Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آدھا چمچ کا ٹوٹکہ !اورکیا کمال کے فوائد

ماہنامہ عبقری - اپریل 2017ء

چند ادویات ایسی ہیں جن کا اثر فوری ہوتا ہے اور اکثر ادویات ایسی ہیں کہ ان کا اثر دیر سے ہوتا ہے۔ مریضوں کو تین ماہ سے نو ماہ تک کورس مکمل کرنا پڑتا ہے مگر یہ حقیقت ہے کہ ’’ دیسی ادویات‘‘ سے بفضلہ تعالیٰ بیماری جڑ سے اکھڑ جاتی ہے اور مریض کو شفا ملتی ہے۔

یہ ایک خاندانی نسخہ ہے اور اس کے فائدے بہت زیادہ ہیں اکثر قدیم حکماء ایسے خاندانی قیمتی نسخہ جات صرف اپنی نسل تک محدود رکھتے تھے‘ کسی اور کو نہیں بتاتے تھے جس کی وجہ سے اکثر قیمتی نسخہ جات حکیموں کے مرنے کے ساتھ ہی قبروں میں دفن ہوگئے۔ حکمت کا تعلق قرآن و حدیث سے ہے‘ حکمت میں چند ادویات ایسی ہیں جن کا اثر فوری ہوتا ہے اور اکثر ادویات ایسی ہیں کہ ان کا اثر دیر سے ہوتا ہے۔ مریضوں کو تین ماہ سے نو ماہ تک کورس مکمل کرنا پڑتا ہے مگر یہ حقیقت ہے کہ ’’ دیسی ادویات‘‘ سے بفضلہ تعالیٰ بیماری جڑ سے اکھڑ جاتی ہے اور مریض کو شفا ملتی ہے۔ المختصر ہم اپنے مضمون کے عنوان کی طرف آتے ہیں۔ نسخہ ملاحظہ فرمائیں۔
1)ہرڑ جسے ہریڑ بھی کہتے ہیں۔ 2)چینی
دونوں ہم وزن لے کر سفوف تیار کرلیں‘ ہرڑ کی اندر والی گٹھلی استعمال نہیں کرنی۔ سفوف ایسا تیار کریں جیسے (پائوڈر) ہوتا ہے۔ چھوٹے بچے 5 سال کی عمر سے لے کر 14 سال تک چوتھائی چمچ صبح و شام دودھ کے ساتھ کھائیں۔ 14 سال کی عمر سے لے کر 40 سال تک آدھا چمچ صبح و شام دودھ کے ساتھ کھائیں۔ 40 سال سے لے کر آخر تک ایک چمچ صبح و شام نیم گرم دودھ کے ساتھ کھائیں۔ نوٹ! 5 سال سے نچلی عمر کے بچے یہ سفوف ہرگز استعمال نہ کریں۔
سفوف کے فائدے: ٭نزلہ‘ زکام‘ رعشہ کو ختم کرتا ہے‘ کھانسی اور بلغم کو ختم کرتا ہے۔ ٭ دماغی کمزوری کو دور کرتا ہے‘ حافظہ قوی کرتا ہے۔ ٭دانتوں کو مضبوط کرتا ہے مسوڑھوں سے خون آنا بند کرتا ہے۔ ٭ بطور منجن چینی کے بغیر سفوف استعمال کریں تو دانتوں کو صاف کرتا ہے۔ ٭گھنٹیا‘ نقرس کے مریضوں کو فائدہ دیتا ہے۔ یعنی ہر قسم کی اعصابی دردوں‘ وجود کے کسی بھی حصہ میں درد ہوتو فائدہ دیتا ہے۔ ٭ نظر کو تیز کرتا ہے مسلسل استعمال کرنے سے عینک اتر جاتی ہے۔ ٭سردرد کو ختم کرتا ہے۔ ٭قبض کو دور کرتا ہے اور اگر جلاب لینا ہوتو چینی کے بغیر دو سے تین چمچ ہرڑ کا سفوف نیم گرم دودھ یا تازہ پانی سے استعمال کریں۔ اگر دست روکنے ہوں تو ایک چمچ یا آدھا چمچ سفوف استعمال کریں۔ ٭ مردانہ قوت میں اضافہ کرتا ہے۔ ٭ منہ کے اندر چھالوں کو ختم کرتا ہے‘ منہ کے باہر کیل مہاسے چھائیوں دانوں کو ختم کرتا ہے۔ ٭چہرے کی رنگت کو نکھارتا ہے۔ ٭لیکوریا‘ جریان و احتلام‘ بواسیر کیلئے مفید ہے۔ بواسیر کے مریض چینی کے بغیر ہرڑ کا سفوف کا جوشاندہ تیار کرکے رات کو سوتے وقت پاخانہ کی جگہ کو جوشاندہ کے پانی سے استنجا کرکے سوئیں۔ دو ہفتے مسلسل اسی طرح کریں اور یہ سفوف ساتھ ساتھ آدھا یا ایک چمچ عمر کے لحاظ سے کھائیں بے حد مفید ہے۔ ٭ گرمیوں میں جسم پر پھوڑے‘ پھنسیاں نکل آتی ہیں اور اکثر لوگوں کو جسم پر چھوٹے چھوٹے دانے نکلتے ہیں جن کے اندر پیپ ہوتی ہے جسے سرائیکی زبان میں (پت) کہتے ہیں۔ مسلسل یہ سفوف استعمال کریں گرمیوں میں پت پھوڑے نہیں نکلیں گے۔ ٭مصفی خون ہے‘ خون صاف کرتا ہے۔ ٭ پیٹ کے درد کیلئے مفید ہے‘ ہچکی کو بند کرتا ہے۔ ٭ مثانہ کی کمزوری کو دور کرتا ہے‘ بار بارپیشاب آنے کو روکتا ہے‘ ہاتھ پائوں اور گھٹنے کی ورم کیلئے مفید ہے۔ ٭ ہاتھ پائوں جسم کے کسی حصے میں زخم ہوجائے تو سفوف کو جلاکر مکھن ملاکر ( مرہم) تیار کرلیں رات کو سوتے وقت متاثرہ جگہ پر لگائیں اور صبح نماز کے بعد لگائیں زخم چند دنوں بعد ختم ہوجاتا ہے۔ ٭ہاتھ پائوں اور سینے کی جلن‘ معدے کی جلن‘ قے‘ کھٹی ڈکاریں‘ متلی کو روکتا ہے۔ محترم قارئین! یہ چند فوائد آپ کی خدمت میں پیش کردیے ہیں اس کے مزید فوائد آپ خود ملاحظہ فرمائیں گے۔ حقیقت میں یہ ایک معمولی قیمت کا نسخہ ہے مگر جو مریض بجائے مہنگی ادویات کھاکھا کر پریشان ہوں اور مرض بجائے ختم ہونے کے بڑھتا جارہا ہو وہ اللہ کا نام لے کر اس سفوف کو بلاخوف و خطر استعمال کریں۔ اس کا کوئی نقصان نہیں ہے‘ طریقہ استعمال عمر کے لحاظ سے مضمون کے شروع میں عرض کردیا ہے۔ فائدہ اٹھائیں اور بندہ کے علم و عمل اور خاتمہ ایمان کیلئے ہمیشہ دعائوں میں یاد رکھیں۔ ان شاء اللہ مزید بھی ایسے کئی خاندانی نسخہ جات آپ کی خدمت میں پیش کرتا رہوں گا۔ ( محمد صادق‘ مظفر گڑھ)
موٹاپا سے نجات کا آزمودہ غذائی چارٹ
محترم حضرت حکیم صاحب! میرے پاس ایک بہت آزمایا ہوا غذائی شیڈول ہے جو بہت دلچسپ‘ لذیذ اور پرجوش ہے جس پر عمل کرنے سے ایک ہفتہ میں 18 پونڈوزن کم ہوجاتا ہے اور جسم میں کمزوری بالکل نہیں ہوتی کیونکہ اعلیٰ غذا کھانی ہے نہ کمزوری نہ سستی۔ بہت ہی موٹاپا ہو‘ بہت ہی فکرمند ہیںتو اب میں وہ شیڈول عرض کرتی ہوں۔ سب سے پہلے نیت ہے جو ہر کام کے شروع میں کرنا بہت ضروری ہے۔ کیونکہ نیت کا اثر عمل پر ہوتا ہے‘ نیت کے بعد خلوص بھی شرط ہے اس طرح ہم بھٹکنے سے بچ جاتے ہیں۔ اپنے بارے میں تو ہر انسان مخلص ہی ہوتا ہے اس لئے یہ غذا جلد اثر کرے گی۔ ایک سوپ تیار کرنا ہے جو غذا کے ساتھ پورا ہفتہ کھانا ہے یہ دبلا کرنے کا حیرت انگیز ٹانک ہے‘ جتنا زیادہ یہ سوپ استعمال کریں گے اتنا ہی لاجواب فائدہ ہوگا۔ ایک بڑا بند گوبھی کا پھول باریک کاٹ لیں‘ پانچ عدد گرین پیاز جو پتوں کی طرح ہوتے ہیں باریک کاٹ لیں‘ ایک دو تازہ ٹماٹر‘ دو سبز مرچ اور سلاد کے پتوں کی مکمل ایک گھٹی اور ایک عام درمیانہ پیاز سب کو بالکل باریک کاٹ کے نمک کالی مرچ ڈال کر دس منٹ پکائیں۔ سوپ تیار ہے‘ دو گلاس پانی میں پکائیں۔ پہلا دن: تمام پھل کھائیں جس مرضی پھل کو جتنا مرضی کھائیں اور سوپ مکمل پئیں۔دوسرا دن: تمام سبزیاں‘ سوائے لوبیہ‘ مکئی‘ مٹر‘ سٹیم میں ہلکی نمک مرچ کے ساتھ اور سوپ زیادہ سے زیادہ رات کو ایک بڑا آلو بیک کرکے مکھن کے ساتھ کھائیں۔ تیسرا دن: تمام پھل‘ تمام سبزیاں سٹیم میں پکی ہوئی اور سوپ زیادہ سے زیادہ۔ چوتھا دن: کیلے کھائیں اور بلائی کے بغیر دودھ‘ جتنا چاہیں پئیں۔ پانچواں دن: ابلا ہوا نمک‘ کالی مرچ والا چکن یا بڑا گوشت یا فش ساتھ فریش ٹماٹر آٹھ دس گلاس پانی سوپ زیادہ سے پئیں۔ چھٹا دن: تین عدد گوشت یا چکن کی بوٹیاں اور سبز پتوں والی سبزیاں مچھلی کے تین پیس سٹیم میں پکے ہوئے بھی کھاسکتے ہیں۔ سبزیوں کے علاوہ سوپ جتنا کھاسکتے ہیں اس سے ہی پیٹ بھریں۔ ساتواں دن: تڑکے والے چاول اور سٹیم والی تمام سبزیاں‘ تمام فروٹ اور فریش جوس آج بھی سوپ زیادہ سے زیادہ کھائیں۔ نوٹ! اگر آپ اپنے ساتھ مخلص ہیں اور چیٹ نہیں کیا تو سترہ اٹھارہ پونڈ وزن سات دن میں کم کرچکے ہیں جوکہ پرہیز کے بغیر ممکن نہیں۔ پرہیز: روٹی‘ ڈبل روٹی‘ ہر قسم کی بوتلیں‘ ہر قسم کی میٹھی اشیاء اور ہر قسم کے فرائی کھانے بیکری۔ یہ غذائی شیڈول میری نند کے بیٹے نے انگلینڈ کے ڈاکٹروں سے لیا ہوا ہے جو انہوں نے موٹاپا کے مریضوں کیلئے تیار کیا ہے‘ بہت لوگوں نے آزمایا اور وزن میں بہت کمی ہوئی۔ عبقری کے قارئین یہ ٹوٹکہ ضرور آزمائیں اور پھر کمال دیکھیں۔(نجمہ عامر‘ گوجرانوالہ)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 651 reviews.