محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کو اور عبقری کی پوری ٹیم کو اللہ تعالیٰ اجرعظیم عطا فرمائے۔ میں ماہنامہ عبقری کی گزشتہ پانچ سال سے قاری ہوں۔ اس کےپڑھنےسے مجھے بہت فائدہ ہوا‘ میرے علم میں اضافہ ہوتا ہے اور میں نے بہت لوگوں کو بتایا ہے جس کو بھی بتایا الحمدللہ اس میں موجود وظائف پڑھنے سے انہیں خوب فائدہ ہوا ہے۔ الحمدللہ ! جس گھر میں بھی عبقری دیکھا وہاں خوشیوں کا خزانہ دیکھا‘ میاں بیوی میں مثالی محبت دیکھی‘ بچوں میں بڑوں کا ادب اور بڑوں میں بچوں کے ساتھ پیار دیکھا۔ہاتھوںمیں تسبیح اور زبان پر ذکر جاری دیکھا‘ نماز کا اہتمام خوب دیکھا۔ واقعی عبقری گھر وں کیلئے خوشیوں کا خزانہ ہے۔ (ج۔ر)
عبقری جو پڑھا فائدہ ہی ملا: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری گزشتہ دو سال سے پڑھ رہی ہوں‘ میں نے اس سے آج تک جو بھی وظیفہ کیا الحمدللہ مجھے خوب فائدہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ میں نے جس کسی کو بھی یہ ماہنامہ عبقری دیا ہے وہ اس کا مستقل قاری بن گیا ہے اور اس رسالہ کی بدولت اسے بہت ہی زیادہ طبی و روحانی فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ (شبانہ اقبال)۔قرض سے نجات: محترم حضرت حکیم صاحب ! گزشتہ دو سال سے عبقری پڑھ رہا ہوں اورہرماہ شدت سے عبقری کا انتظار رہتا ہے۔ الحمدللہ جس دن سے عبقری پڑھنا شروع کیا ہے لوگوں سے قرض لینا چھوڑ دیا ہے۔ اب جبکہ خالق حقیقی سے مانگتا ہوں اور وظائف کرتا ہوں میرا قرض اترنا شروع ہوگیا۔ غیب سے نظام چلنا شروع ہوگیا ہے۔ بے شک میرے وسائل نہیں ہیں مگر میرا پروردگار کسی وسائل اور اسباب کا محتاج نہیں ہے۔ جو اسباب اور وسائل بنانےپرآتا ہےتو وہ کسی کا محتاج نہیں جب اس کی عطا ہوتی ہےوہ نہ نیک دیکھتا ہےاور نہ وہ گنہگار دیکھتا ہےوہ کالا دیکھتا ہے اور نہ وہ سیاہ دیکھتا ہے‘ وہ نہ عمل دیکھتا ہے نہ وہ کوڑے کےڈھیر دیکھتا ہے‘ وہ ایسا کریم ہےکہ اس کی موج رحمت بنجر اور سنگلاخ زمینوںکو بھی سیراب کردیتی ہے۔ الحمدللہ! ۔عبقری میں آئے طبی وروحانی ٹوٹکوں نے زندگی آسان کردی ہے۔( محمدصابر‘ ہری پور)
عبقری سے زندگی میںسکون: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں آپ کی بہت شکرگزار ہوں‘ آپ کی وجہ سے میرے بہت سے کام حل ہوئے ہیں‘ محترم حکیم صاحب میں آپ کا رسالہ جس کی وجہ سے مجھے سکون ملتا ہے۔عبقری میںجو بھی وظائف آتے ہیں میں کرتی ہوں اور میرے مسائل حل ہوتے ہیں۔ (ک۔ش)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں