97 فیصد افراد زندہ نہیں رہتے‘ اللہ پاک کی مہربانی کلام پاک‘ کلمہ طیبہ کی برکت تھی کہ آپ محفوظ‘ صحیح سلامت رہے۔ سچ ہےجو اللہ پاک کی پناہ میں آجاتا ہے اس کا مخلوق کچھ نہیں بگاڑ سکتی کہ بچانے والا خود اللہ پاک طاقتور زبردست ہے۔(غ۔ش)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 685 reviews.