زیورات کی پسندیدگی اگر ہلکے پھلکے اور سادہ زیورات پر مشتمل ہوتو یہ قناعت پسند خواتین کی نشاندہی کرتے ہیں ایسی خواتین محتاط ہوکر ہر کام کرنے کی عادتی ہوتی ہیں ان میں منصوبہ بندی کی صفت بھی پائی جاتی ہے۔ ان کے نزدیک ظاہری چمک دمک اور دکھاوا بے معنی ہوتے ہیں۔
عورت کیلئے بنائو سنگھار زندگی کا لازمی اور ضروری حصہ سمجھا جاتا ہے۔ وہ نہ صرف میک اپ کے ذریعے اپنا حسن سنوارتی ہے بلکہ اس کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے زیورات کا بھی استعمال کرتی ہے۔ خواتین کے نزدیک حسن و خوبصورتی‘ آرائش و زیبائش دنیا کے ہر کام سے پہلے اور اہمیت کی حامل چیزیں ہیں۔ اس مقصد کیلئے وہ اپنی روز مرہ زندگی کا زیادہ تر حصہ وقف کئے ہوئے ہیں۔ یہ آرائش بالوں سے لے کر ہاتھوں اور پائوں تک کی جاتی ہے‘ بالوں کی تراش خراش ان کے چہرے کے میک اپ سے مطابقت رکھتے ہوئے ناخنوں کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنتی ہے اور اگر ان کے اس تمام عمل میں خوبصورت جیولری شامل کردی جائے تو ان کی شخصیت کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔ خواتین کی اس حد تک گہری دلچسپی اور ضرورت کو مند نظر رکھتے ہوئے دور جدید میں مختلف میک اپ اشیاء اور جیولری بازار میں عام دستیاب ہوتی ہے۔ ہر ملک یا علاقے کی ثقافت اس کے باشندوں کے طرز زندگی اور روز مرہ استعمال کی اشیاء سے ظاہر ہوتی ہے۔ پاکستان کے ہر صوبے میں رسم و رواج‘ خوبصورتی کے انداز اور نظریات مختلف ہوتے ہیں جوکہ خواتین کی زیبائش سے ظاہر ہوتے ہیں۔ کہیں بہت بڑے بڑے جیولری کے سیٹ استعمال میں لائے جاتے ہیں تو کہیں چھوٹے چھوٹے قیمتی پتھروں کی جیولری کا استعمال عام ہے۔ اسی لئے کہا جاتا ہے کہ ہر انسان کی شخصیت اس کے کردار اور کپڑوں سے ظاہر ہوتی ہے لیکن خواتین کے حوالے سے ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے جس میں خواتین کی اندرونی شخصی خوبصورتی کو اجاگر کیا ہے۔ یہ تحقیق جیولری کے انتخاب پر مشتمل ہے‘ اس تحقیق میں بہت سی ایسی خواتین کا جائزہ لیا گیا ہے جو مختلف اقسام کی جیولری یا زیورات کے استعمال کا شوق رکھتی ہیں۔ مختلف احساسات و جذبات سے لبریز‘ تصویر کائنات میں رنگ بکھیرنے والی صنف نازک کیلئے (زیور) بالی‘ جھمکا‘ کنگن‘ پائل اور چوڑیوں کے بغیر زندگی کا تصور ناممکن ہوتا ہے ان کے مطابق یہ چھوٹی چھوٹی چیزیں دراصل ان کی اندرونی کیفیات جذبات کی عکاسی ہوتی ہیں جن کے ذریعے وہ اپنا موقف یا نظر یہ دوسروں تک پہنچاتی ہیں۔ اگر دیکھا جائے تو واقعی یہ بات واضح ہوجائے گی کہ خواتین کی اصل شخصیت ان چند زیورات کے پیچھے پوشیدہ ہوتی ہے۔ آپ جس انداز کے زیورات خریدنا اور پہننا پسند کرتی ہیں وہ آپ کے بارے میں دوسروں کو سب کچھ بتادیتی ہیں۔ بھاری زیورات یا جیولری :شاہانہ مزاج کی حامل خواتین بھاری بھرکم زیورات پہننا پسند کرتی ہیں۔ ان کے نزدیک زندگی بھرپور انداز سے گزارنی چاہئے‘ اس قسم کی خواتین کو مطمئن کرنا آسان نہیں ہوتا یہ اعلیٰ ذوق رکھتی ہیں اور ہر چیز معیار کے مطابق چاہتی ہیں ان خواتین میں دکھاوا بھی پایا جاتا ہے۔ ہلکے اور سادہ زیورات :زیورات کی پسندیدگی اگر ہلکے پھلکے اور سادہ زیورات پر مشتمل ہوتو یہ قناعت پسند خواتین کی نشاندہی کرتے ہیں ایسی خواتین محتاط ہوکر ہر کام کرنے کی عادی ہوتی ہیں ان میں منصوبہ بندی کی صفت بھی پائی جاتی ہے۔ ان کے نزدیک ظاہری چمک دمک اور دکھاوا بے معنی ہوتے ہیں۔ دوسرے لفظوں میں ایسی خواتین حقیقت پسند ہوتی ہیں۔ نفیس جیولری:نفیس قسم کی جیولری پسند کرنے والی خواتین پر اعتماد شخصیت کی مالک ہوتی ہیں۔ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنی زندگی اپنے انداز سے گزار دی جائے دوسروں کی دخل اندازی ان کیلئے برداشت کرنا مشکل ہوتا ہے‘ ایسی خواتین اعتبار کے قابل ہوتی ہیں اور یہ بہت اچھی دوست ثابت ہوتی ہیں۔ آرٹسٹک خیالات ان کی خوبی ہوتی ہے۔ مختلف رنگوں پر مشتمل :ایسی جیولری جس میں مختلف رنگ شامل ہوں انہیں پسند کرنے والی خواتین دوغلی شخصیت کی حامل ہوتی ہیں۔ وہ ہر چیز کیلئے دو علیحدہ نظریات رکھتی ہیں۔ ایسی خواتین کنفیوژ رہتی ہیں اور دوسروں کی رائے لینا اپنا فرض سمجھتی ہیں۔
بھرپور رنگ اور نفاست:ایسی خواتین جو رنگ برنگی جیولری بدل بدل کر پہننا پسند کرتی ہیں تو یہ زندگی کو ہر رنگ اور ڈھنگ میں جینے کی علامت ہوتی ہے۔ اس قسم کی خواتین ہر قسم کے حالات سے بآسانی نمٹ لیتی ہیں۔ ان کے ہر کام میں نفاست پائی جاتی ہے۔ مختلف خواتین کیلئے زیورات کی پسندیدگی بعض اوقات صرف ایک چیز تک محدود ہوتی ہے جیسے کچھ خواتین بالیاں پہننا پسند کرتی ہیں خواہ وہ بھاری ہوں یا ہلکی اسی طرح بعض خواتین صرف چوڑیاں پہننا پسند کرتی ہیں ذیل میں چند ایک چیزوں کی پسندیدگی کے حوالے سے آپ کی صفات کا ذکر کیا جارہا ہے۔ بالیاں: اگر آپ بالیوں کی شوقین ہیں تو آپ ہلہ گلہ کرنے والی اور شوخ مزاج کی حامل خاتون ہیں‘ زندگی کے ہر رنگ کو بھرپور انداز میں گزارنے کو ترجیح دیتی ہیں۔ ایسی خواتین زیادہ دیر تک کسی سے ناراض نہیں رہ سکتی اور دل کی صاف ہوتی ہیں۔ چوڑیاں: ہر وقت چوڑیاں پہنے رکھنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ایسی خواتین بہت جلد دوسروں پر اعتماد کرلیتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ سادہ مزاجی کی بناء پر آپ کے دوست احباب آپ کو نادان تصور کرتے ہیں۔ جھمکا: ایسی خواتین بارعب شخصیت کی حامل ہوتی ہیں اور شاہانہ انداز اپناتی ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں