Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گھریلو مسائل کا انسائیکلوپیڈیا

ماہنامہ عبقری - اپریل 2017ء

یہ ایسی تکلیف ہے جس کا ڈاکٹری علاج آج تک دریافت نہیں ہوسکا۔ اگر کسی کی ناف ٹل جائے تو ناف کی جگہ پر شہادت کی انگلی رکھ کر لاتعداد مرتبہ پڑھیں لِلّٰہِ الْمَلِکِ الْحَقِّدم کردیں اللہ کے اس نام کی برکت سے ناف اپنی جگہ پر آجائے گی اگر محسوس ہو کہ ناف اپنی جگہ پر نہیں آئی ہے تو دو تین مرتبہ دم کریں۔ بہت ہی آزمودہ ہے۔ یہ میں سینکڑوں لوگوں پر آزما چکا ہوں
جنات‘ تعویذات اور کالے علم کا توڑ
1۔سورۂ بقرہ روزانہ ایک مرتبہ پانی پر دم کرکے پورے گھر میں چھڑکاؤ کریں اور خود پی لیں۔ یہ عمل متواتر اکتالیس دن تک کریں۔ 2۔نماز فجر کے بعد روزانہ سات مرتبہ سورۂ فاتحہ‘ سورۂ فلق تین مرتبہ اور سورۃ الناس تین مرتبہ پڑھیں اور پانی پر دم کریں اور وہ پانی پی لیں۔ یہ عمل بھی اکتالیس دن تک کریں۔بارہا کا آزمودہ عمل ہے۔ل
پنیر ڈوڈا سے شوگر کا حیرت انگیز علاج
میں خود شوگر کا مریض ہوں‘ میری شوگر لیول 260 سے لیکر 366 تک گیا میں انگریزی گولیاں کھاتا رہا مگر افاقہ نہیں ہوا میرے ہمسائے نے مجھے بتایا کہ آپ پنیر ڈوڈہ جو ہاف وائٹ رنگ اور بیر کی طرح گول ہوتا ہے رات پانی میں دس دانے بھگودیں صبح نہار منہ پی لیں میں نےا سی طرح استعمال کیا تو میری شوگر کنٹرول ہوگئی‘ یہ نسخہ میں قارئین کی خدمت میں پیش کررہا ہوں اپنی پرخلوص دعاؤں میں مجھے بھی یاد رکھیں۔ھوالشافی:پنیرڈوڈا پنساری کی دکان سے مل جاتا ہے اور 30یا 40 روپے پاؤ ہے۔ رات کو بھگودیں صبح نہار منہ پانی پی لیں دوسرے دن پھر تازہ پانی بنائیں۔یہ ٹوٹکہ میراآزمودہ ہے اور میں نے جس جس کو بھی بتایا اس نے اس کے بہترین نتائج بتائے ہیں۔
گھر بیٹھے کتب اور ادویات منگوانے کیلئے صرف یہی نمبر
0332-7552382

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 657 reviews.